روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ | جہاں کہیں بھی تم(یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) ہوئے موت توتمہیں پکڑ ہی لے گی | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:78 |
| ثُمَّ یُدْرِكْهُ الْمَوْتُ | اور اُس کو( ہجرت میں ہی) موت پکڑ لیتی ہے، | فی سبیل اللہ مہاجر | 4:100 |
| اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ فِی الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ١ۚ | بے شک! منافقین آگ کی نچلی ترین گہرائی میں ہوں گے | منافقین | 2:145 |
| لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَ هُوَ یُدْرِكُ الْاَبْصَارَ | بصارت(دیکھنا)اُسی کو سمجھ ہی نہیں سکتی اور وہ بصارت(دیکھنے) کو سمجھ سکتا ہے | حمد باری تعالی | 6:103 |
| حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوْا فِیْهَا جَمِیْعًا | حتی کہ جب وہ اُس(آگ) میں سب کی سب(جماعتیں) داخل کر دی جائیں گی، | کافرین جنوں اور انسانوں سے | 7:38 |
| حَتّٰۤى اِذَاۤ اَدْرَكَهُ الْغَرَقُ١ۙ | ، حتی کہ جب غرق ہونے (ڈوبنے) نے اُس(فرعون) کو جکڑ لیا | موسی ہارون | 10:90 |
| لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّ لَا تَخْشٰى | نہ ہی تم پکڑے جانے کا خوف رکھنا اور نہ ہی تم (ڈوب جانے کا) خوف رکھنا | موسیؑ کے بارے20:77 | |
| فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ | تو موسی ؑ کے ساتھیوں نے کہا: بے شک! ہم تو واقعی پکڑے (مارے) گے | موسی ؑ اور فرعون | 26:61 |
| بَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ١۫ | نہیں، کیااُن(کافرین) کا علم آخرت کے بارے میں (کچھ)جانتا ہے؟ | سوال کیا گیا ہے | 27:66 |
| ا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ | سورج، اُس کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ چاند کو پکڑ لے | لوگوں کے لیے سبق | 36:40 |
| لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ | اگر اُس کے رب کی طرف سے ایک نعمت اس کو نہ پا لیتی تو وہ واقعی بیابان ساحل پر پھینکا ہوا ہوتا اور وہ بُری حالت میں ہوتا | مچھلی کا ساتھی | 68:49 |
| وَ مَاۤ اَدْرٰكَ مَا الْحَآقَّةُؕ | اور آپﷺ کیا جانیں کہ حقیقت کیا ہے | ایک سوال | 69:3 |