اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      Sad-38 سورت ص Ayah No-46 ایت نمبر

اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ
آسان اُردو بے شک! ہم نے اُن کو خالص کیا ایک خالص سوچ سے، جو (آخرت کے) گھر کی یاد تھی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم نے انہیں ایک خاص وصف کے لیے چن لیا تھا، جو (آخرت کے) حقیقی گھر کی یاد تھی۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دار آخرت کی یاد تھی
احمد رضا خان بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے
احمد علی بے شک ہم نے انہیں ایک خاص فضیلت دی یعنی ذکر آخرت کے لیے چن لیا تھا
فتح جالندھری بے شک ہم نے انہیں ایک خاص فضیلت دی یعنی ذکر آخرت کے لیے چن لیا تھا
طاہر القادری بے شک ہم نے اُن کو آخرت کے گھر کی یاد کی خاص (خصلت) کی وجہ سے چن لیا تھا،
علامہ جوادی ہم نے ان کو آخرت کی یاد کی صفت سے ممتاز قرار دیا تھا
ایم جوناگڑھی ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا
حسین نجفی اور ہم نے ان کو ایک خاص صفت کے ساتھ مخصوص کیا تھا اور وہ آخرت کی یاد تھی۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! We distinguished them with a distinct quality: the remembrance of the Abode.
M.M.Pickthall: Lo! We purified them with a pure thought, remembrance of the Home (of the Hereafter).
Saheeh International: Indeed, We chose them for an exclusive quality: remembrance of the home [of the Hereafter].
Shakir: Surely We purified them by a pure quality, the keeping in mind of the (final) abode.
Yusuf Ali: Verily We did choose them for a special (purpose)- proclaiming the Message of the Hereafter.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے