|
وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ١ؕ وَ اِنَّهَا لَكَبِیْرَةٌ اِلَّا عَلَى الْخٰشِعِیْنَۙ
|
اورصبر اور نماز سے (اﷲ کی ) مدد مانگو ؛
|
بنی اسرائیل کو حکم
|
2:45
|
|
وَ اِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰى لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰى طَعَامٍ وَّاحِدٍ
|
اور جب تم نے کہا : اے موسی (علیہ سلام) ہم ہر گز ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے؛
|
قوم موسیؑ کا مکالمہ
|
2:61
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ١ؕ
|
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے (اللہ کی) مدد مانگو
|
محکم اور منفرد ایت
|
2:153
|
|
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
|
بےشک! اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
|
صبر اور صلوۃ کے ساتھ مدد
|
2:153
|
|
|
|
|
:
|
|
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى وَ الْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ١ۚ فَمَاۤ اَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ
|
یہی( وہ لوگ )ہیں جو ہدایت سے گمراہی اور مغفرت سے عذاب خریدتے ہیں پھر وہ آگ (جہنم) پرکیسے صابر(پکے) ہیں
|
کتاب الہی کا علم چھپانا
|
2:175
|
|
قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَؕ
|
اُنہوں نے کہا: ہمارے رب! ہم پر صبر عنایت کر (یعنی ہمیں صبر عطا فرما) ، ہمارے قدموں کو مضبوط بنا، اور کفر کرنے والی قوم کے خلاف ہماری مدد فرما
|
طالوت اور اُس کا لشکر
|
2:250
|
|
وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَۙ
|
اور ( آپؐ) صبر کرنے والوں کو بشارت دیں
|
ایمان والوں کو خطاب
|
2:155
|
|
وَ الصّٰبِرِیْنَ فِی الْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیْنَ الْبَاْسِ
|
اور تنگی اور تکلیف اور مشکل حالات(وقت) میں صبر کریں
|
نیکی کی تعریف
|
2:177
|
|
وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
|
اور اللہ صبر کرنے والوں کیساتھ ہے
|
طالوت اور اُس کا لشکر
|
2:249
|
|
اَلصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْمُنْفِقِیْنَ وَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ بِالْاَسْحَارِ
|
صابرین اور صادقین (سچ بولنے والے)اور فرمانبردار اور(مال کو)خرچ کرنے والے( اور دولت کا ذخیرہ نہ کرنے والے)، اور رات کے آخری حصوں میں توبہ کرنے والے
|
بندوں کے اوصاف
|
3:17
|
|
وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّكُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا١ؕ
|
اور اگر تم (مومن)صبر کرو اور تقوی کرو، تو اُن (کافرین) کی تدبیریں (سازشیں) تمہیں کسی چیز کا نقصان نہیں دے سکتی
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:120
|
|
بَلٰۤى١ۙ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا وَ یَاْتُوْكُمْ مِّنْ فَوْرِهِمْ
|
نہیں! اگر تم (مومنین) صبراور تقوی کرو اور تمہارے پاس اپنی قوت سے اچانک( دشمن ) آ جائیں،
|
جنگ اُحد
|
3:125
|
|
وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ یَعْلَمَ الصّٰبِرِیْنَ
|
اور ابھی اللہ نے جان نہیں لیا جو تم تم میں سے جہاد (کوشش) کرتے ہیں اور وہ جان لے صابرین کو بھی ؟
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:142
|
|
١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ
|
اور اللہ صابرین کو پسند کرتا ہے
|
معلوماتی ایت
|
3:146
|
|
وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ
|
اوراگر تم (اہل ایمان) صبر اور تقوی کرو گے، تو پھر بےشک یہ (ایسا کرنا)حوصلے کے کاموں سے ہیں
|
منفرد ایت
|
3:186
|
|
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا
|
اے ایمان والو! صبر کرو، اور(مستقل ) صابر رہو اور
|
منفرد محکم ایت
|
3:200
|
|
١ؕ وَ اَنْ تَصْبِرُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ
|
اور کہ تم صبر کرو تو تمہارے لیے بہتر ہے
|
خادمہ سے نکاح
|
4:25
|
|
فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا
|
پھر وہ (رسول) صبر کرتے رہے اُس پر جو وہ جھٹلائے گے اور تکلیفیں دی گئیں حتی
|
آپﷺکے بارے
|
6:34
|
|
فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ
|
، پھر صبر کرو حتی کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے
|
شعیب کے بارے میں
|
7:87
|
|
رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا
|
ہمارے رب! ہم پر صبر نچھاور کر اور
|
موسی اور فرعون
|
7:126
|
|
قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْا١ۚ
|
اور موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو
|
موسی اور فرعون
|
7:128
|
|
عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ بِمَا صَبَرُوْا١ؕ
|
(اچھا) لفظ بنی اسرائیل پر پورا ہوا اس وجہ سے جو وہ صابر رہے؛
|
قوم موسی
|
7:137
|
|
وَ تَذْهَبَ رِیْحُكُمْ وَ اصْبِرُوْا١ؕ
|
اور تمہاری ہوا نکل جائے گی (یعنی قوت ضائع ہو جائے گی)، اور صبر کرو!
|
محکم آیت،جنگ کی حالت میں
|
8:46
|
|
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَۚ
|
بے شک! اللہ صابرین کے ساتھ ہے
|
محکم آیت،جنگ کی حالت میں
|
8:46
|
|
اِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ
|
اگر تم میں سے بیس "صابرین" ہوں گے تو
|
قتال کی ترغیب
|
8:65
|
|
فَاِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ
|
پھر اگر تم میں سے سو بھی "صابرین " ہوئے
|
قتال کی ترغیب
|
8:66
|
|
وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
|
اور اللہ صابرین کے ساتھ ہے
|
قتال کی ترغیب
|
8:66
|
|
وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ١ۖۚ
|
، اورصبر کریں حتی کہ اللہ فیصلہ کر دے اور
|
آپﷺ کو حکم
|
10:108
|
|
اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ
|
ماسوائے اُن( لوگوں) کے جو (ﷲ کی رضا پر) صبر اور نیک اعمال کرتے ہی
|
انسان کی فطرت
|
11:11
|
|
مِنْ قَبْلِ هٰذَا١ۛؕ فَاصْبِرْ١ۛؕ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠
|
اس (قرآن) سے پہلے پھر آپؐ صبر کریں بے شک! متقین کے لیے ہی عاقبت ( انجام اچھا )ہے
|
نوحؑ کے بارے
|
11:49
|
|
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ
|
اور (آپؐ) صبر کریں، پھربے شک! اللہ، وہ اچھائی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ہے
|
آپﷺ اور مومنین کو حکم
|
11:115
|
|
فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ١ؕ
|
پھر صبر ہی بہتر ہے (کیوں کہ)
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:18
|
|
فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ١ؕ
|
پھر صبر ہی بہتر ہے! ہ
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:82
|
|
اِنَّهٗ مَنْ یَّتَّقِ وَ یَصْبِرْ
|
بے شک! جو(شخص) تقوی کرتا (اللہ سے ڈرتا) ہے اور صبر کرتا ہے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:90
|
|
وَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ
|
اور جو(لوگ) صبر کرتے ہیں اپنے رب کی رضا (خشنودی) چاہتے ہوئے اور نماز قائم کرتے ہیں
|
اول الباب
|
13:22
|
|
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِؕ
|
(یہ کہتے ہوئے) کہ تم پر سلام (سلامتی) ہو اُس وجہ سے جو تم نے صبر کیا تھا پھر اچھا !عاقبت کا گھر ہے
|
اول الباب
|
13:24
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ
|
بے شک! اُن (دنوں) میں ہر صابر (و)شاکر کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
|
موسیؑ کے بارے میں
|
14:5
|
|
١ؕ وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَا١ؕ
|
اورہم واقعی صبر کریں گے اُس پر جو تم ہمیں اذیت (تکلیف) دیتے ہو.
|
پہلے والے رسولوں کے بارے
|
14:12
|
|
سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَجَزِعْنَاۤ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ۠
|
ہم پر (اب) برابر ہے چاہے ہم (سب) غصہ کریں یا چاہے ہم صبر کریں:(اور) ہمارے لیے کوئی پناہ نہیں ہے
|
حساب و کتاب والے دن تکبر والے لوگوں کا جواب
|
14:21
|
|
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
|
جو لوگ صبر کرتے ہیں اوراپنے رب پرتوکل(بھروسا) کرتے ہیں.
