روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ | اور اللہ پر ہی پس مومنین کو توکل (بھروسہ) کرنا چاہیے | جنگ اُحد | 3:122 |
| فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰہ | اور جب آپؐ (کسی کام کا ) عزم کر لیں تو پھر اللہ پر توکل (بھروسہ ) کریں | جنگ احد کے بعد نبی ﷺ کو حکم | 3:159 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِیْنَ | بے شک! اللہ بھروسہ (توکل) کرنے والوں کو پسند کرتا ہے | جنگ احد کے بعد نبی ﷺ کو حکم | 3:159 |
| وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ | اور اللہ پر ہی مومنین کو توکل (بھروسہ) کرناچاہیے | جنگ اُحد کے بعد اصول | 3:160 |
| فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِیْمَانًاۗ وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ | فی سبیل اللہ قتل ہونے والے | 3:173 | |
| فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ | پس آپؐ اُن سے الگ ہو جائیں اور اللہ پر توکل (بھروسہ) کریں | (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) | 4:81 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | اور اللہ ایک وکیل کافی ہے | آپﷺ کوکہنا | 4:81 |
| اَمْ مَّنْ یَّكُوْنُ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا | یا پھر اُس وقت اُن کا کون محافظ(وکیل) ہو گا؟ | (دھوکے بازوں) | 4:109 |
| ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | اور اللہ بحثیت ایک محافظ (وکیل) کے کافی ہے | منفرد آیت | 2:132 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا۠ۧ | اور اللہ ایک وکیل (محافظ کے) کافی ہے | اہل کتاب | 4:171 |
| وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ۠ۧ | ، اور اللہ پر ہی مومنین کو بھروسہ (توکل) کرنا چاہیے | اللہ کی نعمت | 5:11 |
| ١ۚ۬ وَ عَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن | اوراللہ پر پھر بھروسہ (توکل) کرواگر تم واقعی ہی مومنین ہو | قوم موسی | 5:23 |
| ١ؕ قُلْ لَّسْتُ عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ | (آپؐ) کہیں: کہ میں تم پرایک وکیل (ذمہ دار) نہیں ہوں | آپﷺ کے متعلق | 6:66 |
| فَقَدْ وَ كَّلْنَا بِهَا قَوْمًا | پھرہم واقعی ان (باتوں) کو(ایسے) لوگوں کو سونپ دیں گے | آپﷺ سے پہلے انبیاء کرام | 6:89 |
| وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ | اور وہ سب چیزوں پر محافظ (وکیل) ہے | حمد باری تعالی | 6:102 |
| وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ | اورنہ ہی آپؐ اُن پر ایک وکیل(ذمہ دار) ہیں | آپﷺ کو واضح حکم | 6:107 |
| عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا | ہم اللہ پر ہی بھروسہ (توکل) کرتے ہیں | شعیب کے بارے میں | 7:89 |
| ا وَّ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚۖ | اور اپنے رب پر ہی وہ بھروسہ (توکل) کرتے ہیں؛ | مومنین | 8:2 |
| وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ | اورجو (انسان) اللہ پر بھرو سہ کرے | جنگ بدر | 8:49 |
| وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ | ، اور اللہ پر ہی بھروسہ کرو | امن کے ساتھ رہنا | 8:61 |
| ١ۚ هُوَ مَوْلٰنَا١ۚ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ | و وہی(اللہ) ہمارا مولا(یعنی بچانے والا) ہے پس مومنین کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے! | جہاد سے جی چرانے والے | 9:51 |
| لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ | کوئی معبود نہیں ماسوائے کہ وہی اُسی پر میں بھروسہ کرتا ہوں، او | رسولﷺ | 9:129 |
| فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلۡتُ | ، پھر میں نے تو اللہ پر ہی بھروسہ کر لیا ہے | نوحؑ کی کہانی | 10:71 |
| فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ | تو پھر اُس پر بھروسہ بھی کرو، اگر تم واقعی(اُس کے) فرمانبردار ہو | موسی ہارون | 10:84 |
| فَقَالُوْا عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ | پھراُنہوں نے کہا: ہم اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں | موسی ہارون | 10:85 |
| وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ | اور میں تم پر ایک وکیل( دروغہ) تو نہیں ہوں(کہ تم کونسا طرز عمل کرتے ہو) | قرآن کے بارے | 10:108 |
| وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ | اور اللہ تمام چیزوں پر محافظ ( وکیل) ہے | کافرین کی باتوں کے جواب پر | 11:12 |
| اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ١ؕ | ے شک! میں اللہ پر بھروسہ کر تا ہوں،( جو) میرا رب اور تمہارا (بھی )رب ہے | ھودؑ کے بارے میں | 11:56 |
| ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ | اُسی پر میں بھروسہ کرتا ہوں اور اُسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں | شعیبؑ کے بارے میں | 11:88 |
| فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ | پس اُسی کی عبادت کرو اوراُسی پر بھروسہ( توکل) کرو | شان الہی | 11:123 |
| قَالَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوْلُ وَكِیْلٌ | تو اُس (والد) نے کہا: جو ہم کہہ رہے ہیں اللہ ہی اس پر ضامن(وکیل) ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:66 |
| عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ١ۚ | اُسی پر میں توکل کرتا ہوں، | یوسفؑ کی کہانی | 12:67 |
| وَ عَلَیْهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ | ، اور تمام بھروسہ کرنے والوں کو اُسی پر بھروسہ (توکل) کرنا چاہیے | یوسفؑ کی کہانی | 12:67 |
| عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ مَتَابِ | میں تو اُسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اُسی کی طرف میرا رجوع ہے | آپﷺ کا کہنا | 13:30 |
| ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ | اور اللہ پر ہی پھر مومنین کو بھروسہ (توکل) کرنا چاہئے | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:11 |
| وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَ قَدْ هَدٰنَا سُبُلَنَا١ؕ | ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں اور اُس نے ہمیں واقعی ہمارے رستے دکھائے ہیں؟ | پہلے والے رسولوں کے بارے | 14:12 |
| وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠ | . اور اللہ پر ہی بھروسہ کرنے والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے | پہلے والے رسولوں کے بارے | 14:12 |
| الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ | جو لوگ صبر کرتے ہیں اوراپنے رب پرتوکل(بھروسا) کرتے ہیں. | اللہ کی راہ میں ہجرت | 16:42 |
| وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ | اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں | ایسے لوگوں پر(شیطان)کا کوئی اختیار نہیں | 16:99 |
| اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَكِیْلًاؕ | ا: (کہ) میرے سواکسی کو نگہبان(وکیل) نہ چنو | کتاب موسی کو | 17:2 |
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا | . ہم نے آپؐ کو اِن(لوگوں) پر ایک وکیل (ذمہ دار) نہیں بھیجا ہے | شان باری تعالی | 17:54 |
| ۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا | ، اور آپؐ کا رب(وکیل) محافظ کافی ہے | اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ | 17:65 |
| ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِیْلًا | پھر تم اپنے لیے کوئی محافظ (وکیل)نہ پاؤ؟ | ایک سوال؟ | 17:68 |
| ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا | پھر آپؐ اپنے لیے اس بارے میں ہمارے خلاف کوئی محافظ نہیں پا ؤ گے | آپﷺ کو حکم | 17:86 |
| اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ | کیا آپﷺ نے اُس کو دیکھا ہے جو اپنی خواہش کو ہی اپنا معبودبنا لیتا ہے؟ کیا پھر آپﷺ اُس پر ایک نگہبان ہو سکتے ہیں | آپﷺ کے بارے | 25:43 |
| وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ١ؕ | اور آپﷺبھروسہ کریں زندہ پر جومرتا نہیں اور تسبیح کریں اُس کی تعریف کے ساتھ. | آپﷺ کے بارے۔ تبلیغ کا اجر | 25:56 |
| وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ | اور آپﷺ عزیز(زبردست طاقت والے)رحیم(درگزر کرنے والے) پر توکل (بھروسہ) کریں، | قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم | 26:217 |
| فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ | پھر (آپﷺ)اللہ پر بھروسہ کریں. بے شک! آپﷺ ایک واضح سچائی پر ہیں. | آپﷺ کو تسلی | 27:79 |
| وَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوْلُ وَكِیْلٌ | اور واقعی اللہ، جو ہم کہہ رہے ہیں اس پر ایک وکیل (ضامن) ہے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:28 |
| الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ | جو لوگ صبر کرتے ہیں اور اپنے رب پر توکل (بھروسہ) کرتے ہیں | جنت میں | 29:59 |
| قُلْ یَتَوَفّٰكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ | (آپﷺ) کہیں: تمہیں فوت کرے گا موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے | ایک حقیقت | 32:11 |
| وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | اور اللہ پر بھروسہ (توکل) کریں، اور اللہ، ایک وکیل کے طور پر کافی ہے | آپﷺ کو حکم | 33:3 |
| وَّ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | اور اللہ پر بھروسہ (توکل) کریں، اور اللہ، ایک وکیل کے طور پر کافی ہے | آپﷺ کو حکم | 33:3 |
| وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ | اور (آپﷺ) کافرین اور منافقین کا کہنا نہ مانیں، اور اُن کے ستانے کی پرواہ نہ کریں، اور اللہ پر ہی بھروسہ کریں | ایمان والوں کو | 33:48 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | . اللہ ایک وکیل کے طور پر کافی ہے | ایمان والوں کو | 33:48 |
| قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ | آپﷺ کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے. اُس پر ہی بھروسہ کرنے والے بھروسہ (توکل) کرتے ہیں | سوال | 39:38 |
| وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ | . اور آپﷺ اُن (لوگوں)پر ایک وکیل (نگہبان) تو نہیں ہیں | آپﷺ کو حکم | 39:41 |
| اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ٘ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌ | اللہ تمام چیزوں کا خالق (پیداکرنے والا)ہے، اور وہ تمام چیزوں پر نگہبان (وکیل) ہے | شان باری تعالی | 39:62 |
| وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ | اور آپﷺاُن پر ایک وکیل تو نہیں ہیں (کہ وہ لوگ کیا کر رہے ہیں) | جو لوگ اُس کے سوا اپنے بچانے والے دوست چنتے ہیں | 42:6 |
| ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّیْ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ١ۖۗ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ | . یہی اللہ میرا رب ہے، اُسی پر ہی میں بھروسہ کرتا ہوں، اور اُسی کی طرف میں (ہر چیز کی راہنمائی کے لیے) رجوع کرتا ہوں | فیصلہ اللہ کا | 42:10 |
| ١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚ | اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور بقا والا ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں | دنیاوی زندگی کے مقابلے میں | 42:36 |
| وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ | اور اللہ پر ہی پس ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے | احکامات | 58:10 |
| رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ | ۔ ہمارے رب! ہم تجھ پر ہی توکل (بھروسہ) کرتے ہیں، اور تیری طرف ہی ہم رجوع کرتے ہیں، اور تیری طرف ہی سفر ہے | دوستی کے احکامات | 60:4 |
| اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ | اللہ! کوئی معبود نہیں ہے ماسوائے اُسی کے اور اللہ پر ہی پس مومنین کو توکل (بھروسہ) کرنا چاہئے | شان باری تعالی | 64:13 |
| وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ | اور اُسے (ایسی جگہ سے) رزق دے گا جہاں کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا. اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کر لیتا ہے، پھر وہ (اللہ) اُس کو کافی ہے | طلاق اور عدت | 65:3 |
| قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا | (آپﷺ) کہیں: وہ رحمان ہے. اُسی پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور اُسی پر ہم بھروسہ کرتے ہیں. | شان الہی | 67:29 |
| رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا | مشرق اور مغرب کا رب ہے؛ کوئی بھی معبود نہیں ماسوائے وہی، پس آپﷺ اُسی کو اپنا محافظ(وکیل) چنیں۔۔۔ | آپﷺ کو حکم | 73:9 |