روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَاعْفُوْا وَ اصْفَحُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ .... | چنانچہ تم ( اُن کو) معاف کر دو اور (ان سے) در گذر کروحتی کہ اللہ اپنا(کوئی دوسرا) حکم دے... | ایمان والوں کو خطاب | 2:109 |
| اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ | ماسوائے اُن میں سے چند کے، پس اُن سے درگزر کریں اورگذارہ کریں | میثاق بنی اسرائیل | 5:13 |
| وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ | ، اور بے شک! (قیامت کی) گھڑی واقعی آرہی ہے. پھر آپؐ درگذر کریں، اچھا درگذر کریں | شان باری تعالی | 15:85 |
| وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْا١ؕ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ١ؕ | اُن کو معاف کر دینا چاہئے اورر در گزر کرنا چاہئے. کیا تم پسند نہیں کرو گے کہ اللہ بھی تمہیں معاف کر دے | محکم آیت | 24:22 |
| اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ | کیا پھرہم تم سے نصیحت،(قرآن) کو بالکل پرے کر دیں کہ تم حدوں سے بڑھنے والے لوگ ہو؟ | کتاب الہی | 43:5 |
| فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ | پس پھر (آپﷺ) اُن سے در گزر کریں (یا اُن کو برداشت کریں) اور کہیں: سلام! پھر عنقریب وہ (بے ایمان لوگ)جان جائیں گے | آپﷺ کو حکم | 43:89 |
| ١ۚ وَ اِنْ تَعْفُوْا وَ تَصْفَحُوْا وَ تَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ | اور اگر تم (اُن کی خطاؤں کو) معاف کرو، درگذر کرو اور بخش دو،تو پھر بے شک اللہ بھی معاف درگزر کرنے والاہے | ایمان والوں کو نصیحت | 64:14 |