|
فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ١ۖۚ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ
|
پھر آگ سے ڈرو، اُس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، جو کافرین کے لیے تیار کی گئی ہے
|
قرآن کے کافرین
|
2:24
|
|
وَ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدَةً١ؕ
|
اور وہ ( بنی اسرائیل ) کہتے ہیں:(کہ) آگ ہمیں ہرگز نہیں چھوئے گی ماسوائے چند دنوں کے
|
بنی اسرائیل کا کہنا
|
2:80
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ١ؕ
|
گنتی کے چند دن ہیں؛ پھرجو کوئی تم سے مریض(بیمار) ہو؛ یا سفر پر ہو، تو پھر(وہ) دوسرے دنوں سے (روزوں کی ) گنتی پوری کرے؛
|
محکم ایت روزے کے بارے میں
|
2:184
|
|
وَ مَنْ كَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ
|
اور جو کوئی مریض (بیمار)ہو یا سفر پر ہو پھر دوسروں دنوں سے گنتی پوری کرے
|
رمضان کا مہینہ
|
2:185
|
|
وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ
|
اور اللہ کو یاد کرو گنتی کے دنوں میں
|
حج اور عمرہ
|
2:200
|
|
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١۪
|
یہ(چیز) اس لئے ہے کہ بے شک وہ کہتے ہیں:کہ ہمیں ہر گز آگ نہیں چھوئے گی ماسوائے چند دنوں کے
|
کتاب اللہ
|
3:23
|
|
وَ اتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْۤ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَۚ
|
اور اُس آگ سے ڈروجو کافرین (نہ ماننے والوں) کے لیے تیا ر کی گئی ہے
|
سود کھانے والے
|
3:131
|
|
وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
|
اورتاکہ تم (روزوں کی) گنتی پوری کرو اور تاکہ تم اللہ کی بڑھائی کرو اُس پر جو اُس نے تمہیں ہدایت دی اور کہ شاید تم شکر کرو
|
رمضان کا مہینہ
|
2:185
|
|
وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ١ۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ
|
، اُس(جنت) کا عرض(پھیلاﺅ)آسمانوں اور زمین کاہے ،(جو)متقین کے لیے تیار کی گئی ہے
|
سود کے بارے
|
3:133
|
|
وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا
|
اور اُس(اللہ) نے اُس(قاتل) کے لیے ایک عظیم عذاب تیار کیا ہے
|
ارادتاََ قتل
|
2:93
|
|
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا
|
بے شک! اللہ نے کافرین کے لیے شرم ناک عذاب تیارکیا ہوا ہے
|
حالت جنگ میں صلوۃ
|
4:102
|
|
وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّهِیْنًا
|
اور ہم نے کافرین کے لیے ایک شرم ناک عذاب تیار کیا ہواہے
|
ایت نمبر 150
|
2:151
|
|
وَ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ مِنْهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا
|
ہم نے اُن میں سے کافرین کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کیا ہے
|
اہل کتاب کے بارے
|
4:161
|
|
وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ
|
اور اُن (کافرین) کے لیے تیار رکھو جو تمہیں اسطاعت ہو(اپنی ) قوت سے
|
جنگی تیاری کی پالیسی
|
8:60
|
|
اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ
|
بے شک! اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی اللہ کی کتاب میں بارہ مہینے ہے
|
مہینوں کی تعداد
|
9:36
|
|
لِّیُوَاطِئُوْا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ
|
تاکہ وہ (کافرین، مشرکین) گنتی پوری کریں جو اللہ نے حرام کیا ہے
|
مہینوں کا ملتوی کرنا
|
9:37
|
|
وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً
|
ور اگر( واقعی) وہ (منافقین جہاد پر) نکلنے کا ارادہ کرتے تو وہ اس کے لیے کچھ سازوسامان ضرور تیار کر لیتے
|
تاریخی آیت
|
9:46
|
|
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
اللہ نے اُن کے لیے باغات تیار کیے ہیں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرنے والے
|
9:89
|
|
وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ
|
اور اُس نے اُن کے لیے جنتیں تیار رکھی ہیں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
یعنی جان و مال کے ساتھ جہاد پر جانے میں
|
9:100
|
|
لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ
|
،تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب جانو
|
شان الہی
|
10:5
|
|
وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ
|
اور اگر ہم ان(کافرین) سے عذاب کو ایک مقرر مدت تک موخر( دیر) کرتے ہیں،
|
موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کے کافر
|
11:8
|
|
وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ
|
ورہم اس (دن) کو موخر (ملتوی) نہیں کر رہے ہیں ماسوائے ( پہلے سے) ایک مقرر کردہ مدت کے لیے ہی
|
عذاب آخرت کے بارے میں
|
11:104
|
|
وَ شَرَوْهُ بِثَمَنٍۭ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُوْدَةٍ١ۚ
|
اور اُنہوں نے اُس (یوسفؑ) کو ایک معمولی قیمت سے فروخت کر دیا ،
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:20
|
|
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ
|
اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو اُن کو گن نہیں سکتے.
|
شان و تعریف الہی
|
14:34
|
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ
|
اور اگر تم (انسان چاہو کہ)اللہ کی نعمتوں کو گنو تو تم اُن کو گن نہیں سکتے ہو
|
شان باری تعالی
|
16:18
|
|
وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ
|
اکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کر سکو؛
|
دن اور رات کو بنانا
|
17:12
|
|
فَضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ فِی الْكَهْفِ سِنِیْنَ عَدَدًاۙ
|
پھر ہم نے اُن کے کانوں پر غار میں کئی سالوں کی بندش لگا دی.
|
اصحاب الکہف
|
18:11
|
|
قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا قَلِیْلٌ
|
(آپؐ) کہیں: میرا رب ہی اُن کی تعداد سے باخبر ہے. کوئی (شخص) اُن کو نہیں جانتا ماسوائے کم(لوگوں) کے
|
اصحاب الکہف
|
18:22
|
|
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ
|
پس آپؐ اُن پر(عذاب کی) جلدی نہ کریں. ہم صرف اُن کے لیے(دنوں کی) ایک گنتی گن رہے ہیں۔
|
اللہ کے سوا معبود بنانے والے
|
19:84
|
|
لَقَدْ اَحْصٰهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ
|
واقعی اُس (رحمان) نے اُن کو گھیر رکھا ہے اور اُن کی ایک گنتی بھی (صیح طور پر) گنی ہوئی ہے
|
(یعنی جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے)
|
19:93
|
|
وَ اِنَّ یَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ
|
اور بے شک! آپﷺ کے رب کے نزدیک ایک دن ہے جیسے کہ ایک ہزار سال جو تم گنتے ہو
|
آپ ﷺ کے وقت کے لوگ
|
22:47
|
|
قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِیْنَ
|
وہ (رب) کہے گا: سالوں کی گنتی سے تم کتنا عرصہ واقعی زمین میں رہے؟
|
سوال قیامت کے دن
|
23:112
|
|
قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ
|
وہ کہیں گے: ہم واقعی ایک دن یا ایک دن کا کچھ حصہ ہی (اس میں) رہے. پھر گنتی کرنے والوں سے پوچھ لیں
|
سوال قیامت کے دن
|
23:113
|
|
ثُمَّ یَعْرُجُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗۤ اَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ
|
پھر یہ(کام) اُس کی طرف اوپر ایک دن میں جاتا ہے جس کی مقدار ایک ہزار سال(کی اُس گنتی کے برابر) ہے جو تم گنتے ہو
|
شان الہی
|
32:5
|
|
لِّیَسْئَلَ الصّٰدِقِیْنَ عَنْ صِدْقِهِمْ١ۚ وَ اَعَدَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا
|
تاکہ وہ(اللہ)سچوں سے اُن کی سچائی کے بارے پوچھے. اور اُس نے کافرین کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کیا ہے
|
احکامات
|
33:7
|
|
فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنٰتِ مِنْكُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا
|
تو پھر بے شک اللہ نے تم میں سے جو نیک ہوں، اُن کے لیے ایک عظیم اجر تیار کیا ہوا ہے
|
جنگ خندق
|
33:29
|
|
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا
|
اللہ نے اُن کے لیے مغفرت اور ایک عظیم اجر (انعام) تیار کیا ہوا ہے
|
مرد اور عورتوں کو یکساں اجر
|
33:35
|
|
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا
|
اُن کی دعا(استقبال) سلام ہے جس دن وہ (مومنین) اُس (یعنی اللہ باری تعالی)سے ملیں گے. اور اُس نے اُن کے لیے ایک بہت عزت والا اجر تیار رکھا ہے
|
ایمان والوں کو
|
33:44
|
|
فَمَا لَكُمْ عَلَیْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّوْنَهَا١ۚ
|
و پھر تمہارے لیے اُن (عورتوں) پر کوئی مدت (عدت) نہیں کہ تم اُس(مدت) کو (اُن عورتوں سے)پورا کراؤ
|
ایمان والوں کو
|
33:49
|
|
لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا
|
اللہ اُن پر دنیا اور آخرت میں لعنت کرتا ہے، اور اُن کے لیے ایک ذلت کا عذاب تیار کیا ہوا ہے
|
جولوگ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کو تکلیف دیتے ہیں
|
33:57
|
|
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَهُمْ سَعِیْرًاۙ
|
بے شک! اللہ نے کافرین پر لعنت کر دی ہے، اور اُن کے لیے ایک جلتی آگ تیار کر رکھی ہے
|
ساعت کے بارے میں
|
33:64
|
|
وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِؕ
|
اور وہ (جہنمی)کہتے ہیں: ہمیں کیا ہے کہ ہم اُن آدمیوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں جن کو ہم بُروں میں گنا کرتے تھے
|
سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے
|
38:62
|
|
١ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا
|
، اور اللہ نے ان پر غضب کیا ہے اور اُن پر لعنت کی ہے، اور اُن کے لیے جہنم تیار کی ہے، اوربُرا ہی (سفر کا) خاتمہ ہے
|
منافقین اور مشرکین
|
48:6
|
|
اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ
|
، اُن کے لئے تیار کی گی ہے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں.
|
جنت
|
57:21
|
|
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
اللہ نے اُن کے لئے ایک شدید عذاب تیار کیا ہوا ہے. بے شک وہ، جو وہ کرتے ہیں، بُرائی ہی ہے
|
جن پر اللہ کا غضب ہے
|
58:15
|
|
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوْهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَ اَحْصُوا الْعِدَّةَ١ۚ
|
اے نبیﷺ! جب تم (یعنی مومنین) بیویوں کو طلاق دیں،پھر اُن کو طلاق اُن کی عدت کے لئے دیں اور پھر عدت(مدت) کی گنتی(پوری) کریں
|
ایمان والوں کو نصیحت
|
65:1
|
|
وَ الّٰٓئِیْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآئِكُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشْهُرٍ١ۙ وَّ الّٰٓئِیْ لَمْ یَحِضْنَ١ؕ
|
تمہاری عورتوں میں سے جوحیض سے مایوس ہیں اگر تمہیں شک ہے (کہ حیض باقاعدہ نہیں ہے)، تو پھراُن کی عدت تین مہینے ہے اور(ان کی بھی)جن کو حیض نہ آتا ہو
|
طلاق اور عدت
|
65:4
|
|
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ
|
اللہ نے اُن کے لئے ایک شدید عذاب تیار کیا ہے
|
اللہ کے احکامات کی نافرمانی
|
65:10
|
|
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا
|
حتی کہ جب وہ دیکھ لیں گے جواُن سے وعدہ کیا گیا ہے؛ پھر وہ جان جائیں گے کہ کون مددگاروں کا کمزور اور گنتی میں تھوڑا (قلیل) ہے
|
اللہ اور رسول کی نافرمانی
|
72:24
|
|
لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا
|
تاکہ وہ جان جائے کہ اُن (رسولوں) نے واقعی اپنے رب کے احکامات پہنچا دئیے ہیں. اور وہ گھیرے ہوئے ہیں اُس کو جو اُن(رسولوں) کے پاس ہوتا ہے، اور اُس نے تمام چیزوں کی گنتی (حساب کتاب) بھی کی ہوئی ہے
|
غیب اور اللہ
|
72:28
|
|
١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ
|
اور ہم نے اُن (فرشتوں) کی تعداد صرف ایک آزمائش بنائی ہے ان کے لئے جو کفر کرتے ہیں
|
سقر
|
74:31
|
|
یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠
|
وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے، اور ظالمین(نافرمانبردار)، اُس نے اُن کے لئے ایک درد ناک عذاب تیار کیا ہوا ہے
|
شان الہی
|
76:31/a>
|
|
اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ
|
جو مال کو جمع کرتا ہے اور اُس کی گنتی کرتا رہتا ہے
|
برائی کرنے والا
|
104:2
|