اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّ لَا بِكْرٌ١ؕ عَوَانٌۢ بَیْنَ ذٰلِكَ١ؕ اُس(موسی ؑ )نے کہا : بے شک ! اُس نے کہا ہے، (کہ) واقعی وہ گائے نہ بچے والی (یعنی بوڑھی )ہو اور نہ ہی نو عمر (چھوٹی)ہو؛ درمیانی عمر کی (ہو)، اُس کے درمیان ؛ موسی ؑ کا جواب 2:68
فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ١ۙ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ١ؕ جس نے اُن (مہینوں) میں حج کرنا فرض (ارادہ) کر لیا کہ حج میں نہ بے حیائی، نہ گالی گلوچ(بُراکام)، اور نہ ہی جھگڑا ہے حج اور عمرہ 2:197
لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمْ تَمَسُّوْهُنَّ اَوْ تَفْرِضُوْا لَهُنَّ فَرِیْضَةً وَّ مَتِّعُوْهُنَّ١ۚ تم پر گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دو جب کہ تم نے ان کو چُھوا ہی نہیں یا ان کے لیے ایک حق مہر مقرر نہیں کیا ہے اوراُن(عورتوں) کو کچھ نہ کچھ دو طلاق کے بارے 2:236
وَ اِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِیْضَةً اور اگر تم نے ان (عورتوں) کو طلاق دی اس سے پہلے کہ تم نے ان کو چھوا اور تم ان کے لیے ایک حق مہر مقرر کر چکے تھے طلاق کے بارے 2:237
فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّاۤ اَنْ یَّعْفُوْنَ اَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِ١ؕ تو پھر جو (حق مہر) تم نے فرض (مقرر) کیا تھا (اُس کا) ادا (ادا کرو) ماسوائے اس کےکہ وہ (عورتیں) معاف کر دیں یا وہ (اپنا آدھا حصہ) معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کا بندھن ہے طلاق کے بارے 2:237
مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ١ؕ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا اُس (مال) سے چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ، ایک فرض (واجب) حصہ ہے محکم ایت 4:7
فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا (یہ وارثت کے حصے) اللہ کی طرف سے ایک فرض(حکم) ہے بے شک! اللہ جاننے والا (اور) عقلمند ہے محکم ایت 4:11
فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهٖ مِنْهُنَّ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِیْضَةً١ؕ توپھر ان ( حلال عورتوں) سے جن (عورتوں)سے تم (شادی کر کے) مزے لو، تو اُن(عورتوں) کو اُن کے حق مہر فرض کے طور پر دو شادی کے لیے اصول 4:24
وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا تَرٰضَیْتُمْ بِهٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِیْضَةِ١ؕ اور تم پر گناہ نہیں اُس میں جو تم (آپس میں)اس(حق مہرکی رقم کے) بارے میں راضی ہوئے(اس) فرض( کو ادا )کرنے کے بعد شادی کے لیے اصول 4:24
لَّعَنَهُ اللّٰهُ١ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًاۙ جس پر اللہ نے لعنت کی اور وہ بولا تھا: کہ (ائے باری تعالی!) میں واقعی تمہارے بندوں میں سے ایک مقررہ حصے کو پکڑ لوں گا منفرد آیت 4:118
فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ (صدقات کو اسطرح خرچ کرنا) اللہ کی طرف سے ایک فرض ہے صدقات کی تقسیم 9:60
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَ فَرَضْنٰهَا (یہ) ایک سورت ہے، ہم نے اُسے نازل کیا ہے اورہم نے اُسے فرض کر دیا ہے، سورت نور 24:1
اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ١ؕ بے شک! وہ جس نے آپﷺ پر قرآن فرض کیا ہے، واقعی وہ آپﷺ کو گھر کی طرف واپس کرے گا. آپﷺ کے بارے 28:85
مَا كَانَ عَلَى النَّبِیِّ مِنْ حَرَجٍ فِیْمَا فَرَضَ اللّٰهُ لَهٗ١ؕ نبیﷺپر کوئی حرج(بوجھ) نہیں ہونا چاہیے اُس (معاملے) میں جو اللہ نے اُس کے لیے فرض کر دیا ہو آپﷺ کے بارے 33:38
قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ .ہمیں بے شک! علم ہے جو ہم نے اُن پر اُن کی بیویوں کے بارے میں فرض کیا ہے اور جو اُن کی ملکیت میں ہوں ایمان والوں کو 33:50
قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَیْمَانِكُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ مَوْلٰكُمْ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ اللہ نے تمہارے لئے (اے ایمان والو) تمہاری (ایسی) قسموں کو حلال کرنا فرض کر دیا ہے، اور اللہ تمہارا بچانے والا(مولا) ہے.اور وہ جاننے والا عقلمند ہے نبی اکرمﷺ کو حکم 66:2