روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| بِمَاۤ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا١ۚ | اس وجہ سے جو وہ اللہ سے شرک کرتے ہیں جس کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی گی ہے | کافرین کے بارے | 3:151 |
| وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَیْكُمْ فَلَقٰتَلُوْكُمْ١ۚ | اگر اللہ چاہتا تو وہ اُن(لوگوں) کو تم پر مسلط کر دیتا پھر وہ واقعی تم(مسلمانوں) سے لڑائی کرتے | منافقین کے بارے میں | 4:90 |
| ١ؕ وَ اُولٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا۠ | اور یہی(لوگ) ہیں کہ ہم نے تمہارے لئے اُن پر ایک واضح حکم بنایا ہے | منافقین کے بارے | 4:91 |
| اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا | کیا تم چاہتے ہو کہ تم بناو اللہ کے لیے تم پر ایک واضح سند(جواز)؟ | کافرین سے دوستی | 2:144 |
| ١ۚ وَ اٰتَیْنَا مُوْسٰى سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا | اور ہم نے موسی ؑ کو واضح حکم دیا | اہل کتاب کو | 4:153 |
| مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا١ؕ | (اور) اُس (اللہ) نے تم پر اس (شرک کرنے کے) بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی | ابراہیم ؑ کے بارے | 6:81 |
| وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا | اور کہ تم اللہ سے شرک کرو جس کے بارے کوئی حکم (سند) نازل نہیں ہوا ہے | حرام کردہ | 7:33 |
| مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ | اللہ نے ان (ناموں)کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی ہے | ھود ؑ کے بارے | 7:71 |
| اِنۡ عِنۡدَكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍۢ بِهٰذَا ؕ | تمہارے پاس اس (طرح کی کہنے )کی کوئی سند(ثبوت)نہیں ہے | شان باری تعالی | 10:68 |
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی نشانیوں اور ایک واضح سند سے بھیجا | موسی ؑ کے بارے میں | 11:96 |
| مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ | اللہ نے ان (ناموں) کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:40 |
| فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ | . پھر ہمارے پاس ایک واضح سند لاؤ | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:10 |
| وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ | . اور ہمارے لیے(ممکن) نہیں ہے کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر تمہیں ایک سند(ثبوت)لا دیں. | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:11 |
| وَ مَا كَانَ لِیَ عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ | . میرا تم پر کوئی زورنہیں تھا ماسوائے کہ | حساب و کتاب والے شیطان کا کہنا | 14:22 |
| اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ | بے شک! میرے بندے، تیرے لیے اُن پر اختیار نہیں ہے | اللہ باری تعالی کو ابلیس کو جواب | 15:42 |
| اِنَّهٗ لَیْسَ لَهٗ سُلْطٰنٌ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا | بے شک! اُس کا اُن لوگوں پرکوئی اختیار(طاقت) نہیں ہے جو ایمان والے ہیں | (شیطان)کا | 16:99 |
| اِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ | اُ س کا اختیار صرف اُن لوگوں پر ہے جو اُس کو دوست رکھتے ہیں | (شیطان) کا | 16:100 |
| ١ؕ وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهٖ سُلْطٰنًا | .اورجس کو مظلوم (بے گناہ) قتل کر دیا گیا تو پھرہم نے اُس (مقتول) کے وارث کے لیے اختیار بنایا ہے | محکم آیت | 17:33 |
| اِنَّ عِبَادِیۡ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ۚ | بے شک! میرے (مخلص) بندے!۔۔ اُن پر تو تیرے لیے کوئی اختیار(طاقت)نہیں، | اللہ باری تعالی اور ابلیس کا مکالمہ | 17:65 |
| وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا | . اور میرے لیے اپنی طرف سے مددگار طاقت بنا | آپﷺ کو حکم | 17:80 |
