روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكٰتِ حَتّٰى یُؤْمِنَّ١ؕ وَ لَاَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِكَةٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْكُمْ١ۚ | اور تم (مسلمان)مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروحتی کہ وہ ایمان لائیں؛ اورواقعی ایک مومن خادمہ مشرک عورت سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے | منفرد ایت محکم ایت | 2:221 |
| وَ لَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِیْنَ حَتّٰى یُؤْمِنُوْا١ؕ | اور تم مشرکین سے (اپنی لڑکیوں کا )نکاح نہ کرو حتی کہ وہ ایمان لائیں | منفرد ایت محکم ایت | 2:221 |
| فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ | پھر اگر وہ (خاوند) اُس (بیوی) کو طلاق دے ہی دے ، توپھر اس کے بعد وہ (بیوی) اُس(خاوند) کے لیے حلال نہیں حتی کہ وہ (بیوی) کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْهُنَّ اَنْ یَّنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ | اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (عدت)کو پہنچ گئیں، پھر تم (طلاق دینے والے خاوند) ان (عورتوں) کونہ روکو کہ وہ (عورتیں) اپنے (ہونے والے)خاوندوں سے نکاح کریں،جب اُن کے درمیان دستور سے رضامندی ہو۔ | طلاق کے بارے میں | 2:232 |
| وَ لَا تَعْزِمُوْا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتّٰى یَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَهٗ١ؕ | اور نکاح کے بندھن کا عزم نہ کرو حتی کہ( مقر ر شدہ ) معیاد اپنی مدت( عدت) کو پہنچ جائے | عدت والی عورتوں سے نکاح | 2:235 |
| فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ اِلَّاۤ اَنْ یَّعْفُوْنَ اَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِ١ؕ | تو پھر جو (حق مہر) تم نے فرض (مقرر) کیا تھا (اُس کا) ادا (ادا کرو) ماسوائے اس کےکہ وہ (عورتیں) معاف کر دیں یا وہ (اپنا آدھا حصہ) معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کا بندھن ہے | طلاق کے بارے | 2:237 |
| فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ١ۚ | ، تو پھر نکاح کر لو جو تمہیں عورتوں سے پسند ہوں دواورتین اورچار؛ | محکم ایت | 4:3 |
| وَ ابْتَلُوا الْیَتٰمٰى حَتّٰۤى اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ١ۚ | اوریتیموں کو جانچتے پرکھتے رہو حتی کہ جب وہ نکاح (کی عمر) کوپہنچ جائیں؛ | محکم ایت | 4:6 |
| وَ لَا تَنْكِحُوْا مَا نَكَحَ اٰبَآؤُكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ١ؕ | اورتم اُن عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہوا ہو، ماسوائے کہ جو ہو چکا ہے | باپ دادا کی بیویوں سے نکاح | 4:22 |
| وَ مَنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا اَنْ یَّنْكِحَ الْمُحْصَنٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ | ور جس(انسان) کی تم میں سے معقول(مالی) اسطاعت نہ ہو کہ و ہ آزاد مومن عورتوں سے نکاح کر سکے | نکاح کا اصول | 4:25 |
| فَانْكِحُوْهُنَّ بِاِذْنِ اَهْلِهِنَّ | پس اُن (خادمہ عورتوں) سے اُن کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرو، اور | خادمہ سے نکاح | 4:25 |
| وَ تَرْغَبُوْنَ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ | اور (جب کہ) تم ان(یتیم عورتوں) سے (لالچ کے طور پر) شادی کر نا چاہتے ہو | منفرد آیت | 2:127 |
| اَلزَّانِیْ لَا یَنْكِحُ اِلَّا زَانِیَةً اَوْ مُشْرِكَةً | زانی(مرد) نہیں نکاح کرے گا ماسوائے زانیہ(عورت) یا مشرک عورت سے ہی، | سورت نور | 24:3 |
| وَّ الزَّانِیَةُ لَا یَنْكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌ١ۚ | اور زانیہ(عورت)، اُس سے نکاح نہیں کرے گا ماسوائے زانی(مرد) یا مشرک کے | سورت نور | 24:3 |
| وَ اَنْكِحُوا الْاَیَامٰى مِنْكُمْ وَ الصّٰلِحِیْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَ اِمَآئِكُمْ١ؕ | اور نکاح کر دو جوتم میں سے کنوارے ہوں اور تمہارے نوکروں میں سے اور تمہاری نوکرانیوں میں سے جو نیک ہوں | نکاح کا حکم | 24:32 |
| وَ لْیَسْتَعْفِفِ الَّذِیْنَ لَا یَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى یُغْنِیَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ | اور باز(پاک) رہیں وہ لوگ جو نکاح کرنے کی اسطاعت (خواہ مالی ہو یا شخصی) نہیں پاتے حتی کہ اللہ اُن کو اپنے فضل سے غنی(امیر) کر دے. | نکاح کا حکم | 24:33 |
| وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا | اورعورتوں میں سے بڑی عمر کی جن کو شادی (نکاح) کی اُمید نہی | محکم آیت | 24:60 |
| قَالَ اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ اُنْكِحَكَ اِحْدَى ابْنَتَیَّ هٰتَیْنِ عَلٰۤى اَنْ تَاْجُرَنِیْ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ١ۚ | اُس (باپ) نے کہا: بے شک! میں چاہتا ہوں کہ تیرا نکاح اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک سے کر دوں اس (عہد)پر کہ تُو آٹھ حج میری اجرت پر کام کرے | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:27 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ | اے ایمان والو! جب تم نے مومن عورتوں سے نکاح کیا پھر | ایمان والوں کو | 33:49 |
| وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَا | ور کوئی مومن عورت اگر وہ اپنے آپ کو نبیﷺ کے لیے منسوب کرے اور اگر نبی اکرمﷺ بھی چاہیں کہ اُس سے نکاح کرلیں | ایمان والوں کو | 33:50 |
| وَ لَاۤ اَنْ تَنْكِحُوْۤا اَزْوَاجَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖۤ اَبَدًا١ؕ | اور نہ ہی ا ُس (کی موت) کے بعد کبھی بھی تم اُس کی بیویوں سے نکاح کرو. | ایمان والوں کو | 33:53 |
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْهُنَّ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ | اور تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم ان (عورتوں) سے نکاح کر لو جب تم اُن کو اُن کے حق مہر ادا کر دو. | احکامات مہاجر مومنات کے بارے | 60:10 |