اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ لَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى یَبْلُغَ الْهَدْیُ مَحِلَّهٗ اورتم اپنے سروں کو نہ منڈواﺅ حتی کہ قربانی اپنی مقررہ جگہ (منزل منقصود) پر نہ پہنچ جائے حج اور عمرہ کے بارے 2:196
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (تین حیض کی) کو پہنچ گئیں پھریا اُن کو معروف(رواج)سے رکھ لو یا اُن کو معروف (دستور)سے رخصت کر دو طلاق کے بارے میں 2:231
وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (عدت)کو پہنچ گئیں، پھر تم (طلاق دینے والے خاوند) ان (عورتوں) کونہ روکو کہ وہ (عورتیں) اپنے (ہونے والے)خاوندوں سے نکاح کریں،جب اُن کے درمیان دستور سے رضامندی ہو۔ طلاق کے بارے میں 2:232
فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْمَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ پھر جب وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو تم (وارثوں) پر کوئی گناہ نہیں جو کچھ بھی وہ (عورتیں) اپنے بارے میں دستور سے کریں بیوہ کے بارے میں 2:234
وَ لَا تَعْزِمُوْا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتّٰى یَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَهٗ١ؕ اور نکاح کے بندھن کا عزم نہ کرو حتی کہ( مقر ر شدہ ) معیاد اپنی مدت( عدت) کو پہنچ جائے عدت والی عورتوں سے نکاح 2:235
قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ قَدْ بَلَغَنِیَ الْكِبَرُ وَ امْرَاَتِیْ عَاقِرٌ١ؕ اُس(زکریا ؑ) نے کہا: میرے رب! کسطرح میرے ہاں ایک بیٹا ہو سکتا ہے اور میں بڑھاپے کو پہنچ چکا اور میری بیوی بانجھ ہے؟ زکریا کا سوال 2:40
وَ ابْتَلُوا الْیَتٰمٰى حَتّٰۤى اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ١ۚ اوریتیموں کو جانچتے پرکھتے رہو حتی کہ جب وہ نکاح (کی عمر) کوپہنچ جائیں؛ محکم ایت 4:6
وَ قُلْ لَّهُمْ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَوْلًۢا بَلِیْغًا اور آپؐ اُن(منافقین) سے اُن کے دلوں میں پہنچنے والی کوئی بات کہیں منافقین کے بارے 4:62
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اے رسولؐ ! تبلیغ (یعنی بیان)فرما دیں(اُس کی) جو آپؐ کی طرف آپؐ کے رب( کی طرف) سے نازل کیا گیا ہے محکم ایت 5:67
وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ١ؕ اور اگر آپؐ نے( ایسا )نہ کیا تو پھر آپؐ نے اُس (اللہ) کا پیغام نہیں پہنچایا محکم ایت 5:67
فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ پس جان لو کہ ہمارے رسول ؐ پر تو(ذمہ داری) صرف واضح (طور پر) بتا دینا ہی ہے محکم آیت 5:92
هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ ایک ہدیے (قربانی) کاجو کعبہ پہنچائی جائے ؛ یا مسکینوں کے کھانے کا کفارہ (دے) محکم ایت 5:95
مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ رسولؐ پرکچھ( ذمہ داری) نہیں ماسوائے کہ( اللہ کے احکامات ) پہنچا دے رسولﷺ کی ذمہ داری 5:99
لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ وَ مَنْۢ بَلَغَ١ؕ تاکہ میں تمہیں اور جس(شخص) کو بھی( قرآن) پہنچے اس (قرآن)سے خبردار کروں نبی اکرمﷺ کو 6:19
وَّ بَلَغْنَاۤ اَجَلَنَا الَّذِیْۤ اَجَّلْتَ لَنَا١ؕ اور ہم اپنی مقررمدت کو پہنچ گے ہیں جو تو نے ہمارے لیے مقرر کی انسان اور جنات 6:128
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ (آپؐ) کہیں: پھر اللہ کے لیے ہی فیصلہ کن دلیل (حجت)ہے مشرکین 6:149
اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١ۚ ماسوائے کہ جو بہتری ہو، حرام کردہ چیز 6:152
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنْصَحُ لَكُمْ میں تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہیں اچھا مشورہ دیتا ہوں نوح ؑ کے بارے 7:61