|
اللہ کی راہ میں ہجرت
|
16:42
|
|
وَ لَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
اور واقعی ہم اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں اُن کے اجر کا اچھائی سے بدلہ دیں گے جو وہ (اعمال) کیا کرتے تھے
|
شان الہی
|
16:96
|
|
ثُمَّ جٰهَدُوْا وَ صَبَرُوْۤا١ۙ
|
پھر اُنہوں نے جہاد کیا اور اُنہوں نے صبر کیا
|
ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرنے والوں کے بیاں کے بعد
|
16:110
|
|
وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَیْرٌ لِّلصّٰبِرِیْنَ
|
. اور اگر تم صبر کرتے ہو، تو واقعی وہ (صبر کرنا) صابرین کے لیے بہت ہی اچھا(عمل) ہے
|
ایک اصول
|
16:126
|
|
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ
|
اورآپؐ صبر کریں.اور آپؐ کا صبر نہیں ماسوائے کہ اللہ (کی مدد) سے ہے. اور آپؐ اُن (مشرکین) پر غمزدہ نہ ہوں
|
آپﷺ کو حکم
|
16:127
|
|
وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ
|
اورآپؐ کی جان صبر کرے اُن لوگوں کے ساتھ جو اپنے رب کو پکارتے ہیں
|
آپﷺ کو حکم
|
18:28
|
|
قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
|
اُس (بندے)نے کہا: بے شک! تجھے(موسٰیؐ) ہرگز میرے ساتھ صبر کرنے کااختیار نہیں ہوگا
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:66
|
|
وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا
|
اور کسطرح تم(موسٰیؐ) صبر کر سکتے ہواُس (چیز)پر صبر جس کی خبر (علم) کا تم احاط نہیں کر سکتے؟
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:67
|
|
قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا
|
اُس (موسٰیؐ) نے کہا: اگر اللہ نے چاہاتو آپ مجھے صابر پائیں گے
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:66
|
|
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
|
اُس (اللہ کے بندے) نے کہا: کیا میں نے نہیں کہا تھاکہ بے شک تہیں میرے ساتھ صبر کرنے کا ہرگز اختیار نہیں؟
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:72
|
|
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
|
اُس (اللہ کے بندے) نے کہا: کیا میں نے تمہیں (اے موسی ؑ) نہیں کہا تھا کہ بے شک! تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکو گے؟
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:75
|
|
سَاُنَبِّئُكَ بِتَاْوِیْلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا
|
! میں تمہیں (اُن باتوں کی) تاویل (تشریح) بتا دیتا ہوں جن پر تم صبر نہ کر سکے
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:78
|
|
ذٰلِكَ تَاْوِیْلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًاؕ۠
|
یہ (سب باتوں کی) تاویل (تشریح، راز)ہے جن پر تم صبر نہ کر سکے
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:82
|
|
فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖؕ
|
! پس آپؐ اُسی کی عبادت کریں اور اُس کی عبادت کے لیے مستقل مزاج(صابر) رہیں.
|
شان باری تعالی
|
19:65
|
|
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ
|
چنانچہ آپﷺ صبر کریں اُس پر جو وہ(لوگ) کہتے ہیں،
|
آپﷺ کو حکم
|
20:130
|
|
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَاؕ
|
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں، اور اس (نماز) پر خود بھی مستقل رہیں.
|
آپﷺ کو حکم
|
20:132
|
|
وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ
|
اور اسمٰعیل ؐاور ادریس ؑ، اور ذوالکفل ؑ(کے بارے بھی بیان کریں). تمام صابرین میں سے تھے
|
پیغمبر
|
21:85
|
|
وَ الصّٰبِرِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمْ وَ الْمُقِیْمِی الصَّلٰوةِ١ۙ
|
اور صبر کرتے ہیں اُس پر جو (مصیبت) اُن کو پڑتی ہے اور نماز قائم کرتے ہیں
|
حج کے بارے میں
|
22:35
|
|
اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
|
بے شک! میں نے اُن کو آج بدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کیا کرتے تھے بے شک وہ، وہی فتح مند ہیں
|
اللہ کے نیک بندے
|
23:111
|
|
وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠
|
اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعضوں کے لئے ایک آزمائش بنا دیا ہے: کیا تم (اس آزمائش کی وجہ سے) صبر کرو گے؟ اور آپﷺ کا رب دیکھنے والا ہے
|
ایک حقیقت
|
25:20
|
|
اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا١ؕ
|
وہ تقریباَ واقعی ہمیں اپنے معبودوں سے گمراہ کر دیتا اگر ہم اُن (معبودوں) پر صبر والے(پکے) نہ ہوتے.
|
آپﷺ کے بارے
|
25:42
|
|
اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا
|
یہی(لوگ) ہیں (کہ) انہیں اونچے محل ملیں گے اس وجہ سے جو وہ صبر کرتے ہیں،
|
رحمان کے بندے
|
25:75
|
|
اُولٰٓئِكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا
|
یہی (لوگ) ہیں ان کو ان کا دوگنا اجر(بدلہ) دیا جائے گا، اس وجہ سے جو وہ صبر کرتے ہیں
|
اللہ کی کتاب کے بارے
|
28:54
|
|
وَ لَا یُلَقّٰهَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوْنَ
|
اور کوئی اُس (ثواب) کو نہیں پاتا ماسوائے صابرین کے.
|
قارون کی کہانی
|
28:80
|
|
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
|
جو لوگ صبر کرتے ہیں اور اپنے رب پر توکل (بھروسہ) کرتے ہیں
|
جنت میں
|
29:59
|
|
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ
|
پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے،اور وہ لوگ جویقین نہیں رکھتے ہیں آپﷺ کو کمزور(بے صبرا) نہ بنا دیں
|
آپﷺ کو حکم
|
29:59
|
|
وَ اصْبِرْ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِۚ
|
، اور صبر کر اُس پرجو(مصیبت)تم کو لگے.بیشک! یہ (ایسا کرنا) ہمت کے کاموں میں سے ہے
|
شان باری تعالی
|
31:17
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ
|
بے شک! ان میں ہر صابر شکر گزار کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
|
سبحان اللہ
|
31:31
|
|
وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً یَّهْدُوْنَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوْا١ؕ۫
|
اور ہم نے اُن میں سے راہنماء (پیشواء) بنائے وہ ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے جب تک وہ صابر رہے
|
(بنی اسرائیل)
|
32:24
|
|
وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ
|
ں اور صابر مرد ااور صابر عورتیں اور عاجزی رکھنے والے مرد اور عاجزی رکھنے والی عورتیں
|
مرد اور عورتوں کو یکساں اجر
|
33:35
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ
|
بے شک! ان (چیزوں) میں واقعی ہر صابر اور شکر گزار کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
|
اہل سبا
|
34:19
|
|
سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ
|
.اگر اللہ نے چاہاتو آپ مجھے صابرین میں سے پائیں گے
|
ابراہیمؑ کے بارے
|
37:102
|
|
وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ
|
اوراُن (کافرین)میں سے سردار (یہ کہتے ہوئے) چل پڑتے ہیں: کہ چلواور اپنے معبودوں پر پکے رہو.
|
کافرین کے متعلق
|
38:6
|
|
اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ
|
جو وہ (کافرین)کہتے ہیں (آپﷺ)اُس پر صبر کریں،
|
کافرین کے متعلق
|
38:17
|
|
اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ
|
. بے شک! ہم نے اُسکو صابر پایا. کتنا ہی اچھا بندہ تھا. بے شک! وہ (اپنے اللہ کی طرف) توبہ (رجوع) کرتا تھا
|
ایوبؑ کے بارے
|
38:44
|
|
اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
. صرف صابر ین کو ہی اُن کا اجر(بدلہ) بے حساب (یعنی بہت زیادہ)دیا جائے گا
|
ایک اصول
|
39:10
|
|
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ
|
پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کے لیے معافی مانگیں
|
آپﷺ کو حکم
|
40:55
|
|
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ
|
پس (آپﷺ) صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے.
