اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر        Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-66 ایت نمبر

هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنْ تَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
آسان اُردو کیا وہ (نافرمان لوگ) انتظار کررہے ہیں ماسوائے (قیامت کی) گھڑی کا، کہ یہ اُن کے پاس اچانک آ جائے اور وہ جان بھی نہ سکیں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ لوگ بس اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ قیامت ان کے سامنے اچانک آکھڑی ہو، اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔
ابو الاعلی مودودی کیا یہ لوگ اب بس اِسی چیز کے منتظر ہیں کہ اچانک اِن پر قیامت آ جائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو؟
احمد رضا خان کاہے کے انتظار میں ہیں مگر قیامت کے کہ ان پر اچانک آجائے اور انہیں خبر نہ ہو،
احمد علی کیا وہ قیامت کے ہی منتظر ہیں کہ ان پر یکایک آجائے اور ان کو خبر بھی نہ ہو
فتح جالندھری یہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ قیامت ان پر ناگہاں آموجود ہو اور ان کو خبر تک نہ ہو
طاہر القادری یہ لوگ کیا انتظار کر رہے ہیں (بس یہی) کہ قیامت اُن پر اچانک آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو،
علامہ جوادی کیا یہ لوگ صرف اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ اچانک قیامت آجائے اور انہیں اس کا شعور بھی نہ ہوسکے
ایم جوناگڑھی یہ لوگ صرف قیامت کے منتظر ہیں کہ وه اچانک ان پر آپڑے اور انہیں خبر بھی نہ ہو
حسین نجفی کیا یہ لوگ بس قیامت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اچانک ان پر آجائے کہ انہیں خبر بھی نہ ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: They await but the Hour: that it should come upon them of a sudden, while they perceive not.
M.M.Pickthall: Await they aught save the Hour, that it shall come upon them suddenly, when they know not?
Saheeh International: Are they waiting except for the Hour to come upon them suddenly while they perceive not?
Shakir: Do they wait for aught but the hour, that it should come! upon them all of a sudden while they do not perceive?
Yusuf Ali: Do they only wait for the Hour - that it should come on them all of a sudden, while they perceive not?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے