اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ اِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰۤى اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَنْتُمْ ظٰلِمُوْنَ اور جب ہم نے(حضرت) موسیؑ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر تم نے اُس (حضرت موسی ؑ) کے بعد بچھڑا ( معبود) چن لیا اور تم ظلم( نافرمانی )کر رہے تھے بنی اسرائیل کو یاد کروانا 2:51
١ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَ لٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْهُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا اللہ جانتا ہے کہ بے شک تم(مرد) اُن (بیوہ عورتوں) کویاد کرو گے لیکن ان( عورتوں )سے خفیہ وعدہ (عہد و پیمان عدت کی مدت میں) نہ کرو ماسوائے کہ تم کہو ایک دستوری بات نکاح کے بارے میں 2:235
اَلشَّیْطٰنُ یَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَ یَاْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَآءِ١ۚ شیطان تمہیں غریبی( اور فاقوں) کا وعدہ کرتا ہے اور تمہیں فحاشی(بُری چیزوں) کا حکم دیتا ہے خرچ کرنے کے بارے 2:268
وَ اللّٰهُ یَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَ فَضْلً اور اللہ تمہیں اپنی طرف سے مغفرت اور فضل (روزی ، کاروبار) کا وعدہ کرتا ہے خرچ کرنے کے بارے 2:268
اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠ بے شک! اللہ مقرر کی گئی میعاد ( یا وعدہ ) کی خلاف ورزی نہیں کرتاہے دعا 3:8
وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ اوربے شک! اللہ نے اپنا وعدہ تمہیں سچا کر دیا جب تم ( مسلمانوں )نے اُن (کافرین) کو اُس(اللہ) کے حکم سے اکھاڑ دیا جنگ احد 3:152
رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ ہمارے رب! اور ہمیں دے جو تُو نے ہم سے اپنے رسولوں پروعدہ کیا اور ہمیں قیامت کے دن رسواءنہ کرنا اولوالباب 3:194
اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ بے شک! تُووعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا اولوالباب 3:194
وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ ہر کسی کے ساتھ اللہ نے اچھائی کا وعدہ توکیا ہے، مجاہدین اور گھر میں بیٹھے رہنے والے 4:95
یَعِدُهُمْ وَ یُمَنِّیْهِمْ١ؕ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا وہ (شیطان) اُن (اپنے دوستوں)سے وعدے کرتا ہے اور اُنہیں اُمیدیں دلاتا ہے، اور شیطان ماسوائے غرور (گمراہی، دھوکے) کے اُن کے ساتھ کوئی اور وعدہ نہیں کرتا شیطان کے بارے 2:120
وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ یہ ﷲ کا ایک سچا وعدہ ہے؛ شیطان کی پیروی نہ کرنے والے 2:122
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ اللہ نے وعدہ کیا ہے اُن( لوگوں) سے جو مانتے(تسلیم کرتے) ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں انصاف عدل کے بارے 5:8
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ١ۙ بے شک! جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے واقعی آئے گا منفرد آیت 6:134
اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا کہ ہم نے اُس ( جنت) کو حقیقت (سچا) پایا ہے جو ہمارے رب نے ہم سے وعدہ کیا تھا اصھاب الجنت اور اصحاب النار 7:44
فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا١ؕ پھرکیا تم نے بھی اُس ( جہنم ) کو حقیقت پایا ہے جو تمہارے رب نے وعدہ کیا تھا اصھاب الجنت اور اصحاب النار 7:44
فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ ؟ اگر تم سچوں میں سے ہو توپھر لے آﺅ ہم پر (وہ عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو ھود ؑ کے بارے 7:70
وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اور اُنہوں نے کہا: اے صالح ؑ ! اب ہم پر وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو صالح کے بارے 7:77
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ اورہر راستے پر نہ بیٹھا کرو، تم (راہ گیروں کو) دھمکیاں دیتے ہو شعیب کے بارے میں 7:86
وَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى ثَلٰثِیْنَ لَیْلَةً اور ہم نے موسی ؑ کے لیے ( تیس راتیں مقرر کیں ا قوم موسی 7:142
وَ اِذْ یَعِدُكُمُ اللّٰهُ اور جب اللہ نے (تم سے وعدہ کیا کہ جنگ کے لیے 8:7
وَ لَوْ تَوَاعَدْتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِی الْمِیْعٰدِ١ۙ اور اگر تم (آپس میں) عہد کرتے تو واقعی تم عہد میں اختلاف کرتے جنگ بدر 8:42
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْكُفَّارَ اللہ نے منافق مرد اورمنافق عورتوں اور کافرین (یعنی اللہ کے احکامات نہ ماننے والوں)سے منافقین کے بارے 9:68
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ اللہ نے مومن مردوں اور مومنین عورتوں سے مومنین کے بارے میں 9:72
بِمَاۤ اَخْلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوْهُ اس وجہ سے کہ انہوں نے خلاف ورزی کی جو اُنہوں نے اُس(اللہ) سے وعدہ کیا تھا منافقین کے متعلق 9:77
١۫ وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا فِی التَّوْرٰةِ وَ الْاِنْجِیْلِ وَ الْقُرْاٰنِ١ؕ تورات اورانجیل اور قرآن میں اس(اللہ) پر یہ ایک سچا وعدہ ہے مومنین جانوں اور مال 9:111
اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِیَّاهُ١ۚ ماسوائے ایک وعدہ سے جو اُس (حضرت ابراہیم ؑ) نے اُس (اپنے والد) سے کیا تھا، مشرکین کی مغفرت کی دعا 9:114
وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ ؛ اﷲ کا وعدہ سچاہے شان الہی 10:4
وَاِمَّا نُرِيَـنَّكَ بَعۡضَ الَّذِىۡ نَعِدُهُمۡ اور اگر ہم آپؐ کو( اُس سزامیں سے) کچھ دکھا دیں جس کا ہم نے ان کو وعدہ کیا ہے ایک اصول 10:46
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ اور وہ (لوگ)کہتے ہیں: کہ اگر تم سچے ہو ،تو یہ (جزا و سزا کا) وعدہ کب( پورا )ہو گا؟ وعدہ 10:48
اَلَاۤ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ کیا نہیں بے شک! اللہ کا وعدہ (جزا و سزا دینے کا) سچا شان الہی 10:55
وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ١ۚ اور جو( انسان) گروہوں(قبیلوں) میں سے اس (قرآن)سے کفر کرتاہے، پھر آگ ہی اُس کی مقررہ جگہ ہے قرآن سے کفر کرنے والے 11:17
فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ ؛ اگر تُو سچوں میں سے ہے تو لے آ ہمارے پاس(وہ عذاب) جس کی تُو ہمیں دھمکی دیتا ہے قوم کا نوحؑ کو جواب 11:32
وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ اور بے شک! تیرا وعدہ سچا ہے نوحؑ کے بارے میں 11:45
ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ یہ ایک نہ جھٹلائی جانے والی دھمکی ہے ثمود اور حضرت صالحؑ 11:65
اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ بے شک! اُن کا مقررہ وقت صبح ہے لوطؑ کے بارے 11:81
اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى یَاْتِیَ وَعْدُ اللّٰهِ١ؕ یا یہ(تباہی) اُن کے گھروں سے قریب ہی رہتی ہے حتی کہ اللہ کاوعدہ (پورا ہونے کو) آ جاتا ہے ایمان والوں کو بتانا 13:31
اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ۠ بے شک! اللہ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ایمان والوں کو بتانا 13:31
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ جنت کی مثال جس کا متقین سے وعدہ کیا گیا ہے متقین کے لیے 13:35
وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ اور چاہے ہم آپؐ کو کچھ دکھا دیں جس (عذاب)کا ہم نے ان (کافرین) سے وعدہ کیا ہے، یا ہم آپؐ کو (وہ عذاب ہونے سے پہلے ہی) فوت کر دیں آپﷺ کے بارے 13:40
ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیْ وَ خَافَ وَعِیْدِ . یہ اُس کے لیے ہے جو میرے مقام (یعنی میری طاقت)سے ڈرتا ہے اور میری دھمکیوں سے ڈرتا ہے پہلے والے رسولوں کے بارے 14:14
اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ بے شک! اللہ نے تم سے وعدہ کیا (اور) وعدہ سچا تھا؛ حساب و کتاب والے شیطان کا کہنا 14:22
وَ وَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ١ؕ ؛ اور میں نے بھی تم سے وعدہ کیا پھر تمہیں ناکام کر دیا. حساب و کتاب والے شیطان کا کہنا 14:22
فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗ١ؕ پھر نہ سوچو کہ اللہ اپنے رسولوں سے کیئے ہوئے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرے گا. ظالم نافرمان لوگ 14:47
وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ اور بے شک! جہنم اُن سب کے سب(ایسے لوگوں)کے لیے وعدہ ہے اللہ باری تعالی کو ابلیس کو جواب 15:43
بَلٰى وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا نہیں! اُس(اللہ) پر(واجب) ایک سچاوعدہ ہے، مرے ہوے کو زندہ کرنا 16:38
فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ اُوْلٰهُمَا پھر جب دونوں میں سے پہلا وعدہ آیا بنی اسرئیل 17:5
فَجَاسُوْا خِلٰلَ الدِّیَارِ وَ كَانَ وَعْدًا مَّفْعُوْلًا پھر وہ(تمہارے) گھروں (شہروں) کو برباد کر تے ہوئے گھس آئے. اور وہ پُورا ہونے والا وعدہ تھا بنی اسرئیل 17:5
١ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ لِیَسُوْٓءٗا وُجُوْهَكُمْ .پھر جب دوسرا وعدہ آیا تا کہ تمہارے چہروں کو خراب کر دیں بنی اسرائیل 17:7
وَعِدْهُمۡ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا . اور شیطان اُن سے وعدے نہیں کرتا ماسوائے دھوکے اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ 17:64
فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِیْفًاؕ پھر جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو ہم تمہیں واقعی ہجوم کی طر ح لے آئیں گے موسی ؑ اور فرعون 17:104
وَّ یَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا اور وہ کہتے ہیں: ہمارا رب پاک ہے! بے شک ہمارے رب کا وعدہ ضرور پورا ہو گا قرآن کے بارے 17:108
لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ تاکہ وہ(شہر کے لوگ) جان جائیں کہ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اصحاب الکہف 18:21
بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا نہیں تم نے تو گمان کیا ہوا تھا کہ ہم نے ہر گزتمہارے لیے کوئی وعدہ نہیں مقرر کیا تھا یوم حشر 18:48
بَلْ لَّهُمْ مَّوْعِدٌ لَّنْ یَّجِدُوْا مِنْ دُوْنِهٖ مَوْئِلًا ؛نہیں اُن کے لیے ایک مقررہ وقت ہے اُس کے سوا وہ ہرگز کوئی پناہ (راہ)نہیں پائیں گے عذاب فورا نہ آنے کی وجہ 18:58
وَ جَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَّوْعِدًا۠ اور ہم نے اُن کی ہلاکت کے لیے ایک مقررہ وقت بنایا اللہ کا اصول 18:59
فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَهٗ دَكَّآءَۚ ؛ پھرجب میرے رب کا وعدہ آ جائے گا،تو وہ اس (دیوار) کو نیچے بکھیر دے گا ذی القرنین 18:98
وَ كَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّاؕ اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے ذی القرنین 18:98
اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ بے شک! وہ وعدے کا سچا اور ایک نبی رسول تھا۔ اسماعیل ؑ 19:54
جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ سدا بہار باغات،جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کیا ہے. اپنی خواہشات کی پیروی نہیں کرے گا 19:61
اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا بے شک! اُس کا کیا ہوا وعدہ ہمیشہ پورا ہوتا ہے جنت کا وعدہ 19:61
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ حتی کہ جب وہ دیکھ لیتے ہیں جو اُن سے وعدہ کیا جاتا ہے، گمراہ لوگوں کے لیے 19:75
فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكَ مَوْعِدًا چنانچہ ہمارے درمیان اور اپنے درمیان ایک آسان مقام پر ایک وقت مقرر کرو، موسیؑ اور فرعون 20:58
قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ اُس(موسی ؑ)نے کہا: تم سے طے شدہ وقت زینت (خوشی) والا دن ہے، موسیؑ اور فرعون 20:59
وَ وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَیْمَنَ ، اور ہم نے پہاڑ کے دائیں جانب تمہارے ساتھ ایک عہد کیا، موسیؑ کے بارے 20:80
قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا۬ؕ ، اور اُس نے کہا: اے میرے لوگو! کیا تمہارے رب نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ موسیؑ کے بارے 20:86
فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِیْ پھر تم نے میرے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے موسیؑ کے بارے 20:86
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا اُنہوں نے کہا: ہم نے اپنے اختیارسے تیرے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی، موسی ؑ اس کی قوم 20:87
وَ اِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ تُخْلَفَهٗۚ اور بے شک! تیرے لیے ایک مقررہ وقت ہے جس کی تُو (اے سامری) خلاف ورزی نہیں کر سکتا. موسی ؑ اس کی قوم 20:97
وَّ صَرَّفْنَا فِیْهِ مِنَ الْوَعِیْدِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ اور ہم نے اس (قرآن) میں کچھ دھمکیاں بھی (بار بار) بیان کی ہیں،تاکہ شاید وہ (لوگ)متقی بن جائیں قیامت کے دن 20:113
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ پھر ہم نے اُن کووعدہ سچا کر دیا پہلے والے رسول 21:9
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور وہ کہتے ہیں: کب یہ وعدہ (پورا ہو گا) اگر تم سچے ہو؟ (کافرین) 21:38
وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ اور سچا وعدہ قریب آرہا ہے؛ جب یاجوج ماجوج کھول دیے جائیں 21:97
هٰذَا یَوْمُكُمُ الَّذِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ : یہ تمہارا دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا جہنم کے بارے 21:103
وَعْدًا عَلَیْنَاؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِیْنَ (یہ) ایک وعدہ ہم پر(لازم)ہے. بے شک! ہم(اس کو پورا) کریں گے قیامت کے دن 21:104
وَ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ اَمْ بَعِیْدٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اورمیں نہیں جانتا کہ جو تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے کیا قریب ہے یا دور ہے آپﷺ کے بارے 21:109
وَ یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهٗ١ؕ اور وہ (لوگ)آپﷺ سے عذاب کی جلدی کرواتے ہیں، اور اللہ ہرگز اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا آپ ﷺ کے وقت کے لوگ 22:47
وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ۠ اللہ نے اُس (آگ) کا وعدہ کیا ہے (اُن سے)جو (اللہ کی آیات سے) کفر (انکار) کر تے ہیں اور بُراٹھکانا ہے جب ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں 22:72
اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَ۪ۙ کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے،کہ جب تم مر گے اورتم مٹی اور ہڈیاں ہو گے کہ تمہیں (دوبارہ زندہ) نکالا جائے گا؟ نوحؑ کے بعد آنے والے رسول 23:35
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ گئی گذری، گئی گذری ہے جو تم سے وعدہ کیا گیاہے نوحؑ کے بعد آنے والے رسول 23:36
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ واقعی یہ وعدہ ہم سے کیا گیا ہے، ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو بھی اس سے پہلے (یہی وعدہ کیا گیا تھا).! اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:83
قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِیَنِّیْ مَا یُوْعَدُوْنَۙ (آپﷺ) کہیں: میرے رب! اگر تُو مجھے دکھلا دے جو اُن سے وعدہ کیا گیا ہے شان الہی 23:93
وَ اِنَّا عَلٰۤى اَنْ نُّرِیَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ اور واقعی ہم(اُس پر) طاقت رکھتے ہیں کہ ہم آپﷺ کو دکھلا دیں جو ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے آپﷺ کے بارے 23:95
وَ اِنَّا عَلٰۤى اَنْ نُّرِیَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ اور واقعی ہم(اُس پر) طاقت رکھتے ہیں کہ ہم آپﷺ کو دکھلا دیں جو ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے آپﷺ کے بارے 23:96
وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اللہ نے وعدہ کیا ہے(کہ) تم میں سے جو(لوگ) ایمان لائیں اور نیک اعمال کرئیں محکم ایت 24:55
قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ آپﷺ کہیں: کیا یہ(اس طرح کاعذاب) بہتر ہے یا کہ ابدی باغ جس کا متقین (نیک کام کرنے والے اور برا ہیوں سے دور رہنے والوں) سے وعدہ کیا گیا ہے؟ تقابلی جائزہ 25:15
كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُوْلًا یہ آپﷺ کے رب پر ایک وعدہ ہے جواُس سے مانگا جائے متقین کے لیے 25:16
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ پھر اُن کے پاس آئے(وہ عذاب) جس کا اُن سے وعدہ کیا گیاتھا، قرآن کے منکر 26:206
لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ مارے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو بھی اس سے پہلے(وعدہ کیا گیا). خاک ہونے کے بعد زندہ ہونا 27:68
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور وہ (کافرین)کہتے ہیں: کہ اگر تم واقعی سچے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ جزا و سزا کا وعدہ 27:71
وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ ، اور تاکہ وہ (ماں)جان سکے کہ بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:13
اَفَمَنْ وَّعَدْنٰهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِیْهِ کیاپھر وہ (شخص) جس کو ہم نے وعدہ کیا ہوایک اچھا وعدہ پھر وہ اُس (وعدے) کوپا بھی لے گا سامان زندگی اور اللہ کا وعدہ 28:61
وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ وَعْدَهٗ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ یہ اللہ کا وعدہ ہے. اللہ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے، لیکن اکثر لوگ(اس حقیقت کو) نہیں جانتے ہیں تاریخی آیت کے تناظر میں ایک اصول 30:6
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے،اور وہ لوگ جویقین نہیں رکھتے ہیں آپﷺ کو کمزور(بے صبرا) نہ بنا دیں آپﷺ کو حکم 29:59
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَعْدَ اللّٰهِ حَقًّا١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے. یہ اللہ کا ایک سچا وعدہ ہے اور وہ عزیز(طاقت والااور) حکیم(عقلمند)ہے جو فضول باتوں کی خریداری نہیں کرتا۔ 31:9
اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے. پھر تمہیں دنیاوی زندگی دھوکہ نہ دے، اور نہ ہی تمہیں دھوکہ دے اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والا لوگوں کو 31:33
مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اِلَّا غُرُوْرًا (کہ) اللہ اوراس کے رسول ﷺ نے ہمیں کوئی وعدہ نہیں کیا ماسوائے ایک فریب (دھوکے)کے جنگ خندق 33:12
وَ لَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْاَحْزَابَ١ۙ قَالُوْا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ اور جب (سچے) مومنین نے (دشمن کی) فوجیں دیکھیں، تو اُنہوں نے کہا: یہ ہے جو ہمیں اللہ اور اُس کے رسولﷺ نے وعدہ کیا جنگ خندق 33:22
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور وہ کہتے ہیں: کب یہ وعدہ (پورا ہوگا) اگر تم واقعی ہی سچے ہو تو؟ (مشرک لوگ) 34:29
قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ (آپﷺ) کہیں: تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے اُس سے تم نہ ہی ایک گھڑی (پل) پیچھے رہو گے اور نہ ہی تم(اُس سے)آگے ہو گے (مشرک لوگ) 34:30
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ اے لوگو! بے شک!اللہ کا وعدہ سچا ہے. اللہ کا وعدہ 35:5
بَلْ اِنْ یَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا نہیں! ظالمین (نافرمانبردار)، ان میں بعض بعض سے وعدہ نہیں کرتے ماسوائے دھوکے کے تمام انسانوں کو 35:40
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور وہ کہتے ہیں: اگر تم (ایمان والے) سچے ہو، تو پھر کب ہے یہ (عذاب کا) وعدہ؟ (کافرین) 36:48
قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ وہ کہیں گے: ہاے ہم پر افسوس! کس نے ہمیں ہماری سوئی ہوئی جگہوں سے اُٹھا دیا ہے؟ یہ ہے جو رحمان نے وعدہ کیا تھا اور سولوں نے سچ ہی کہا تھا قیامت کے دن 36:52