|
آپﷺ کو حکم
|
40:77
|
|
فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ
|
پس اگر وہ اب صبر کرتے ہیں، تو پھر بھی آگ ہی اُن کا ٹھکانا ہے؛ اور اگر وہ توبہ کر تے ہیں، تو پھر بھی وہ توبہ کرنے والوں میں سے نہیں ہو سکتے
|
اللہ کے دشمن
|
41:24
|
|
وَ مَا یُلَقّٰهَاۤ اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا١ۚ وَ مَا یُلَقّٰهَاۤ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ
|
اور نہیں حاصل کرے گا اس (صفت) کو ماسوائے اُن لوگوں کے جو صبر کرتے ہیں، اور نہیں حاصل کرے گا اس (صفت) کو ماسوائے عظیم کردار والے کے
|
ایک اصول
|
41:35
|
|
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍۙ
|
بے شک! واقعی ان میں ہر صابر اور احساس (شکر)کرنے والے کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں
|
بحری جہار اور ہوا
|
42:33
|
|
وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ
|
اور واقعی جو صبر کرتا ہے اور معاف کر دیتا ہے، تو بے شک! یہ(ایسا کرنا)، واقعی معاملات کے عزم (بہت حوصلے کی خوبی) ہیں
|
بدلہ لینے کی بجائے
|
42:43
|
|
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ
|
پھر (آپﷺ) صبر کریں جیسے کہ رسولوں میں سے پکے عزم والوں نے صبر کیا تھا، اور اُن کے لیے (عذاب کی) جلدی نہ کریں.
|
آپﷺ کو حکم
|
46:35
|
|
وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّٰى نَعْلَمَ الْمُجٰهِدِیْنَ مِنْكُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ١ۙ وَ نَبْلُوَاۡ اَخْبَارَكُمْ
|
اور واقعی ہم تمہارا امتحان لیں گے حتی کہ ہم جان لیں تم میں سے مجاہدین کو اور صبر کرنیوالوں کو بھی، اور ہم تمہاری خبروں (حالات) کی آزمائش کر لیں
|
جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں
|
47:31
|
|
وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ
|
اگر وہ صبر کریں حتی کہ آپﷺ(خود) اُن کی طرف (حجرے سے)نکل کر آجاتے،تو اُن کے لیے واقعی بہتر ہوتا
|
ہدایات
|
49:5
|
|
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ
|
پس (آپﷺ) صبر کریں اُس پر جو وہ (کافرین) کہتے ہیں:
|
آپﷺ کو حکم
|
50:39
|
|
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ
|
اس کی تپش میں جلو، پس صبر کرو یا صبر نہ کرو، تم پر برابر ہے.
|
جھٹلانے والے
|
52:16
|
|
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ
|
اور آپﷺ اپنے رب کے حکم (فیصلے) کے لئے صبر سے انتظار کریں، پھر بے شک آپﷺ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو(نگرانی میں ہو)؛ اور اپنے رب کی تسبیح حمد (تعریف) سے کریں جس وقت آپﷺ اُٹھا کریں
|
(سو کر یا نماز پڑھنے کے لئے)
|
52:48
|
|
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘
|
بے شک! ہم اونٹنی کو ارسال کر رہے ہیں، (جو) ان کے لیے ایک آزمائش ہے، پس انہیں دیکھنا اور صبر کرنا
|
ثمود
|
54:27
|
|
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ١ۘ اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌؕ
|
پس آپﷺ اپنے رب کے حکم کے لئے صبر کریں اور نہ ہوں جیسے کہ مچھلی کا ساتھی، جب اس نے پکارا اور وہ رنج (مایوسی)میں تھا
|
آپﷺ کو حکم
|
68:48
|
|
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا
|
پس آپﷺ صبر کریں، ایک صبر جمیل
|
آپﷺ کو حکم
|
70:5
|
|
وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا
|
اور اس پر صبر کریں جو وہ (لوگ)کہتے ہیں، اور اُن سے ایک باوقار علیحدگی سے الگ ہو جائیں
|
نبی اکرمﷺ
|
73:10
|
|
وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ
|
اور اپنے رب کے لئے،پس صبر کرو
|
نبی اکرمﷺ
|
74:7
|
|
وَ جَزٰهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
|
اور اُن کوبدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کرتے تھے، ایک جنت (باغ) اور ر یشمی لباس
|
نیکوکار
|
76:12
|
|
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ
|
پس اپنے رب کے حکم کے لئے صبر کریں، اور اُن (لوگوں) میں سے کسی گناہ گار یا کافر کا کہنا نہ مانیں
|
آپﷺ کو حکم
|
76:24
|
|
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ
|
پھر اُن میں ہونا جو ایمان لاتے ہیں اور وہ صبر کی تلقین کرتے ہیں اور مہربانی (شفقت) کی تلقین کرتے ہیں
|
بلندی کے لیے
|
90:17
|
|
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ١ۙ۬ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠
|
ماسوائے ان (لوگوں) کے جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں، اور ایک دوسرے کو حق (سچائی) کی تلقین کریں اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کریں۔
|
انسان کی حالت
|
103:3
|