اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ: أ م ر

Total/Searched:
اَمَرَ اَتَاْمُرُوْنَ یَاْمُرُكُمْ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ اور وہ(اُس چیز ، رشتے ناطے کو) توڑتے ہیں جو اللہ نے حکم دیا ہو کہ اُس کوجوڑا جائے فاسقین کے بارے میں 2:27
اَتَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَ اَنْتُمْ تَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ کیاتم لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو ؟ بنی اسرائیل کو حکم 2:44
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةً١ؕ اور جب موسی(علیہ سلام) نے اپنی قوم سے کہا : بے شک !اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:67
فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ پھر کر دو جو تمہیں حکم دیا گیا ہے ۔ موسی ؑ کا جواب 2:68
قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن ( آپؐ اُن سے) کہیں: کہ اگر واقعی ہی تم مومنین ہو توبُرائی ہی ہے جس کے بارے تمہارا ایمان تمہیں( کرنے کا )حکم دیتا ہے بنی اسرائیل کے بارے 2:93
فَاعْفُوْا وَ اصْفَحُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ .... چنانچہ تم ( اُن کو) معاف کر دو اور (ان سے) در گذر کروحتی کہ اللہ اپنا(کوئی دوسرا) حکم دے... ایمان والوں کو خطاب 2:109
بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ آسمانوں اور زمین کا موجد (بنانے والا) ہے اور جب وہ کوئی حکم(فیصلہ) کرتا ہے، پھر اس کو صرف کہتا ہے: "ہو جا اور (وہ کام)ہو جاتا ہے۔"۔ اللہ باری تعالی کی شان 2:117
وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰهِ١ؕ اور واقعی میں اُن کو حکم دیا کروں گا اور وہ اللہ کی تخلیق کو تبدیل کر دیں گے شیطان کے بارے 2:119
اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ وہ (شیطان) صرف تمہیں برائی اور فحاشی کا حکم دیتا ہے اورکہ تم اللہ پر وہ کہو جو تم نہیں جانتے ہو شیطان کے بارے میں 2:169
خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ (آپ) درگزر (معاف) کریں اور بھلائی کا حکم دیں ، اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والوں کے ساتھ 2:198
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیَهُمُ اللّٰهُ فِیْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ١ؕ کیا وہ(ایمان والے) انتظار کرتے ہیں ماسوائے کہ ﷲاُن کے پاس بادلوں کے سائے میں آئے اور فرشتے بھی اور حکم (معاملہ)پُورا ہو جائے؟ محکم ایت کا تسلسل ایمان والوں کو 2:210
وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ اورتمام معاملات اللہ کی طرف ہی واپس ہوتے ہیں محکم ایت کا تسلسل ایمان والوں کو 2:210
فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُ پھر جب وہ پاک ہو جائیں تو پھر اُن کے پاس جاﺅ جہاں سے اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے حیض کے بارے 2:222
اَلشَّیْطٰنُ یَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَ یَاْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَآءِ١ۚ شیطان تمہیں غریبی( اور فاقوں) کا وعدہ کرتا ہے اور تمہیں فحاشی(بُری چیزوں) کا حکم دیتا ہے خرچ کرنے کے بارے 2:268
فَمَنْ جَآءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَ١ؕ وَ اَمْرُهٗۤ اِلَى اللّٰہ پھر جس کے پاس اُس کے رب کی طرف سے ایک وارننگ (نصیحت) آگئی ، توپھر وہ (سود لینے سے) باز آ گیا ، تو جو کچھ (پہلے سے) ہو چکا اُس کا ہی ہے اور(اب وارننگ مل جانے کے بعد) اُس کا معاملہ ﷲ کی طرف ہے سود کے بارے 2:275
:
وَّ یَقْتُلُوْنَ الَّذِیْنَ یَاْمُرُوْنَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ اور لوگوں میں سے اُن( لوگوں )کو بھی قتل کر دیتے ہیں ایک اصول 3:21
اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ جب وہ ایک حکم(معاملہ)پورا کرتا ہے پھر اُس کو صرف کہتا ہے ''ہو جا'' اور وہ (حکم) "ہو جاتا ہے" عیسی ابن مریم کی پیدائش 3:47
وَ لَا یَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰٓئِكَةَ وَ النَّبِیّٖنَ اَرْبَابًا١ؕ اور نہ ہی وہ (نبی) تمہیں حکم دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو۔۔۔۔ بشر جس کو کتاب ، حکم اور نبوت 3:80
اَیَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۠ کیا وہ(نبی) تمہیں کفر کا حکم دے گا اس کے بعد کہ جب تم مسلمان (فرمانبردار) ہوچکے ہو ؟ بشر جس کو کتاب ، حکم اور نبوت 3:80
وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ اور اچھائی کا حکم دے اور برائیوں سے منع کرے ایمان والوں کو حکم 3:104
وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ اور اللہ ہی کی طرف تمام معاملات لوٹائے جاتے ہیں منفرد ایت 3:109
تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ تم اچھائی کا کہتے ہو اور تم برائیوں سے منع کرتے ہو؛ اور تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو ایمان والے لوگوں کو بتانا 3:110
وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور وہ اچھائی کا کہتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں (اہلِ کتاب) 3:114
لَیْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ اَوْ یَتُوْبَ عَلَیْهِمْ اَوْ یُعَذِّبَهُمْ فَاِنَّهُمْ ظٰلِمُوْنَ آپؐ کو معاملے میں سے کسی چیز کا اختیارنہیں ( کہ) یا وہ (اللہ) اُن (کافرین)پر رحم کرے یا اُن کو عذاب دے؛ پھر بے شک وہ ظالمین (نافرمانبردار) ہیں کافرین کے بارے 3:128
اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْۤ اَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا اور ہمارے معاملات (کاموں) میں ہماری زیادتیوں کی معافی دے دے اور ہمارے قدموں کو مضبوط کر معلوماتی ایت 3:147
حَتّٰۤى اِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ حتی کہ جب تم ہمت ہار گے، اور تم نے حکم میں تنازعہ (جھگڑا)کیا جنگ احد 3:152
یَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ اُنہوں نے کہا: کیا ہمارے لیے بھی (اس )معاملے (حکم) میں کوئی چیز تھی؟ جنگ احد 3:154
قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ ( آپؐ ) کہیں: کہ معاملہ(حکم) تمام کا تمام تواللہ کے لئے ہے جنگ احد 3:154
یَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَیْءٌ مَّا قُتِلْنَا هٰهُنَا١ؕ وہ کہتے ہیں: کہ اگر معاملے (حکم) میں ہمارے لئے بھی کوئی چیز ہوتی تو ہم یہاں قتل نہ ہوتے جنگ احد 3:154
فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَ شَاوِرْهُمْ فِی الْاَمْرِ١ۚ پس آپؐ اُن سے در گزر کریں اور اُن کے لئے مغفرت مانگیں اور اُن سے معاملات (کاموں)میں مشورہ کریں جنگ احد کے بعد نبی ﷺ کو حکم 3:159
وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ اوراگر تم (اہل ایمان) صبر اور تقوی کرو گے، تو پھر بےشک یہ (ایسا کرنا)حوصلے کے کاموں سے ہیں منفرد ایت 3:186
اِ۟لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ جو(لوگ اپنی دولت کا )ذخیرہ (بخل)کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی( دولت) ذخیرہ (بخل) کرنے کا حکم دیتے ہیں محکم ایت 4:37
١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا (جان لو کہ) اللہ کا حکم پُورا کیا جاتاہے اہل کتاب کو حکم 4:47
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَا١ۙ بے شک! اللہ تمہیں(ایمان والوں کو) حکم دیتا ہے کہ امانتیں اُن کے مالکوں کی طرف لوٹا دو منفرد و محکم ایت 4:58
وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ١ۚ اور رسولؐ کی اطاعت کرو اور جو تم میں سے حاکم ہیں(ان کی بھی اطاعت کرو)؛ منفرد و محکم ایت 4:59
وَ قَدْ اُمِرُوْۤا اَنْ یَّكْفُرُوْا بِهٖ١ؕ اور اُن کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اُس (طاغوت) سے انکار کریں؟ منفرد آیت 4:60
وَ اِذَا جَآءَهُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهٖ١ؕ اورجب اُن کے پاس امن یا خوف سے ایک معاملہ آتا ہے تو وہ اس کا بہت شور کر دیتے ہی (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) 4:83
وَ لَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَ اِلٰۤى اُولِی الْاَمْرِ مِنْهُمْ اور اگروہ اس (بات) کو رسولؐ کی طرف اور اُن میں سے حاکموں کی طرف موڑتے (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) 4:83
اِلَّا مَنْ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوْ مَعْرُوْفٍ اَوْ اِصْلَاحٍۭ بَیْنَ النَّاسِ١ؕ ماسوائے اُس کے جو صدقات دینے اور اچھائی کرنے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے کا کہے منفرد آیت 4:114
وَّ لَاُضِلَّنَّهُمْ وَ لَاُمَنِّیَنَّهُمْ وَ لَاٰمُرَنَّهُمْ اور واقعی میں اُن کو گمراہ کر دوں گا، اور واقعی میں اُن میں (فضول) خواہشات پیدا کروں گا، اور واقعی میں اُن کو حکم دیا کروں گا شیطان کے بارے 4:119
فَعَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَ بِالْفَتْحِ اَوْ اَمْرٍ مِّنْ عِنْدِهٖ پھر ہو سکتا ہے کہ اللہ ( آپؐ کو) فتح دے، یا اُس کی طرف سے ایک امر (حکم) یہودیوں اور عیسایوں کی طرف بھاگنے والے 5:52
اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ یا اس کے برابر روزے( رکھے) ، تاکہ وہ اپنے کام کی سزا چکھے محکم ایت 5:95
مَا قُلْتُ لَهُمْ اِلَّا مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖۤ میں نے اُن (لوگوں) کو نہیں کہاتھا ماسوائے کہ جس بارے میں توُنے مجھ کو حکم دیا: عیسی کا جواب 5:117
وَ لَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِیَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا یُنْظَرُوْنَ اوراگر ہم ایک فرشتے کو نازل کر دیتے تو واقعی حکم پورا کر دیا جاتا؛ پھر اُن کو مہلت ہی نہ دی جاتی کافرین کے بارے 6:8
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ (آپؐ) کہیں: بے شک مجھے( رب کی طرف سے) حکم دیا گیا ہے کہ میں (وہ) اول (پہلا) ہوجاﺅں شان باری تعالی 6:14
لَقُضِیَ الْاَمْرُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ تو واقعی میرے درمیان اور تمہارے درمیان معاملے کا (اب تک ) فیصلہ ہوچکا ہوتا نبی اکرمﷺ کے بارے 6:58
وَ اُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام مخلوق (عالمین) کے رب کے فرمانبردار ہوں، اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
اِنَّمَاۤ اَمْرُهُمْ اِلَى اللّٰهِ اُن کا معاملہ صرف اللہ کی طرف ہے ، محکم آیت 6:159
١ۚ وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اور اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے، اور میں مسلمین میں سے پہلا ہو ں محکم آیت 6:163
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ اُس (اللہ) نے کہا: کس نے تمہیں منع کیا کہ تُو سجدہ نہ کرے جب میں نے تجھے حکم دیا؟ علمی آیت 7:12
وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے بے ایمان لوگ 7:28
قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ (آپؐ) کہیں: بےشک اللہ فحاشی کا حکم نہیں دیتا ہے بے ایمان لوگ 7:28
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ (آپؐ) کہیں: میرے رب نے تو انصاف (کرنے) کا حکم دیا ہے بے ایمان لوگ 7:29
مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمْرِهٖ اُسی کے حکم سے فرمانبردار ہیں شان باری تعالی 7:54
اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ١ؕ کیا (تمام) تخلیق ( چیزیں کو پیدا کرنا) اور( تمام) احکامات اُسی کے نہیں ہیں شان باری تعالی 7:54
فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَ عَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ پھر اُنہوں نے اونٹنی کو معذور کر دیا اور اپنے رب کے حکم سے نافرمانی کی صالح کے بارے 7:77
١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ پھر اب تم کیا حکم (مشورہ) کرتے ہو؟ موسی اور فرعون 7:110
وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ اور اپنے لوگوں کو حکم کرو کہ وہ ان(تختیوں) کو اچھائی سے تھام لیں موسی کے بارے 7:145
١ۚ اَعَجِلْتُمْ اَمْرَ رَبِّكُمْ١ۚ کیا تم اپنے رب کے حکم کی جلدی کرتے ہو؟ قوم موسی 7:150
یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وہ اُن کو اچھائی کا حکم دیتا ہے اور برائیوں (غلطیوں)سے منع کرتا ہے نبی اکرمﷺ 7:157
١ۙ وَ لٰكِنْ لِّیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا١ۙ۬ لیکن(یہ سب کچھ اس لیے ہوا ) تاکہ اللہ پورا کر دے ایک حکم جو کہ( ہر صورت میں) پورا ہونا تھا، جنگ بدر 8:42
