Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-5 ایت نمبر
| مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ |
| آسان اُردو | کوئی بھی اُمت اپنی معیاد (اجل)سے نہ آگے جا سکتی ہے اور نہ ہی وہ پیچھے رہ سکتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کوئی قوم اپنے معین وقت سے نہ پہلے ہلاک ہوتی ہے اور نہ اس سے آگے جاسکتی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کوئی قوم نہ اپنے وقت مقرر سے پہلے ہلاک ہوسکتی ہے، نہ اُس کے بعد چھوٹ سکتی ہے |
| احمد رضا خان | کو ئی گروہ اپنے وعدہ سے آگے نہ بڑھے نہ پیچھے ہٹے، |
| احمد علی | کوئی قوم اپنے وقت مقرر سے نہ پہلے ہلاک ہوئی ہے نہ پیچھے رہی ہے |
| فتح جالندھری | کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے |
| طاہر القادری | کوئی بھی قوم (قانونِ عروج و زوال کی) اپنی مقررہ مدت سے نہ آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے، |
| علامہ جوادی | کوئی امّت نہ اپنے وقت سے آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے |
| ایم جوناگڑھی | کوئی گروه اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا ہے نہ پیچھے رہتا ہے |
| حسین نجفی | کوئی قوم اپنے مقررہ وقت سے نہ آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | No community precedeth the term thereof nor doth it fall behind. |
| M.M.Pickthall: | No nation can outstrip its term nor can they lag behind. |
| Saheeh International: | No nation will precede its term, nor will they remain thereafter. |
| Shakir: | No people can hasten on their doom nor can they postpone (it). |
| Yusuf Ali: | Neither can a people anticipate its term, nor delay it. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے
جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭یعنی ہر کسی کا ایک مقررہ وقت ہے جس سے نہ پہلے اور نہ بعد ایک لمحہ ہو سکتا ہے.
ہر اُمت کی ایک اجل ہے