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ میں اپنے رب کے پیغامات (احکامات)تمہیں پہنچاتا ہوں ھود ؑ کے بارے 7:67
لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ واقعی! میں نے اپنے رب کا پیغام تمہیں پہنچایا ا صالح کے بارے 7:79
لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ١ۚ واقعی میں نے اپنے رب کے پیغامات تم تک پہنچائے شعیب کے بارے میں 7:93
اِلٰۤى اَجَلٍ هُمْ بٰلِغُوْهُ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ ، اُنہوں نے اُس(مدت) کو پہنچنا ہوتا تھا تو تب! وہ اپنا عہد توڑ دیتے قوم فرعون 7:135
ثُمَّ اَبْلِغْهُ مَاْمَنَهٗ١ؕ اور پھر اُس (مشرک) کو اُس کی محفوظ جگہ پہنچا دیں مشرکین سے جنگ 9:6
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ پھر اگر تم پھرتے ہو (تو تمہاری مرضی) پھر واقعی میں تمہیں (وہ پیغام) پہنچا چکا ہوں جس کے ساتھ میں تمہاری طرف بھیجا گیا تھا، ھودؑ کے بارے میں 11:57
وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗۤ اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا١ؕ اور جب وہ (یوسف ؑ)اپنی قوت(جوانی) کو پہنچاتو ہم نے اُس کو عقل(حکم) اور علم دیا یوسفؑ کی کہانی 12:22
لِیَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهٖ١ؕ کہ وہ (پانی) اُس (شخص)کے منہ میں پہنچ جائے، اور وہ(پانی) اُس (شخص) تک نہیں پہنچ سکتا اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنے والے 13:14
فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ پھر آپؐ پر(ذمہ داری) تو صرف تبلیغ ( واضح بتا نے) کی ہے اور حساب(کتاب کرنا) ہم پر(واجب )ہے آپﷺ کے بارے 13:40
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ ور یہ لوگوں کے لیے واضح بیان (اعلان) ہے اور تاکہ ان (نافرمانبرداروں) کواس سے ڈرایا جائے قرآن اور اللہ کا اصول 14:52
لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ١ؕ م اُس (شہر) تک نہیں پہنچ سکتے ماسوائے جسمانی مشقت سے جانور مویشی کے بارے 16:7
فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ . پھرکیا رسولوں پر(ذمہ داری) ہے ماسوائے واضح تبلیغ کے مشرکین سے سوال 16:35
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ پھراگر وہ(لوگ) مڑ(پھر)جاتے ہیں پھر صرف آپؐ پر(ذمہ) تو صاف طور پر (اللہ کا پیغام) بتا ناہے آپﷺ جو حکم 16:82
اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا اگر اُن میں سے ایک یا دونوں تیرے ہاں بڑھاپے کو پہنچ جائیں محکم آیت 17:23
اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا اگر اُن میں سے ایک یا دونوں تیرے ہاں بڑھاپے کو پہنچ جائیں محکم آیت 17:23
بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١۪ ماسوائے اُس(طریقے) سے جو کہ بہتر ہوحتی کہ وہ (یتیم) اپنی قوت(جوانی) کو پہنچ جائے؛ محکم آیت 17:34
وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا ،اور نہ ہی تُو (اکڑ کر چلنے سے)پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ جائے گا۔ زمین میں اکڑ کر نہ چل 17:37
لَاۤ اَبْرَحُ حَتّٰۤى اَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَیْنِ اَوْ اَمْضِیَ حُقُبًا میں ہمت نہیں ہاروں گا حتی کہ دو دریاؤں کے ملنے کے مقام کو پہنچوں یا مجھے برسوں چلنا پڑے تاریخی آیت 18:60
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَیْنِهِمَا نَسِیَا حُوْتَهُمَا پھر جب وہ دونوں (دریاؤں) کے ملے ہوئے مقام پر پہنچے، تو وہ اپنی مچھلی کو بھول گئے تاریخی آیت 18:61
قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّیْ عُذْرًا بے شک تمہیں میری طرف سے(اب) ایک بہانہ مل گیا ہے موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:76
فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا پس تیرے رب نے چاہا کہ وہ دونوں (لڑکے) جوان ہو جائیں موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:82
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ تی کہ جب وہ سورج غروب ہونے کی جگہ پر پہنچ گیا ذی القرنین 18:86
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ تی کہ جب وہ سورج طلوع ہونے کی جگہ پر جا پہنچا ذی القرنین 18:90
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ حتی کہ جب وہ دودیواروں کے درمیان جا پہنچا ذی القرنین 18:93
وَّ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِیًّا اور میں بڑھاپے کی کمزوری میں پہنچ چکا ہوں؟ زکریاؑ کا سوال 19:8
اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَؕ بے شک! اس (نصیحت) میں عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے ایک تبلیغ(صاف واضح بیان)ہے قیامت کے دن کے بارے 21:106
ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ١ۚ پھر ہم تمہیں ایک بچے کے طور پرنکالتے ہیں، پھر (تمہاری پرورش کرتے ہیں) تاکہ تم اپنی پوری طاقت (جوانی) کو پہنچو. بعثت 22:5
وَ اِنْ تُطِیْعُوْهُ تَهْتَدُوْا١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ .اور اگر تم اُس (رسولﷺ) کی اطاعت کرو گے تو تم سیدھے چلو گے. اور رسولﷺ پر تو کوئی (ذمہ داری) نہیں ہے ماسوائے (پیغام) واضح(طور پر) پہنچا دینے کے محکم ایت 24:54
وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ١ؕ اور جو تم میں سے ابھی جوانی کو نہیں پہنچے تین دفعہ(تمہارے پاس آنے سے پہلے) تمہاری اجازت لیا کریں تین اوقات میں 24:57
وَ اِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ اور جب تم میں سے بچے جوانی کو پہنچ جائیں تو پھر وہ اجازت طلب کریں محکم آیت 24:59
وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ اسْتَوٰۤى اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا١ؕ اور جب وہ (موسی ؑ)اپنی پوری قوت کو پہنچا (جوان ہوا) اور سنبھل گیا تھا (یعنی بھر پور جوان ہو گیا)، تو ہم نے اُس کو عقل اور علم دیا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:14
وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ اور رسول پر(کوئی اور ذمہ داری) نہیں ہے ماسوائے واضح تبلیغ کر دینے کے آپﷺ کے بارے 29:18
وَ اِذْ زَاغَتِ الْاَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ اور جب آنکھیں (خوف سے) پھٹ گیں، اور دل گلوں (گردنوں) تک پہنچ گئے جنگ خندق 33:10
اِ۟لَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَ یَخْشَوْنَهٗ وَ لَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ جنہوں نے اللہ کے پیغامات کی تبلیغ کی اور اُسی سے ڈرتے رہے، اور کسی سے بھی نہ ڈرے (یعنی پہلے نبیوں) 33:39
وَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ اور جھٹلایا اُن لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے، اور اِ ن تک تو نہیں پہنچا دسواں حصہ جو ہم نے ان (پہلے والوں) کو دیا ہواتھا: اس وقت کے کافرین سے پہلے والے 34:45
وَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ اور ہم پر کچھ (ذمہ داری) نہیں ہے ماسوائے کہ واضح(اللہ کے پیغام کی) تبلیغ کر دیں بستی کا قصہ 36:17
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ پھر جب وہ(بیٹا) اُس کے ساتھ دوڑنے (کی عمر)کو پہنچا ابراہیمؑ کے بارے 37:102
وَ قَالَ فِرْعَوْنُ یٰهَامٰنُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَبْلُغُ الْاَسْبَابَۙ اور فرعون نے کہا: اے ہامان! میرے لیے ایک اونچا مینار بنا تاکہ شاید میں راستوں تک جا پہنچوں۔۔۔۔۔ قوم موسیؑ کے بارے 40:36
اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ نہیں ہے(کچھ بھی) اُن کے سینوں میں ماسوائے ایک بڑا پن، وہ اُس (بڑے پن)تک نہیں پہنچ سکیں گے. ایک اصول 40:56
ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُیُوْخًا١ۚ ، پھر تاکہ تم اپنی مکمل قوت(جوانی) کو پہنچواور پھر کہ تم بوڑھے ہو جاؤ۔۔۔ شان باری تعالی 40:67
وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ ۔ اور تم میں سے ہے جو اس سے پہلے ہی مر جاتاہے۔۔۔ اور تاکہ تم ایک مقررہ مدت کو پہنچو، اور تاکہ تمہیں عقل(سمجھ) آئے شان باری تعالی 40:67
وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَیْهَا حَاجَةً فِیْ صُدُوْرِكُمْ اور تمہارے لیے اُن میں (بہت سے) فاہدے ہیں۔۔۔ اور تاکہ تم اُن پر ایک ضرورت (منزل) کوپہنچوجو تمہارے سینوں میں ہے، شان باری تعالی 40:80
اِنْ عَلَیْكَ اِلَّا الْبَلٰغُ آپﷺ پر کچھ (ذمہ داری)ماسوائے تبلیغ کے. آپﷺ کے بارے 42:48
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً حتی کہ جب وہ (انسان) اپنی قوت کو جا پہنچتا ہے اور چالیس سال کو پہنچ جاتا ہے: انسان کو حکم 46:15
وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ .اورمیں تو تمہیں وہ پیغام (تبلیغ) پہنچاتا ہوں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں، لیکن میں تو تمہیں جاہل لوگ ہی دیکھ رہا ہوں عاد کے متعلق 46:22
بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ (یہ ایک) صاف پیغام ہے. کیا گناہگاروں (نافرمان، فاسقین) کے علاوہ بھی کسی کو برباد کیا جائے گا؟ آپﷺ کو حکم 46:35
هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ یہ وہ ہی تھے جنہوں نے کفر کی بھی کیا اور تمہیں مسجد الحرام سے روکا بھی تھا، اور مکمل قربانی کو بھی کہ وہ(قربانی)اپنے مقام کو پہنچے تاریخی آیت 48:25
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اُن کے علم کی یہی حد ہے فرشتوں کے بارے 53:30
حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ کامل(مکمل) دانائی؛ پھر (اُن کو) ڈرانا کسی کام نہیں آتا لوگوں کا رویہ 54:5
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ پھرکیوں، جب (کسی کی روح، جان مرتے وقت) گلے میں آ جاتی ہے قرآن کی سچائی 56:83
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ اور اللہ کی اطاعت کرو اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو؛ پس اگر تم پھر جاتے ہو تو پھر ہمارے رسولﷺ پر(ذمہ داری) تو صرف واضح طور پر تبلیغ کر دینا ہے (پھر مصیبت کے حالات میں) 64:12
فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ پھر جب وہ (مطلقہ عورتیں)اپنی مدت کو جا پہنچیں، پھراُن کو اچھے طریقے(سلوک) سے رکھ لو یا اُن کو اچھے طریقے(سلوک) سے الگ کر دو، طلاق اور عدت 65:2
١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ١ؕ قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا بے شک! اللہ اپنے حکم کو پورا کرتا ہے. اللہ نے ہر چیز کے لئے ایک پیمائش بنائی ہوئی ہے طلاق اور عدت 65:3
اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَۚ یا کیا تمہارے لئے ہم پر ایک حلف نامہ ہے جو پہنچتا ہے یوم قیامت تک کہ بے شک تمہارے لئے ہو گا جو کہ تم (لوگ)حکم کرتے ہو؟ ایک سوال 68:39
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖ ماسوائے کہ پہنچا دوں اللہ سے(سچائی) اور اُس کی رسالت (پیغامات)؛ ا ایک حقیقت 72:23
لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا تاکہ وہ جان جائے کہ اُن (رسولوں) نے واقعی اپنے رب کے احکامات پہنچا دئیے ہیں. اور وہ گھیرے ہوئے ہیں اُس کو جو اُن(رسولوں) کے پاس ہوتا ہے، اور اُس نے تمام چیزوں کی گنتی (حساب کتاب) بھی کی ہوئی ہے غیب اور اللہ 72:28
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ نہیں، جب (زندگی) گلے (حلق) میں پہنچ جاتی ہے موت کا لمحہ 75:26