لَّفَشِلْتُمْ وَ لَتَنَازَعْتُمْ فِی الْاَمْرِ ، تو واقعی تم (مسلمان) ہمت ہار جاتے اور معاملے میں اختلاف کرتے، جنگ بدر 8:43
لِیَقْضِیَ اللّٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا تاکہ اللہ وہ کام پورا کرے جو کہ ہونا تھا جنگ بدر 8:44
وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْر اور اللہ کی طرف ہی معاملات واپس کیے جاتے ہیں جنگ بدر 8:44
فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ : تو پھر انتظار کرو حتی کہ اللہ اپنا حکم لے آئے اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت 9:24
وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوْۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۚ ، اور اُنہیں حکم نہیں دیا گیا تھا ماسوائے کہ وہ صرف ایک معبود کی ہی عبادت کریں یہودی اور عیسایوں کے عقائد 9:31
وَ قَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰى جَآءَ الْحَقُّ اور آپؐ کے لیے معاملات کو الٹ پلٹ کیاحتی کہ سچائی آگئی تاریخی آیت 9:48
وَ ظَهَرَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ اور اللہ کا حکم واضح (غالب )ہو گیا تھا اور وہ مخالفت کر رہے تھے تاریخی آیت 9:48
یَّقُوْلُوْا قَدْ اَخَذْنَاۤ اَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ ، تو وہ کہتے ہیں: ہم نے تو اس سے پہلے ہی اپنے معاملات کو (درست)پکڑ لیا تھا جہاد سے جی چرانے والے 9:50
یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وہ برائی کا کہتے ہیں، اور وہ اچھائی سے منع کرتے ہیں، منافقین کے بارے 9:67
یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ؛ وہ نیکی(کرنے) کا کہتے ہیں اور وہ برائی سے منع کرتے ہیں، مومنین کے بارے میں 9:71
وَ اٰخَرُوْنَ مُرْجَوْنَ لِاَمْرِ اللّٰهِ اور( کچھ) دوسرے (لوگ ہیں) وہ اللہ کے حکم کے لیے انتظار کرتے ہیں اعمال صالح کو برائی سے ملانے والے 9:106
الْاٰمِرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ النَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ نیکی کا حکم دینے والے اور برائی سے منع کرنے والے ا مومنین کی نشانیاں 9:111
یُدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ وہی احکامات دیتا ہے شان الہی 10:3
اَتٰٮهَاۤ اَمۡرُنَا لَيۡلًا اَوۡ نَهَارًا ں تو رات یا دن کو ہمارا حکم اس (زمین) کوآ جاتا ہے دنیاوی زندگی کا مثال 10:24
وَمَنۡ يُّدَبِّرُ الۡاَمۡرَ‌ؕ ؛اور کون! وہ (تمام) احکامات کرتا ہے؟ شان باری تعالی 10:31
فَاَجۡمِعُوۡۤا اَمۡرَكُمۡ وَشُرَكَآءَكُمۡ ، پھر تم اور تمہارے شریک اپنے معاملات(منصوبے) جمع کر لو نوحؑ کی کہانی 10:71
ثُمَّ لَا يَكُنۡ اَمۡرُكُمۡ عَلَيۡكُمۡ غُمَّةً و پھر تمہارے معاملات (منصوبے) تم پر کوئی شک نہ رکھیں نوحؑ کی کہانی 10:71
وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ، اورمجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمین (یعنی اللہ کی اطاعت کرنے والوں) میں سے ہوں نوحؑ کی کہانی 10:72
وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۙ ، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مومنین میں سے ہوں آپﷺ نے کہا 10:104
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ حتی کہ جب ہمارا حکم آ گیا اور تنور پھٹ پڑا (یعنی زمین نے پانی اگلنا شروع کر دیا) نوحؑ کے بارے میں 11:40
قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ ا اُس ( نوح) نے کہا: آج کوئی بھی اللہ کے (عذاب کے )حکم سے بچا نہیں سکتا نوحؑ کے بارے 11:43
وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ اورحکم پورا کردیا گیا اور یہ (کشتی)الجودی (پہاڑ) پر ٹھہر گئی نوحؑ کے بارے 11:45
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا اور جب ہمارا حکم آ گیا تو ہم نے اپنی طرف سے رحمت سے ہود ھودؑ کے بارے میں 11:58
وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ اور اُس کے رسولوں کی کھلی نافرمانی کی اور ہر جبار (ظالم) سرکش (باغی) کے حکم کی پیروی کی ھودؑ کے بارے میں 11:59
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا صٰلِحًا پھر جب ہمارا حکم آیا، (تو) ہم نے صالح ؑکو بچا لیا ثمود اور حضرت صالحؑ 11:66
قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اُنہوں (فرشتوں)نے کہا: کیا تُو اللہ کے حکم سے تعجب کرتی ہو؟ ابراہیمؑ کے بارے 11:73
اِنَّهٗ قَدْ جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ۚ بے شک! تیرے رب کا حکم واقعی آ چکا ہے ابراہیمؑ کے بارے 11:76
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا پھر جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے اُس(بستی) کی اُونچائی کو اُس کی نیچائی کر دیا لوطؑ کے بارے 11:82
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اُنہوں نے کہا: اے شعیب ؑ! کیا تمہاری نماز تمہیں حکم کرتی ہے شعیبؑ کے بارے میں 11:87
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا پھر جب ہمارا حکم آیا (تو) ہم نے شعیب کو شعیبؑ کے بارے میں 11:94
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاتَّبَعُوْۤا اَمْرَ فِرْعَوْنَ١ۚ فرعون اور اُس کے سرداروں کی طرف، پھر اُنہوں(یعنی سرداروں) نے فرعون کے حکم کی پیروی کی موسی ؑ کے بارے میں 11:97
وَ مَاۤ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِیْدٍ ، اور فرعون کا حکم مناسب نہیں تھا موسی ؑ کے بارے میں 11:97
لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ ؛ پھرجب آپؐ کے رب کا حکم آیاتو اُن کے گذشتہ دور کی بستیاں 11:101
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ ؕ چنانچہ آپؐ (سیدھے راستے پر) قائم رہیں جیسا کہ آپؐ کو حکم دیا گیا ہے ، آپﷺ کو حکم 11:112
وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ ،اورتمام معاملات اُسی کی طرف لوٹائے جائیں گے شان الہی 11:123
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ لَتُنَبِّئَنَّهُمْ بِاَمْرِهِمْ هٰذَا اور ہم (اللہ) نے اُس (یوسفؑ) کی طرف وحی کی: کہ واقعی تم ان (بھائیوں) کو ان کے اس کام سے آگاہ کرو گے یوسف ؑ کی کہانی 12:15
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا١ؕ ے اُس (والد) نے کہا: نہیں! تمہارے زہنوں نے تمہارے لیے ایک(اس) کام کی ترغیب دی ہے یوسفؑ کی کہانی 12:18
