Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-4 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ |
| آسان اُردو | اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ماسوائے کہ اس کے لیے ایک معلوم لکھا ہوا(وقت) ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے جس کسی بستی کو ہلاک کیا تھا، اس کے لیے ایک معین وقت لکھا ہوا تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے اِس سے پہلے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک خاص مہلت عمل لکھی جاچکی تھی |
| احمد رضا خان | اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا |
| احمد علی | اور ہم نے جتنی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب کے لیے ایک مقرر وقت لکھا ہوا تھا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا |
| طاہر القادری | اور ہم نے کوئی بھی بستی ہلاک نہیں کی مگر یہ کہ اُس کے لئے ایک معلوم نوشتۂ (قانون) تھا (جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی اور اپنے انجام کو جا پہنچے)، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے کسی قریہ کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ایک میعاد مقرر کردی تھی |
| ایم جوناگڑھی | کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقرره نوشتہ تھا |
| حسین نجفی | اور ہم نے کبھی کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے وقتِ معلوم لکھا ہوا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | And We have not destroyed a town but there was therefor a decree known. |
| M.M.Pickthall: | And We destroyed no township but there was a known decree for it. |
| Saheeh International: | And We did not destroy any city but that for it was a known decree. |
| Shakir: | And never did We destroy a town but it had a term made known. |
| Yusuf Ali: | Never did We destroy a population that had not a term decreed and assigned beforehand. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
ہر کسی کا ایک وقت مقرر ہے
اللہ باری تعالی کا ایک اصول بتا دیا گیا ہے کہ ہر بستی کو ایک مدت دی جاتی ہے