| لَوْ لَا یَاْتُوْنَ عَلَیْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَیِّنٍؕ | : کیوں نہیں لاتے وہ کوئی واضح حکم (سند) ان (کے معبود ہونے) | اصحاب الکہف | 18:15 |
| وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا | اور وہ(لوگ) اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں جس کے بارے کوئی سند نازل نہیں کی گئی ہے، ا | بغیر علم والے لوگ | 22:70 |
| ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ | پھر ہم نے موسیؐ اور اُس کے بھائی ہارونؐ کو اپنی آیات اور واضح سند سے بھیجا | نوحؑ کے بعد آنے والے رسول | 23:45 |
| اَوْ لَیَاْتِیَنِّیْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ | یا وہ واقعی میرے پاس (غیر حاضری کی) ایک واضح سند (بہانے) سے آئے گا. | سلیمانؑ کی فوج | 27:21 |
| وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ | اور ہم تم دونوں کے لیے سند(طاقت) بنائیں گے پھر وہ (فرعون کے لوگ) تم دونوں تک ہماری نشانیوں سے نہیں پہنچ سکیں گے. | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:35 |
| اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا فَهُوَ یَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِهٖ یُشْرِكُوْنَ | یا کیا ہم نے اُن پر کوئی سند نازل کی ہے پھر وہ(سند) اُس بارے میں بات کرتی ہے جو وہ اس (اللہ) سے شرک کرتے ہیں؟ | انسان کی فطرت | 30:35 |
| وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ | اور اُس(ابلیس) کا اُن (اہل سبا) پر کوئی اختیار نہیں تھا، ماسوائے کہ ہم (الگ کر کے)جاننا چاہتے تھے | اہل سبا | 34:21 |
| وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ | ہمارے لیے تو تم پر کوئی اختیار نہیں تھا، نہیں تم تو (خود ہی)باغی تھے | اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے | 37:30 |
| اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ | کیا تمہارے پاس کوئی واضح ثبوت (سند) ہے؟ | لوگوں سے سوال | 37:156 |
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ | اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی آیات اور واضح سند سے ارسال کیا | قوم موسیؑ کے بارے | 40:22 |
| اِ۟لَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰهُمْ١ؕ | جو لوگ اللہ کی آیات میں، بغیر کسی سند کے جو کہ اُن کو پاس آئی ہو جھگڑا کرتے ہیں | قوم موسیؑ کے بارے | 40:35 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰهُمْ١ۙ | بے شک! جولوگ اللہ کی آیات میں بغیر کسی سند کے جو کہ اُن کے پاس آئی ہو جھگڑا کرتے ہیں | ایک اصول | 40:56 |
| وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ | اور کہ: اللہ کے خلاف سرکشی نہ کرو. بے شک! میں تمہارے پاس ایک واضح سند (ثبوت) سے آیا ہوں | فرعون کے بارے | 44:19 |
| وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ | اور موسی ؑ میں جب ہم نے اُس کو فرعون کی طرف ایک واضح سند (ثبوت) سے روانہ کیا | اللہ کی نشانی | 51:38 |
| اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ | یا کیا اُن کے پاس (آسمانوں تک) کوئی سیڑھی ہے جس میں وہ (احکامات کو) سن لیتے ہیں؟ پھر اُن کا کوئی سننے والا کوئی واضح حکم (سند) پیش کرے | ایک سوال | 52:38 |
| مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ | اس بارے میں اللہ نے تو کوئی سند نازل نہیں کی | بتوں ی معبودوں کے نام | 53:23 |
| لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍۚ | . تم باہر نہیں نکل سکو گے ماسوائے(ہماری) سند (منشاء) کے | جنوں اور انسانوں کو چیلنج | 55:33 |
| وَّ لٰكِنَّ اللّٰهَ یُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ | ، لیکن اللہ اپنے رسولﷺ کو جس پر چاہے مسلط کر دے | اہل کتاب میں سے کافرین کی جلاوطنی | 59:6 |
| هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ | میری قوت (طاقت) مجھ سے جاتی رہی | قیامت کے بارے | 69:29 |