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ یہ جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا قیامت کے دن مجرمین کو 36:63
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ یہ ہے جو تم (یعنی متقین)سے حساب کتاب والے دن کے لیے وعدہ کیا گیا تھا متقین کے لیے 38:53
تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ۬ وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ ، اُنکے نیچے نہریں بہتی ہیں. اللہ کا وعدہ ہے اللہ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے متقین کے لیے 39:20
وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَهٗ اور وہ کہیں گے: اللہ کی ہی تعریف ہے،جس نے ہمیں اپنا وعدہ سچا کر دیا ہے قیامت کے دن متقین 39:74
رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ اے ہمارے رب! اُن کو، ہمیشہ قائم رہنے والے (عدن کے) باغات میں داخل کر دے جس کا تُو نے اُن سے وعدہ کیا ہے، (فرشتے) 40:8
وَ اِنْ یَّكُ صَادِقًا یُّصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ یَعِدُكُمْ١ؕ ؛ اور اگر وہ سچ بولتا ہے تو جس (سزا) کی وہ دھمکی (وعدہ)دیتا ہے اُس کی کچھ تمہیں لگے گی. قوم موسیؑ کے بارے 40:28
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کے لیے معافی مانگیں آپﷺ کو حکم 40:55
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ پس (آپﷺ) صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے. آپﷺ کو حکم 40:77
فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ پھر اگر ہم آپﷺ کو اُس (سزا) کا کچھ دکھا دیں جو ہم اُن سے وعدہ کرتے ہیں، یا اگر ہم آپﷺ کو فوت کر دیں، پھر بھی ہماری طرف ہی وہ لائے جائیں گے آپﷺ کو حکم 40:77
وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ اور نہ ہی غم کرواور جنت کی خوشخبری لے لو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا استقامت 41:30
اَوْ نُرِیَنَّكَ الَّذِیْ وَعَدْنٰهُمْ فَاِنَّا عَلَیْهِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ یا (اگر) ہم آپﷺ کو (عذاب زندگی میں ہی) دکھا دیں جو ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے؛ پھر بھی بے شک! ہم اُن پر مکمل طاقت رکھتے ہیں آپﷺ سے سوال 43:42
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ پھر اُنہیں چھوڑ دیں کہ وہ فضول باتیں کر لیں اور کھیل کود لیں حتی کہ وہ مل لیں اُن کے دن سے جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے (جوکسی کو اللہ کا بیٹا سمجھتے ہیں) 43:83
وَ اِذَا قِیْلَ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ السَّاعَةُ لَا رَیْبَ فِیْهَا اور جب یہ کہا گیا تھا. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور (قیا مت کی) گھڑی،اُس میں شک نہیں، یوم قیامت 45:32
وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ . یہ ایک سچا وعدہ ہے جو اُن کے ساتھ(دنیا میں) کیا گیا تھا والدین سے حسن سلوک کرنے والا 46:16
اَتَعِدٰنِنِیْۤ اَنْ اُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ . کیا تم مجھے ڈراتے ہو کہ میں (دوبارہ قبر سے) نکالا جاؤں گا اور مجھ سے پہلے کئی نسلیں گزر (مر) چکی ہیں؟ والدین کا نافرمان 46:17
اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۖۚ فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے. پھروہ کہتا ہے: یہ کچھ نہیں ہے ماسوائے پہلے قصوں کے والدین کا نافرمان 46:17
فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس کی دھمکی دے رہے ہو۔ عاد کے متعلق 46:22
١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ جیسے کہ وہ ہوں گے جس دن وہ دیکھ لیں گے جس کاا ن سے وعدہ کیا جا رہا ہے (تو ان کو ایسا لگے گا) کہ وہ نہیں رہے ماسوائے دن کی ایک گھڑی. آپﷺ کو حکم 46:35
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ جنت کی مثال ہے جس کا متقین (اللہ سے ڈرنے والوں) سے وعدہ کیا گیا ہے متقین کی جنت 47:15
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ اللہ تم سے بہت سارے مالِ غنیمت کا وعدہ کرتا ہے تم اُسے حاصل کرو گے پھراُس نے تمہیں یہ (مالِ غنیمت) جلدی دے دیا ہے تاریخی آیت 48:20
١ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا اللہ وعدہ کرتا ہے نے اُن (سجدہ کرنے والوں) میں سے جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں مغفرت اور ایک عظیم اجر کا ایک حقیقت 48:29
وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ اور لکڑیوں کے مکانوں میں رہنے والوں نے، اور تباع کے لوگوں نے: ہر کسی نے رسولوں کو جھٹلایا، چنانچہ میری دی گئی (عذاب کی) دھمکی ثابت(پوری)ہوئی تاریخی آیت 50:14
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ اور صور میں پھونک دیا جائے گا. یہ ہے دھمکی والادن قیامت 50:20
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ وہ (اللہ باری تعالی) کہے گا: میری موجودگی میں نہ جھگڑو، اور میں تمہاری طرف پہلے ہی (دنیاوی زندگی میں) دھمکی بھیج چکا تھا قیامت 50:28
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ (اور یہ کہا جائے گا) یہ ہے جس کا تمہیں وعدہ کیا گیا تھا. ہر توبہ کرنے والے اور محتاط(حفاظت کرنے والے انسان) کے لیے ہے قیامت 50:32
فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ .پس قرآن سے اُس کو نصیحت کریں، جو میری دھمکی سے ڈرتا ہے (یعنی جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے) آپﷺ کو حکم 50:45
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ بےشک! جو تمہیں دھمکی دی جاتی ہے واقعی ہی سچ (حقیقت) ہے حقیقت 51:5
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جس (عذاب) کا تم سے وعدہ بھی کیا گیا ہے (یا دھمکی دی گی ہے)؛ شان الہی 51:22
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ پس اُن کے لئے جو کفر کرتے ہیں افسوس کریں اُن کے اُس دن سے جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے سبق آموز 51:60
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ نہیں، (عذاب کی) گھڑی اُن کا مقررہ وعدہ (وقت)ہے، اور (عذاب کی) گھڑی بہت ہی تکلیف دہ اور بہت سخت ہو گی کافرین کے بارے 54:46
١ؕ وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰى١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ اورہر کسی سے اللہ نے اچھائی کا وعدہ تو کیا ہے. اور اللہ اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو جنگ اور قتال میں خرچ 57:11
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ اور وہ کہتے ہیں: اگر تم واقعی سچے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا ہونے کو) ہے؟ سوال 67:25
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ پس اُن کو چھوڑ دیں کہ وہ فضول باتیں کر لیں اور کھیل لیں، حتی کہ وہ اپنے اُس دن سے مل لیں جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔ آپﷺ کو حکم 70:42
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ ان کی آنکھیں جھکی ہوئی گی اور ذلت ان پر ہو گی: یہی دن ہے جس کا اُن سے وعدہ کیا جا تا تھا یوم الخروج 70:44
حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا حتی کہ جب وہ دیکھ لیں گے جواُن سے وعدہ کیا گیا ہے؛ پھر وہ جان جائیں گے کہ کون مددگاروں کا کمزور اور گنتی میں تھوڑا (قلیل) ہے اللہ اور رسول کی نافرمانی 72:24
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا (آپﷺ) کہیں: میں نہیں جانتا کہ قریب ہے جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے، یا کہ میرے رب نے اُس کے لئے ایک دور کا وقت مقرر کیا ہے اللہ جانتا ہے 72:25
اِ۟لسَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖ١ؕ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا آسمان اس (دن) سے پھٹ جائے گا. اور اس (اللہ) کا وعدہ (ہر صورت میں) پورا ہو گا ایک سوال 73:18
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ بے شک جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے ضرور واقع ہو گا قسم 77:7/a>
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ اور وعدے والے دن کی قسم قسم 85:2