روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| لِلَّذِیْنَ یُؤْلُوْنَ مِنْ نِّسَآئِهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ اَشْهُرٍ١ۚ | اُن کے لیے جولوگ اپنی عورتوں سے علحیدگی کر لیتے ہیں چار مہینے کا انتظار ہے | منفرد ایت | 2:226 |
| وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ عَشْرًا | اور تم سے جو(لوگ) فوت ہو جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ (بیویاں)اپنے آپ کو چار مہینے اور دس دن تک انتظار کروائیں | بیوہ کے بارے میں | 2:234 |
| اِ۟لَّذِیْنَ یَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ١ۚ | جو (یعنی منافق) تمہارے (مسلمانوں کے )بارے ( موقعہ کا) انتظار کرتے ہیں | منافقین | 2:141 |
| فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ | : تو پھر انتظار کرو حتی کہ اللہ اپنا حکم لے آئے | اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت | 9:24 |
| قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ | (آپؐ) کہیں: کیا تم (اے منافقین) ہمارے متعلق انتظار کرتے ہو ماسوائے دونوں اچھی چیزوں (یعنی اللہ کی راہ میں موت یا فتح)میں سے ایک کا؟ | جہاد سے جی چرانے والے | 9:52 |
| ١ؕ وَ نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ | اور ہم تمہارے متعلق انتظار کرتے ہیں | جہاد سے جی چرانے والے | 9:52 |
| فَتَرَبَّصُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ | چنانچہ (تم ) انتظار کرو! بے شک! ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں (کہ کیا ہوتا ہے) | جہاد سے جی چرانے والے | 9:52 |
| وَّ یَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَآئِرَ١ؕ | اور تمہارے بارے (زمانے کی بُری) گردش کا انتظار کرتاہے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:98 |
| قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْاۚ | کہیں: سب انتظار کر رہے ہیں پھر تم (لوگ)بھی انتظار کرو! | لوگوں کا اعتراض | 20:135 |
| اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ | نہیں ہے وہ کچھ بھی ماسوائے ایک آدمی اُس کو ایک پاگل پن ہے چنانچہ ایک مدت تک اُس کے بارے میں انتظار کرو | نوحؑ کے بارے | 23:25 |
| اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ | یا کیا وہ (کافرین) کہتے ہیں: (کہ) ایک شاعر ہے، جس کے بارے میں ہم وقت کے حادثہ کا انتظار کر رہے ہیں؟ | آپﷺ کے متعلق | 52:30 |
| قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ | (آپﷺ اُن سے) کہیں: تم انتظار کرو. پھربے شک! میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں | آپﷺ کے متعلق | 52:31 |
| قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ | وہ بولیں گے: ہاں؛ لیکن تم تھے، پھر تم نے اپنے آپ کو فتنے میں رکھا، اور تم (ہماری تباہی کا) انتظار کرتے تھے، | یوم حساب | 57:14 |