Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-87 ایت نمبر
| وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور مجھے رسوا نہ کرنا(اُس)دن (جب) وہ (انسان)اُٹھا کھڑے کئے جائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اس دن مجھے رسوا نہ کرنا جس دن لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے |
| احمد رضا خان | اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے |
| احمد علی | اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے |
| فتح جالندھری | اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو |
| طاہر القادری | اور مجھے (اُس دن) رسوا نہ کرنا جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے، |
| علامہ جوادی | اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر |
| حسین نجفی | اور جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے اس دن مجھے رسوا نہ کر۔ |
| M.Daryabadi: | And humiliate me not on the Day whereon people shall be raised. |
| M.M.Pickthall: | And abase me not on the day when they are raised, |
| Saheeh International: | And do not disgrace me on the Day they are [all] resurrected - |
| Shakir: | And disgrace me not on the day when they are raised |
| Yusuf Ali: | "And let me not be in disgrace on the Day when (men) will be raised up;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
حضرت ابراہیمؑ کی دعا