١ؕ وَ اللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰۤى اَمْرِهٖ اور اللہ اپنے حکم(کام) پر غالب(طاقت والا) ہے یوسفؑ کی کہانی 12:21
١ؕ وَ لَئِنْ لَّمْ یَفْعَلْ مَاۤ اٰمُرُهٗ اور اگر وہ نہیں کرتا جو میں اُس کو حکم دے رہی ہوں یوسفؑ کی کہانی 12:32
اَمَرَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ اُس نے حکم دیا ہے کہ تم (لوگ) عبادت نہ کرناماسوائے اُسی کی یوسفؑ کی کہانی 12:40
١ؕ قُضِیَ الْاَمْرُ الَّذِیْ فِیْهِ تَسْتَفْتِیٰنِؕ معاملے کا فیصلہ ہو چکا جس کے بارے میں تم مجھ سے پوچھ رہے تھے یوسفؑ کی کہانی 12:41
اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌۢ بِالسُّوْٓءِ بے شک! نفس تو واقعی برائی سے اُکساتا ہے ماسوائے کہ یوسفؑ کی کہانی 12:53
وَ لَمَّا دَخَلُوْا مِنْ حَیْثُ اَمَرَهُمْ اَبُوْهُمْ١ؕ اور جب وہ (بھائی شہر میں) داخل ہوئے جہاں سے اُن کے والد نے اُن کوحکم دیا تھا یوسفؑ کی کہانی 12:68
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا١ؕ ) تو اُس (والد) نے کہا: نہیں! تمہارے زہنوں نے تمہارے لیے ایک کام ترتیب دیا ہے یوسفؑ کی کہانی 12:82
اِذْ اَجْمَعُوْۤا اَمْرَهُمْ وَ هُمْ یَمْكُرُوْنَ جب وہ اپنے معاملات(منصوبے) جمع کر رہے تھے اور وہ مکر(تدبیر) کر رہے تھے یوسفؑ کی کہانی 12:101
یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وہی(ہر چیز کا) حکم دیتا ہے؛ وہ آیات کی تفصیل (بیان) کرتا ہے، اللہ باری تعالی کی شان اقدس 13:2
وَ مِنْ خَلْفِهٖ یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ١ؕ ے (یعنی فرشتے) ہیں اور اللہ کے حکم سے وہ (فرشتے) اُس (انسان) کی حفاظت کرتے ہیں شان باری تعالی 13:11
وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ اور جو(لوگ) جوڑتے (مضبوط) کرتے ہیں جواللہ نے حکم دیا ہے کہ اُسے جوڑا (یا مضبوط کیا) جائے، اول الباب 13:21
وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ اور وہ توڑتے ہیں جو کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ اُس کو جوڑا جائے ان کے لیے لعنت ہے 13:25
بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا١ؕ (بلکہ) تمام احکامات تو اللہ ہی کے لیے ہیں (یعنی اللہ ہی سب کچھ کر سکتا ہے) قرآن کے بارے 13:31
قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ١ؕ ( آپؐ) کہیں: مجھے تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی ہی عبادت کروں اور اُس کے ساتھ شرک نہ کروں آپﷺ کے بارے 13:36
وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ اور جب معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا، تو شیطان کہے گا: حساب و کتاب والے دن 14:21
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِیَ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ۚ ،اور تمہارے لیے کشتیوں (بحری جہازوں) کو فرمانبردار کیاہے تاکہ وہ اُس کے حکم سے سمندر میں چلیں، شان و تعریف الہی 14:32
وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ اور چلے جاؤ جہاں تمہیں حکم دیا جا رہا ہے لوط ؑ کے بارے میں 15:65
وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اور ہم نے اُس (لوط ؐ) کی طرف یہ حکم واضح کر دیا(کہ) لوطؑ کے بارے 15:66
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ چنانچہ اعلان کر یں اُس بارے میں جو آپؐ کوحکم دیا گیا ہے، اور مشرکین سے کنارہ کریں آپﷺ کو حکم 15:94
اَتٰۤى اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ١ؕ اللہ کا حکم آ جائے گا پھر تم اس(کے آنے) کی جلدی نہ کرو ایک اصول 16:1
یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ وہ فرشتوں کو اپنے حکم کی روح (وحی) سے نازل کرتا ہے شان باری تعالی 16:2
١ؕ وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖ١ؕ اور اُسی کے حکم سے ستارے بھی فرمانبردار ہیں. شان و تعریف الہی 16:12
اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ یا آپؐ کے رب کا حکم(یعنی عذاب) آ جائے؟ مشرکین کے بارے 16:33
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ وہ (فرشتے) اپنے اوپر سے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہ (فرشتے)کرتے ہیں جو اُن کو حکم دیا جاتا ہے. فرشتوں کے بارے 16:50
هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ . کیا وہ (گونگا) برابر ہے اور(وہ) جو(شخص) عدل (انصاف) سے حکم دیتا ہو دو بندوں کی مثال 16:76
وَ مَاۤ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ١ؕ ، اور(قیامت کی) گھڑی کا معاملہ نہیں ماسوائے آنکھ کا جھپکنا یا وہ(گھڑی)اور بھی قریب ہے شان الہی 16:77
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ بے شک! اللہ انصاف (عدل)اور احسان (بھلائی، نیکی) محکم آیت 16:90
وَ اِذَاۤ اَرَدْنَاۤ اَنْ نُّهْلِكَ قَرْیَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِیْهَا اور جب ہم ارادہ کر لیتے ہیں کہ ہم ایک بستی کو ہلاک کر یں تو ہم اُس (بستی) میں امیروں کو حکم دیتے ہیں، سنت الہی 17:16
قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّیْ (آپؐ) کہیں: روح میرے رب کے حکم سے ہے، روح کے متعلق 17:85
وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا اور ہمارے لیے ہمارے معاملات سے اچھا کرنا لادے اصحاب کہف 18:10
وَ یُهَیِّئْ لَكُمْ مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا ا اور تمہارے یے تمہارے معامالات سے کامیابی لائے گا اصحاب الہی 18:16
اِذْ یَتَنَازَعُوْنَ بَیْنَهُمْ اَمْرَهُمْ جب وہ (شہر کے لوگ) اپنے درمیان اُن کے معاملے کا جھگڑ ا(بحث) کررہے تھے اصحاب الکہف 18:21
قَالَ الَّذِیْنَ غَلَبُوْا عَلٰۤى اَمْرِهِمْ . جو لوگ اُن(غار کے لوگوں کے) معاملے پر غالب ہوئے کہنے لگے اصحاب الکہف 18:21
وَ اتَّبَعَ هَوٰهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا اور وہ(شخص) اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہو اور اُس کا معاملہ ترک کیا جا چکا ہو آپﷺ کو حکم 18:28
كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّهٖؕ وہ جنات میں سے تھا پھر اُس نے اپنے رب کے حکم سے نافرمانی کی. ابلیس شیطان 18:50
وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا اور میں آپ کے حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:66
لَقَدْ جِئْتَ شَیْــٴًـا اِمْرًا واقعی آپ نے ایک خوفناک چیز لائی(یعنی کی) ہے موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:71
وَ لَا تُرْهِقْنِیْ مِنْ اَمْرِیْ عُسْرًا اور نہ ہی آپ میرے معاملے سے مجھ پر سختی کریں موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:73
وَ مَا فَعَلْتُهٗ عَنْ اَمْرِیْؕ اور میں نے یہ (سب کچھ) اپنے امر(حکم) سے تو نہیں کیا تھا موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:82
وَ سَنَقُوْلُ لَهٗ مِنْ اَمْرِنَا یُسْرًاؕ اور ہم اُس کو اپنے احکامات (معاملات) سے ایک آسان (نرم) بات کہیں گے ذی القرنین 18:88
وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا ، اور یہ (یعنی ایسا ہونا) ایک حکم(چیز) طے شدہ ہے۔ مریم ؑ کے بارے میں 19:21
اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُؕ جب وہ ایک حکم(یا معاملہ) پورا کرتا ہے پھرصرف اُسکو اتنا ہی کہتا ہے: " ہو جا " اور وہ "ہو جاتا ہے عیسی ابن مریمؑ 19:35
وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُۘ اور اُن کو اس حسرت والے دن سے ڈرائیں جب معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا عیسی ؑ کی سچائی سے کفر کرنے والے 19:39
وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ۪ وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوۃ کا حکم دیتا تھا اسماعیل ؑ 19:55
وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَۚ ہم (فرشتے) نازل نہیں ہوتے ہیں ماسوائے آپؐ کے رب کے حکم سے. فرشتوں کے بارے 19:64
وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ اور میرا کام میرے لیے آسان بنا دے؛ موسیؑ کے بارے 20:25
وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ اور اُس کو میرے کام میں شریک بنا دے موسیؑ کے بارے 20:32
فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى پھر اُن (جادوگر وں) نے اپنے درمیان اپنے معا ملات پر بحث کی (کہ اُنہیں کیا کرنا ہے)اور مشورہ چھپائے رکھا موسیؑ اور فرعون 20:62
فَاتَّبِعُوْنِیْ وَ اَطِیْعُوْۤا اَمْرِیْ ، چنانچہ میری پیروی کرو اور میرا حکم مانو موسی ؑ اس کی قوم 20:90
اَلَّا تَتَّبِعَنِؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ کہ تُو نے میری بھی پیروی نہ کی؟ کیا پھر تُو نے میرے حکم کی نافرمانی کی ہے؟ موسی ؑ اس کی قوم 20:93
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں، اور اس (نماز) پر خود بھی مستقل رہیں. آپﷺ کو حکم 20:132
لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ وہ اس (اللہ) پر سبقت (پہل) نہیں کرتے بات(کے کرنے) سے اور وہ اُس کے حکم سے عمل کرتے ہیں (عزت والے بندے) 21:27
وَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِمْ ور ہم نے اُن کو قاہد (راہنما) بنایا وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے اور ہم نے اُن کی طرف اسحاق اور یعقوبؑ 21:73
تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖۤ اِلَى الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَاؕ ا جو اُس کے حکم سے اُس زمین کی طرف چلتی جسمیں ہم نے برکت رکھی ہے سلیمانؑ کے بارے ہوا کا چلنا 21:81
وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْؕ كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ۠ اور وہ (یعنی لوگ) اپنے معاملات اپنے درمیان توڑ بیٹھے، (اگرچہ) سب ہماری طرف ہی لوٹ رہے ہیں تمام انبیاء کرام کے لوگ 21:93
وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ١ؕ اور نیکی کرنے کا حکم دیں گے اور برائیوں سے منع کریں گے. اگر انکو زمین میں آباد کر دیا جائے 22:41
وَ لِلّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ اور اللہ کے لئے ہی معاملات کا انجام (عاقبت) ہے اگر انکو زمین میں آباد کر دیا جائے 22:41
وَ الْفُلْكَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖ١ؕ اور بحری جہاز اُس کے حکم سے ہی سمندر میں چلتا ہے؟ ا شان باری تعالی 22:65
فَلَا یُنَازِعُنَّكَ فِی الْاَمْرِ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ١ؕ ؛ پھر وہ(لوگ) آپﷺ سے (اس)معاملے میں جھگڑا نہ کریں اور آپﷺ اپنے رب کی طرف (لوگوں کو) بلائیں. ایک اصول 22:67
وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ ، اور اللہ ہی کی طرف معاملات واپس ہوتے ہیں شان الہی 22:76
فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ .پھرجب ہمارا حکم آئے اور تنور (پانی سے) جوش مارے نوحؑ کے بارے 23:27
فَتَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ زُبُرًا١ؕ پھر اُنہوں (یعنی لوگوں) نے اپنے معاملے کو آپس میں توڑ کر الگ الگ کر دیا. لوگوں کے اختلاف 23:53
١ؕ وَ مَنْ یَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ فَاِنَّهٗ یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ١ؕ پھر بے شک! وہ (شیطان) فحاشی (بے حیائی) اور بری باتوں کا حکم دے گا محکم آیت 24:21
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ اوروہ(لوگ) اپنے حلفوں میں اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپﷺ اُن کو حکم دیں گے، تو وہ واقعی(گھروں سے) باہر نکل آئیں گے. ہدایت سے پھرنے والے 24:53
وَ اِذَا كَانُوْا مَعَهٗ عَلٰۤى اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ یَذْهَبُوْا حَتّٰى یَسْتَاْذِنُوْهُ١ؕ اور جب وہ اُس (رسولﷺ) کے ساتھ ایک جامع معاملے پر ساتھ ہوتے ہیں ہر گز نہیں جاتے حتی کہ اُس(رسولﷺ) کی اجازت لے لیں مومنین کا وصف 24:62
فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ . پس ڈرنا چاہیے اُن لوگوں کو جو اُس(اللہ) کے حکم کی مخالفت کرتے ہی نبی اکرمﷺ کی عزت تکریم 24:63
اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠ کیا ہم سجدہ کریں (اُسے)جس کے لیے کہ تُو (اے محمَدﷺ) ہمیں حکم دیتا ہے؟اور(یہ چیز)اُن کی مخالفت بڑھاتی ہے شان باری تعالی 25:60
یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ١ۖۗ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ وہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو سے تمہیں تمہاری زمینوں سے نکال دے. پھر اب تم کیا حکم دیتے ہو؟ موسی ؑ کے بارے 26:35
وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ اور تم مسرفین (حد سے بڑھنے والوں) کا حکم نہ مانو قوم ثمود 26:151
قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِیْ فِیْۤ اَمْرِیْ١ۚ اُس (ملکہ) نے کہا: اے سردارو! میرے معاملے میں مجھے رائے دو سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:32
مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰى تَشْهَدُوْنِ میں ایک حکم کافیصلہ نہیں کرتی حتی کہ تم میرے گواہ ہوتے ہو. سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:32
١ۙ۬ وَّ الْاَمْرُ اِلَیْكِ فَانْظُرِیْ مَا ذَا تَاْمُرِیْنَ ،اور حکم توتیری طرف (سے)ہے؛ پس دیکھ(یعنی غور کر) لینا جو بھی حکم کرنا ہے سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:33
اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِیْ حَرَّمَهَا مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اس شہر(زمین) کے رب کی ہی عبادت کروں جس نے اس(شہر) کو حرمت والا بنایا، آپﷺ کو حکم 27:91
وَ لَهٗ كُلُّ شَیْءٍ وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَۙ اور جس (رب) کی تمام چیزیں ہیں. اور مجھے حکم دیا گیا کہ میں فرمانبرداروں (مسلمین) میں سے ہوں آپﷺ کو حکم 27:91
قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنَّ الْمَلَاَ یَاْتَمِرُوْنَ بِكَ لِیَقْتُلُوْكَ . اُس نے کہا: اے موسی ؑ! بے شک! سردار تمہارے بارے میں مشورہ کر رہے ہیں کہ تمہیں قتل کر دیں؛ موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:20
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ اور آپﷺ(پہاڑ کے) مغرب کی طرف تو نہیں تھے جب ہم نے موسی ؑ کی طرف حکم دیا آپﷺ کو 28:44
اُولٰٓئِكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا یہی (لوگ) ہیں ان کو ان کا دوگنا اجر(بدلہ) دیا جائے گا، اس وجہ سے جو وہ صبر کرتے ہیں اللہ کی کتاب کے بارے 28:54
فِیْ بِضْعِ سِنِیْنَ١ؕ۬ لِلّٰهِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْۢ بَعْدُ١ؕ دس (یا کچھ)سالوں میں۔۔۔۔ اللہ کا ہی حکم ہے اس سے قبل اور اس کے بعد بھی۔ تاریخی آیت 30:4
وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ تَقُوْمَ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ بِاَمْرِهٖ١ؕ اور اُسی کی نشانیوں میں سے یہ ہے: کہ آسمان اور زمین اُس کے حکم سے کھڑے ہیں اللہ کی نشانیاں 30:25
وَّ لِیُذِیْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ بِاَمْرِهٖ اور تاکہ وہ اپنی رحمت سے تمہیں چکھائے، اور تاکہ کشتیاں (بحری جہاز) اُس کے حکم سے چلیں، شان باری تعالی 30:46
یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَ اْمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ انْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ اے میرے بیٹے! نماز قائم کر اور نیکی کا حکم دے ور برائی سے منع کر، شان باری تعالی 31:17
وَ اصْبِرْ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِۚ ، اور صبر کر اُس پرجو(مصیبت)تم کو لگے.بیشک! یہ (ایسا کرنا) ہمت کے کاموں میں سے ہے شان باری تعالی 31:17
وَ اِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ .اور اللہ کی طرف ہی تمام کاموں کا انجام ہے ایک اصول 31:22
یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الْاَرْضِ وہ آسمان سے زمین کی طرف (تمام معاملات کا) حکم دیتا ہے، شان الہی 32:5
وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫ اور ہم نے اُن میں سے راہنماء (پیشواء) بنائے وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جب تک وہ صابر رہے (بنی اسرائیل) 32:24
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اور کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کے لیے نہیں ہے کہ جب اللہ اور اُس کا رسولﷺ ایک فیصلہ کر دیں ایک اصول 33:36
اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْ تو (اس کے بعد) ان کے لیے (بھی)اپنے معاملے میں پھر کوئی دعوی ہو؛ ایک اصول 33:36
١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا اور اللہ کا حکم(ہر صورت میں) پورا کرنا ہے آپﷺ کے بارے 33:37
وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ قَدَرًا مَّقْدُوْرَا٘ۙ اور اللہ کا حکم ایک یقینی مقدر ہے (جوٹلتا نہیں ہے) آپﷺ کے بارے 33:38
وَ مَنْ یَّزِغْ مِنْهُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِ اور اُن (جنوں)میں سے جو ہمارے حکم سے پھرتا، ہم اُس کو جلتی آگ سے عذاب چکھاتے سلیمنؑ کے بارے 34:12
اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ جب تم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ اللہ سے کفر کرو اور اُس کے ہمسر (رقیب، برابری کرنے والے) بناؤ. قرآن پر ایمان 34:33
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: جو میں تم سے اجر(بدلہ) مانگا ہو پس وہ تمہارے لیے ہی ہو. نہیں ہے میرا اجر(کسی اور پر) ماسوائے کہ اللہ پر(واجب) ہے رسالت کا 34:47
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: جو میں تم سے اجر(بدلہ) مانگا ہو پس وہ تمہارے لیے ہی ہو. نہیں ہے میرا اجر(کسی اور پر) ماسوائے کہ اللہ پر(واجب) ہے رسالت کا 34:47
وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ .اور اللہ کی طرف معاملات لوٹائے جاتے ہیں آپﷺ کے بارے 35:4
اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کر لیتا ہے، تو اُس حکم صرف یہی ہے کہ وہ اس (چیز) کو کہتا ہے "ہو جا " پھر وہ (چیز) "ہو جاتی ہے شان باری تعالی 36:82
قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ اُس نے کہا: اے میرے باپ! کر ڈالو جو آپ کو حکم دیا گیا ہے ابراہیمؑ کے بارے 37:102
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ چنانچہ ہم نے ہوا کو اُس کا فرمانبردار کردیا، وہ جس طرف بھی جانا چاہتااُس کے حکم سے نرم نرم چلتی سلیمنؑ کے بارے 38:36
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ (آپﷺ) کہیں: بے شک! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی عبادت کروں، دین(عبادت) کو اُسی کا مخلص کرکے آپﷺ کو حکم 39:11
وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمین (فرمانبردار وں) سے اول ہوں آپﷺ کو حکم 39:12
قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ (آپﷺ کافرین سے) کہیں: کیا تم مجھے اللہ کے سواکسی اور کی عبادت کرنے کا حکم کرتے ہو، اوہ! اے جاہلو اللہ کی عبادت 39:64
یُلْقِی الرُّوْحَ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ لِیُنْذِرَ یَوْمَ التَّلَاقِۙ وہ اپنے حکم سے روح ڈالتا ہے اُس پر جس کو وہ اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے، تاکہ وہ (اللہ)ملاقات والے دن سے ڈرائے،۔۔ شان باری تعالی 40:15
فَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ١ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ پھر تم یاد کرو گے جو میں تمہیں کہہ رہا ہوں. میں اپنا معاملہ اللہ کی طرف سپرد کرتا ہوں. بے شک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:44
وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمام مخلوق کے رب کافرمانبردار (مسلم) ہوں شان باری تعالی 40:66
هُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ وہی ہے جو زندگی اور موت دیتا ہے. پھرجب وہ ایک حکم دیتا ہے، تو پھرصرف اس کو کہتا ہے: کہ "ہو جا " اور وہ "ہو جاتا ہے" شان باری تعالی 40:68
فَاِذَا جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَ پھر جب اللہ کا حکم آ جاتا ہے تو پھر حق سے فیصلہ ہو جاتا ہے، اور باطل کی پیروی کرنے والے وہی گھاٹے میں رہ جاتے ہیں آپﷺ کو حکم 40:78
فَقَضٰهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا١ؕ پھر اُس نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنا دیا. اور ہر آسمان میں اس کا حکم دیا؛ آسمان کی تخلیق 41:12
وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ اورکہیں: میں اُس پر ایمان لاتا ہوں جو کتاب سے اللہ نے نازل کیا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل (انصاف) کروں آپﷺ کو حکم 42:15
وَ اَمْرُهُمْ شُوْرٰى بَیْنَهُمْ١۪ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۚ اور ان کے معاملات اُن کے درمیان مشورے سے (طے ہوتے) ہیں، اور جو (رزق)ہم نے اُن کودیا ہے وہ اُس میں سے خرچ کرتے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں 42:38
فَمَنْ عَفَا وَ اَصْلَحَ فَاَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ پس جو (شخص) معاف کر دیتا ہے اور صلح کر لیتا ہے، تو پھر اُس کا اجر اللہ پر(واجب) ہے برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے 42:40
وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ اور واقعی جو صبر کرتا ہے اور معاف کر دیتا ہے، تو بے شک! یہ(ایسا کرنا)، واقعی معاملات کے عزم (بہت حوصلے کی خوبی) ہیں بدلہ لینے کی بجائے 42:43
وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا١ؕ اور اسطرح ہم نے آپﷺ کی طرف اپنے حکم سے ایک روح کی وحی کی ہے وحی کے بارے 42:52
اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِیْرُ الْاُمُوْرُ۠ . کیا نہیں اللہ کی طرف ہی معاملات کا پہنچنا؟ شان باری تعالی 42:53
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ یا کیا وہ کوئی منصوبہ بناتے ہیں؟پھر بے شک! ہم (بھی اُن کے خلاف) منصوبے بناتے ہیں (نبی ﷺ کے خلاف) 43:79
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ اُس (رات) میں ہر عقلمند (دانائی والا) حکم واضح کیا جاتا ہے مبارک رات 44:4
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ ہماری طرف سے ایک حکم کے طور پر. بے شک! ہم ارسال کرتے ہیں۔۔۔ مبارک رات 44:5
اَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ فِیْهِ بِاَمْرِهٖ اللہ ہے جس نے تمہارے لیے سمندر فرمانبردار کیاہے تاکہ اُس میں اُس کے حکم سے کشتیاں چلیں شان باری تعالی 45:12
وَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ۙ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ اور ہم نے اُن کو (دین کے)واضح احکامات دئیے. پھر اُنہوں نے اختلاف نہ کیا ماسوائے کہ اس کے بعد کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھا اپنے درمیان دشمنی کی وجہ سے(اختلاف کیا). بنی اسرائیل پر اللہ کا فضل 45:17
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰى شَرِیْعَةٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ پھر ہم نے آپﷺ کوحکم کی شریعت(طریقہ) پر مقرر کیا؛ پس اسی کی پیروی کریں، اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں جو کچھ جانتے نہیں ہیں بنی اسرائیل پر اللہ کے فضل کے بعد 45:18
تُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ١ؕ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ برباد کرتی ہوئی پھر وہ اسطرح ہوئے کہ ماسوائے اُن کے گھروں کے کچھ نظرنہیں آتا تھا عاد کے متعلق 46:25
طَاعَةٌ وَّ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ١۫ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ١۫ فَلَوْ صَدَقُوا اللّٰهَ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْۚ اطاعت (فرمانبرداری) اور اچھی بات (زبانی تو) ہے. پھر جب کوئی معاملہ طے ہو جائے، پھر اگر وہ اللہ سے سچے ہوں، تو یہ اُن کے لیے بہتر ہو گا ایمان والوں کو حکم 47:21
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِ١ۖۚ یہ اس لئے ہے کہ بے شک وہ اُن لوگوں کو جو نفرت کرتے ہیں اُس (قرآن)سے جو اللہ نے نازل کیا ہے، کہتے ہیں (کہ) ہم بعض معاملات میں تمہاری اطاعت کریں گے جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں 47:26
فَقَاتِلُوا الَّتِیْ تَبْغِیْ حَتّٰى تَفِیْٓءَ اِلٰۤى اَمْرِ اللّٰهِ١ۚ تو پھر تم بھی اُس سے لڑو جو زیادتی کر رہی ہو حتی کہ یہ (جماعت) بھی اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے ایمان والوں کو ہدایت 49:9
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ نہیں، بلکہ اُنہوں نے سچائی (قرآن) سے انکار کر دیا ہے جب کہ یہ اُن (کافرین)کے پاس آ چکی ہے، پھر وہ ایک مشکل حالت میں ہیں شان باری تعالی 50:5
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ پھر (فرشتے) جو (اللہ کا)حکم (نعمتیں) بانٹتے ہیں فرشتے 51:4
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ پھر اُنہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی پھر ایک زور دار گرج نے اُن کو پکڑ لیا اور وہ دیکھ رہے تھے؛ اللہ کی نشانی 51:44
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ کیا اُن کی عقلیں اُن کو یہ(ایسا)حکم دیتی ہیں، یا کہ وہ ایک باغی(حدوں سے بڑھنے والے) لوگ ہیں؟ آپﷺ کے متعلق 52:32
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ اور اُنہوں نے(سچائی کو) انکار کیا اور اُنہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی. اورہر حکم کا ایک مقررہ وقت ہے لوگوں کا رویہ 54:3
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ اور ہم نے زمین سے چشمے بہا دئیے، پھر پانی پہلے سے طے کردہ ایک معاملے پر جمع ہو گیا نوحؑ کے بارے 54:12
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ اور نہیں ہوتا ہمارا حکم ماسوائے ایک(حکم) جیسے کہ آنکھ کا جھپکنا قدرت الہی 54:50
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ آسمانوں اور زمین کی باشاہی اُسی کی ہے. اور اللہ کی طرف معاملات لوٹائے جاتے ہیں شان باری تعالی 57:5
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ اَنْفَقُوْا لَهُمْ اَجْرٌ كَبِیْرٌ ؛ پھر جو تم میں سے ایمان لاتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں، اُن کے لئے ایک بہت بڑا اجر ہے عام حکم 57:7
مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌۚ کون ہے جو اللہ کو ایک اچھا قرضہ دے، پھر وہ اُس کے لئے اُس (رقم) کو دوگنا کر دے اور اُس کے لئے ایک عزت والا اجر بھی ہو گا؟ جنگ اور قتال میں خرچ 57:11
وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ اور (دنیاوی) فضول خواہشات نے تمہیں دھوکے میں رکھا حتی کہ اللہ کا حکم (پورا ہونے کو) آ گیا؛ اور دھوکے باز (شیطان) نے تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں ہی رکھا؛ یوم حساب 57:14
یُّضٰعَفُ لَهُمْ وَ لَهُمْ اَجْرٌ كَرِیْمٌ یہ ان کے لئے دوگنا کر دیا جائے گا، اور اُن کے لئے ایک عزت والا اجر (بدلہ) ہے صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں 57:18
اِ۟لَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ جو لوگ کنجوسی (بخل، ذخیرہ اندوزی) کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی کنجوسی (بخل، ذخیرہ اندوزی) کا حکم دیتے ہیں ر اللہ غرور (تکبر) کرنے والے شیخی مارنے والے کو پسند نہیں کرتا ہے 57:23
كَمَثَلِ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِیْبًا ذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۚ جیسے کہ مثال ہے اُن لوگوں کی جو (ان(منافقین) سے کچھ عرصہ پہلے تھے انہوں نے اپنے کاموں کا مزہ چکھا اور ان کے لئے ایک درد ناک عذاب ہے اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین 59:15
فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ پھر انہوں نے اپنے کاموں کی سزا بھی چکھی، اور اُن کے لئے ایک درد ناک عذاب ہو گا شان باری تعالی 64:5
١ؕ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰهَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِكَ اَمْرًا تم نہیں جانتے کہ شاید اللہ اس کے بعد کوئی(اور) معاملہ(راہ) نکال دے طلاق اور عدت 65:1
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ١ؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا بے شک! اللہ اپنے حکم کو پورا کرتا ہے. اللہ نے ہر چیز کے لئے ایک پیمائش بنائی ہوئی ہے طلاق اور عدت 65:3
١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ اَمْرِهٖ یُسْرًا اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے، تو وہ (اللہ) اس کے کام میں اُس کے لئے آسانی بنا دیتا ہے طلاق اور عدت 65:4
ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا وہ اللہ کا حکم ہے اُس نے اُس(حکم) کو تمہاری طرف نازل کیا ہے. اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے،تو وہ اُس کی برائیوں کو اُس سے دور کر دے گا اور اُس کے لئے اجر کو بہت بڑھا کر دے گا طلاق اور عدت 65:5
وَ اْتَمِرُوْا بَیْنَكُمْ بِمَعْرُوْفٍ١ۚ وَ اِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗۤ اُخْرٰىؕ و اوراپنے درمیان اچھے سلوک سے مشورہ کرو؛ اور اگر تم (دونوں) مشکلات بناتے ہو تو پھر کوئی دوسری عورت اُس (باپ) کے لئے (بچے کو) دودھ پلائے طلاق اور عدت 65:6
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّهَا وَ رُسُلِهٖ اور کتنی بستیوں سے(بستی) تھی جس نے اپنے رب کے حکم اور اس کے رسول سے سرکشی کی طلاق اور عدت 65:8
فَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِهَا وَ كَانَ عَاقِبَةُ اَمْرِهَا خُسْرًا چنانچہ اُس (بستی) نے اپنے کاموں کی سزا چکھی اور اُس کے کاموں کا انجام خسارہ ہی ہوا طلاق اور عدت 65:9
١ؕ یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ حکم اُن کے درمیان نازل ہوتے ہیں، تاکہ تم جان جاؤ کہ بے شک اللہ تمام چیزوں پرطاقت رکھتا ہے، شان باری تعالی 65:12
عَلَیْهَا مَلٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ ،اُس پر بہت طاقت والے فرشتے ہیں، اور اُن کو جو حکم دیا جاتا ہے وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے ہیں،اور وہ کر دیتے ہیں جو اُن کو حکم دیا جاتا ہے احکامات 66:6
عَلَیْهَا مَلٰٓئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ ،اُس پر بہت طاقت والے فرشتے ہیں، اور اُن کو جو حکم دیا جاتا ہے وہ اللہ کی نافرمانی نہیں کرتے ہیں،اور وہ کر دیتے ہیں جو اُن کو حکم دیا جاتا ہے احکامات 66:6
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ پھر اُن کی جو (واقعے)معاملے کا انتظام کرتے ہیں فرشتوں کی 79:5
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ نہیں! وہ(انسان) پورا نہیں کرتاجو اُس(اللہ) اُسے(انسان) کو حکم دیا انسان کی فطرت 80:23
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ دن جب کسی نفس(انسان) کو کسی (دوسرے) نفس (انسان))کے لئے کسی چیز کا اختیار نہیں ہو گا اور حکم اُس دن اللہ کا ہی ہے قیامت کے دن 82:19
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ یا نیکی کا حکم دیتا؟ ایک شخص 96:12
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے، تمام احکامات سے لیل القدر 97:4
وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۙ۬ حُنَفَآءَ اور اُنہیں حکم نہیں دیا گیا ماسوائے کہ وہ اللہ ہی کی عبادت کریں اُسی کے لئے دین کو مخلص کر کے، یکسو ہو کر، اہل کتاب کو 98:5