روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ١ۚ | اور وارث پر بھی اسطرح (نان و نفقہ کی ذمہ داری )ہے | بچے کی پرورش, ایت طلاق | 2:233 |
| وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ | اور اللہ کے لئے ہی آسمانوں اور زمین کی میراث ہے، | منفرد ایت | 3:180 |
| فَاِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُ١ۚ | پھر اگراُس(مرنے والے) کا بچہ نہیں ہے اور اُس کے والدین اُس کے وارث ہوں پھر اُس کی ماں کے لیے تیسرا (حصہ) ہے | محکم ایت | 4:11 |
| وَ اِنْ كَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ كَلٰلَةً اَوِ امْرَاَةٌ وَّ لَهٗۤ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ | اور اگر ایک مرد یا عورت کا ورثہ ہو مگر نہ کوئی اولاد ہے نہ ہی والدین(کلالہ) اور اُن (مرنے والوں )کا ایک بھائی یا ایک بہن ہے | محکم ایت | 4:12 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَآءَ كَرْهًا١ؕ | اے ایمان والو! تمہارے لئے حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کو میراث بنا لو | توبہ کے بارے | 4:19 |
| وَ هُوَ یَرِثُهَاۤ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهَا وَلَدٌ١ؕ | اور وہ( بھائی ) اُس (بہن) کا وارث ہو گا اگر اس(بہن) کی کوئی اولاد نہ ہو | وراثت کے بارے | 4:175 |
| ١ؕ وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا | اور آواز دی جائے گی کہ تمہاری جنت اُس کے تم وارث ہو | جنت میں ہمیشہ رہنے والے | 7:43 |
| اَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ | کیاہدایت(اشارہ)نہیں ہے اُن کے لیے جو زمین کے وارث (حکمران)بنتے ہیں | سبق | 7:100 |
| یُوْرِثُهَا مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ | وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس (زمین) کی وارثت دیتا ہے | موسی اور فرعون | 7:128 |
| وَ اَوْرَثْنَا الْقَوْمَ | اور ہم نے ان لوگوں کو | قوم فرعون | 7:137 |
| فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْكِتٰبَ | پھر ان کے بعد ایک نسل آئی وہ کتاب کے وارث ہوئے | قوم موسی | 7:169 |
| وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ | اوربے شک ہم!واقعی ہم، ہم زندگی دیتے ہیں اورہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہم ہی (ہر چیزکے) وارث ہیں | شان باری تعالی | 15:23 |
| یَّرِثُنِیْ وَ یَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِیًّا | جو میرا وارث ہو اور آلِ یقوب کا بھی وارث ہو. اور میرے رب! اُس کو(اپنا)پسندیدہ (انسان) بنانا۔ | زکریا ؑ کی دعا | 19:6 |
| اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْهَا وَ اِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ۠ | بے شک! ہم ہی زمین کے وارث ہیں اور جو بھی اس پر ہیں اور ہماری طرف ہی وہ لوٹائیں (واپس کر دیے) جائیں گے۔ | شان باری تعالی | 19:40 |
| تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا | یہ (وہ) جنت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اُس کو بنائیں گے جو متقی (نیک، پرہیزگار) ہوگا۔ | جنت کا وعدہ | 19:63 |
| وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا | اور ہم اُس کے وراث ہو جائیں گے جس (مال اولاد) کا وہ کہتا ہے، اور وہ ہمارے پاس ا کیلا(یعنی مال اولاد کے بغیر) ہی آئے گا۔ | آیات سے کفر کرنے والا | 19:80 |
| وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَۚۖ | اور تُو ہی وارثوں میں سے سب سے بہتر(وارث) ہے | زکریاؑ کے بارے | 21:88 |
| اَنَّ الْاَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصّٰلِحُوْنَ | کہ بے شک زمین، اُس کے وارث میرے نیک بندے ہی ہوں گے | ایک اصول | 21:105 |
| اُولٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ | یہی(لوگ) ہیں، (کہ) وہ وارث ہیں | مومنین کے بارے | 23:10 |
| الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ | جوفردوس (جنت) کے وارث ہوں گے: (اور) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے | مومنین کے بارے | 23:11 |
| كَذٰلِكَ١ؕ وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ | اسطرح اور ہم نے اُن (چیزوں) کا وارث بنی اسرائیل کو کیا | موسی ؑ اور فرعون | 26:59 |
| وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ | اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں سے بنا دے | ابراہیم ؑ کے بارے | 26:85 |
| وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ | اور سلیمانؑ داودؑ کا وارث تھا. | داود سلیمانؑ | 27:16 |
| وَ نَجْعَلَهُمْ اَئِمَّةً وَّ نَجْعَلَهُمُ الْوٰرِثِیْنَۙ | اور ہم اُن کو (دوسروں کا) پیشواء (راہنماء) بنائیں اورہم ان کو وارث بنائیں | موسی اور فرعون | 28:5 |
| وَ كُنَّا نَحْنُ الْوٰرِثِیْنَ | اور ہم،واقعی ہم، وارث ہیں | (قرآن کے منکر) | 28:58 |
| وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ | اور اُس نے تم (مسلمانوں) کو ان کی زمین اور اُن کے گھروں اور اُن کے مالوں کا وارث بنا دیا، اور ایک زمین جس کو تم نے چُھوا نہیں تھا | جنگ خندق | 33:27 |
| ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا١ۚ | پھر ہم نے اُن لوگوں کو کتاب کا وارث بنایا جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے چن لیا، | کتاب الہی | 35:32 |
| وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُ١ۚ | اور ہمیں زمین کا وارث بنا دیا ہے، جنت میں جہاں ہم چاہیں ہم گھر بنائیں! | قیامت کے دن متقین | 39:74 |
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ | اور ہم نے واقعی موسی ؑ کو ہدایت دی،اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا | موسیؑ کے بارے | 40:53 |
| وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ | اور بے شک جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب کا وارث بنایا گیا ہے، وہ اس (کتاب) سے واقعی ایک فضول شک میں ہیں | دین میں اختلاف | 42:14 |
| وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ | اور یہی جنت ہے جس کا تمہیں وارث کیا گیا ہے اس وجہ سے جو تم (دنیاوی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے | اللہ کے بندے جنت کے وارث | 43:72 |
| كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ | اسطرح ہی ہوا. اور ہم نے اُن (چیزوں) کا وارث دوسروں کو کر دیا؛ | فرعون کے بارے | 44:28 |
| وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْض | اور آسمانوں اور زمین کی وراثت اللہ کی ہے؟ | جنگ اور قتال میں خرچ | 57:10 |
| وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ | اور تم وراثت کا مال لالچی ہو کر ہڑپ کر جاتے ہو | انسان کی آزمائش | 89:19 |