Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-64 ایت نمبر
| اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ |
| آسان اُردو | بے شک! اللہ! وہی میرا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے. پس اُسی کی عبا دت کرو. یہی ایک سیدھا راستہ ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقینا اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے، اس لیے اس کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی اُسی کی تم عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے" |
| احمد رضا خان | بیشک اللہ میرا رب اور تمہارا رب تو اسے پوجو، یہ سیدھی راہ ہے |
| احمد علی | بے شک الله ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے پس اسی کی عبادت کرو وہی سیدھا راستہ ہے |
| فتح جالندھری | کچھ شک نہیں کہ خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے پس اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے |
| طاہر القادری | بیشک اللہ ہی میرا (بھی) رب ہے اور تمہارا (بھی) رب ہے، پس اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے، |
| علامہ جوادی | اللہ ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی عبادت کرو کہ یہی صراط مستقیم ہے |
| ایم جوناگڑھی | میرا اور تمہارا رب فقط اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ پس تم سب اس کی عبادت کرو۔ راه راست (یہی) ہے |
| حسین نجفی | بےشک اللہ ہی میرا پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار۔ تو تم اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily Allah! He is my lord and your Lord, so worship Him: this is the straight path. |
| M.M.Pickthall: | Lo! Allah, He is my Lord and your Lord. So worship Him. This is a right path. |
| Saheeh International: | Indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. This is a straight path." |
| Shakir: | Surely Allah is my Lord and your Lord, therefore serve Him; this is the right path: |
| Yusuf Ali: | "For Allah, He is my Lord and your Lord: so worship ye Him: this is a Straight Way." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے