Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-6 ایت نمبر
| وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ |
| آسان اُردو | اور وہ (کافرین) کہتے ہیں: اے! تُو جس پر ذکر (قرآن) نازل کیا گیا ہے، بے شک! تُو، واقعی، ایک پاگل (انسان) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : اے وہ شخص جس پر یہ ذکر (یعنی قرآن) اتارا گیا ہے ! تم یقینی طور پر مجنون ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ کہتے ہیں "اے وہ شخص جس پر ذکر نازل ہوا ہے، تو یقیناً دیوانہ ہے |
| احمد رضا خان | اور بولے کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک مجنون ہو |
| احمد علی | اور انہوں نے کہا اے وہ شخص جس پر قرآن نازل کیا گیا ہے بے شک تو مجنون ہے |
| فتح جالندھری | اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے |
| طاہر القادری | اور (کفار گستاخی کرتے ہوئے) کہتے ہیں: اے وہ شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے! بیشک تم دیوانے ہو، |
| علامہ جوادی | اور ان لوگوں نے کہا کہ اے وہ شخص جس پر قرآن نازل ہوا ہے تو دیوانہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے کہا کہ اے وه شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے یقیناً تو تو کوئی دیوانہ ہے |
| حسین نجفی | اور وہ (کفار) کہتے ہیں: اے وہ جس پر ذکر (قرآن) اتارا گیا ہے یقینا تم دیوانہ ہو۔ |
| M.Daryabadi: | And they say: O thou unto whom the Admonition hath been sent down! verily thou art possessed. |
| M.M.Pickthall: | And they say: O thou unto whom the Reminder is revealed, lo! thou art indeed a madman! |
| Saheeh International: | And they say, "O you upon whom the message has been sent down, indeed you are mad. |
| Shakir: | And they say: O you to whom the Reminder has been revealed! you are most surely insane: |
| Yusuf Ali: | They say: "O thou to whom the Message is being revealed! truly thou art mad (or possessed)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت 2 کا تسلسل کہنے والے کافرین ہیں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
آپؐ کے وقت کے لوگوں نے آپؐ کو کیا کیا کہاتھا۔
قرآن کا نام ذکر
اُس وقت کے لوگ آپﷺ کے بھی انکاری اور قرآن کے بھی انکاری
یہ نقظ نظر ہر دور کے کافرین کا ہوگا