روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ١۪ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِیْحٌۢ بِاِحْسَانٍ١ؕ | طلاق دو دفعہ ہے پھر( بیوی کو)دستور (معروف)سے رکھ لینا ہے یا اچھائی (باعزت طریقے )سے چھوڑ دینا ہے | طلاق کے بارے | 2:229 |
| وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ١۪ | اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دے دی پھر وہ اپنی مدت (تین حیض کی) کو پہنچ گئیں پھریا اُن کو معروف(رواج)سے رکھ لو یا اُن کو معروف (دستور)سے رخصت کر دو | طلاق کے بارے میں | 2:231 |
| وَّ لَا تُمْسِكُوْهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعْتَدُوْا١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ | اُن کو تکلیف پہنچانے کی خاطر نہ روکو تاکہ تم زیادتی کروجو کوئی بھی وہ (سلوک) کرے گا پھروہ(انسان) اپنی جان پر ظلم کرے گا | طلاق کے بارے میں | 2:231 |
| فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ۗ لَا انْفِصَامَ لَهَا١ؕ | تو اُس نے واقعی ایک ایسامضبوط سہارا تھام لیا جو کبھی بھی ٹوٹنے والا نہیں | اللہ پر ایمان اور طاغوت سے کفر | 2:256 |
| فَاِنْ شَهِدُوْا فَاَمْسِكُوْهُنَّ فِی الْبُیُوْتِ | پھر اگر وہ (گواہ فحاشی کے الزام کی تصدیق کے حق میں) گواہی دیں تو پھر اُن (عورتوں) کو گھروں میں محدود کر دو | عورتوں کی بے حیائی | 4:15 |
| فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ | پس کھا لو جو وہ تمہارے لیے پکڑ کر لائیں | حلال کے بارے | 5:4 |
| وَ الَّذِیْنَ یُمَسِّكُوْنَ بِالْكِتٰبِ | اورجو لوگ کتاب سے چمٹے (یعنی مضبوطی سے قائم) رہتے ہیں | قوم موسی | 7:169 |
| ١ؕ اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِ١ؕ | کیا میں اس (بیٹی) کو توہین پر رکھ لوں یا اس کو مٹی میں دبا دوں | مشرکوں کے بارے | 16:59 |
| مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ | اسوائے اللہ کے انہیں کوئی بھی نہیں تھامے رکھتاہے | شان الہی | 16:79 |
| اِذًا لَّاَمْسَكْتُمْ خَشْیَةَ الْاِنْفَاقِؕ | اتب بھی تم اُن کو خرچ ہو جانے کے خوف سے بچا کر رکھتے، | انسانی فطرت | 17:100 |
| وَ یُمْسِكُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ؕ | اور وہ آسمان کو تھامے ہوا ہے کہ زمین پر(نہ) گر جائے ماسوائے اُس (اللہ) کے حکم سے | شان باری تعالی | 22:65 |
| فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ؕ | تو پس اُن نے ایک بہت ہی پکا (مضبوط)حلقہ (سہارا) تھام لیا ہے | ایک اصول | 31:22 |
| اَمْسِكْ عَلَیْكَ زَوْجَكَ وَ اتَّقِ اللّٰهَ | (کہ) اپنی بیوی اپنے پاس رکھو اور اللہ سے ڈرو. اور | ایک اصول | 33:37 |
| مَا یَفْتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا١ۚ | اللہ لوگوں کے لیے جو رحمت سے کھول دیتا ہے تو پھر کوئی اُس (رحمت) کا روکنے والا نہیں | شان الہی | 35:2 |
| وَ مَا یُمْسِكْ١ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَهٗ مِنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ | اور جو (بھی) وہ (اللہ) روک لیتا ہے تو پھر اُس (اللہ)کے بعد اُس (چیز)کا کوئی بھیجنے (دینے) والا نہیں ہے. | شان الہی | 35:2 |
| اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا١ۚ۬ | بے شک! اللہ نے آسمانوں اور زمین کو تھام رکھا ہے تاکہ وہ سرک (ہل) نہ جائیں | شان الہی | 35:41 |
| ١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ | اور اگر وہ سرک گے تو پھر کوئی ایک بھی نہیں ہے جو اُس (اللہ) کے بعداُن دونوں کو تھام سکے. | شان الہی | 35:41 |
| هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ | (یہ کہتے ہوئے): کہ یہ ہمارا تحفہ ہے،پس (اے سلیمانؑ) احسان کر یا رکھ لے،بغیر حساب کے | سلیمنؑ کے بارے | 38:39 |
| اَوْ اَرَادَنِیْ بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكٰتُ رَحْمَتِهٖ١ؕ | یا اگر وہ (اللہ) مجھے کوئی رحمت دینے کا ارادہ کر لیتا ہے، تو کیا وہ اُس (اللہ) کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ | سوال | 39:38 |
| ١ۚ فَیُمْسِكُ الَّتِیْ قَضٰى عَلَیْهَا الْمَوْتَ وَ یُرْسِلُ الْاُخْرٰۤى اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ | پس وہ اُس (روح) کو تو روک لیتا ہے جس پر اُس نے موت کا فیصلہ دے دیا ہو اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر مدت کے لیے (نیند کے بعد) واپس بھیج دیتا ہے. | موت کا وقت (روح قبض کر لیتا ہے) | 39:42 |
| اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ | کیا ہم نے اُن (مشرکین)کوا س (قرآن) سے پہلے کوئی کتاب دی تھی پھر وہاس (کتاب) سے مضبوطی چمٹے ہوئے ہیں؟ | (مشرکین) | 43:21 |
| فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ | پھر آپﷺ اُس (قرآن) کو مضبوطی سے پکڑ رکھیں جو آپﷺ کی طرف وحی کیا گیاہے. بے شک! آپﷺ ایک سیدھے رستے پر ہیں | آپﷺ سے سوال | 43:43 |
| وَ لَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَ سْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُوْا مَاۤ اَنْفَقُوْا | اور تم کافر عورتوں سے رشتہ داری نہ رکھو اورمانگ لو جو تم نے خرچ کیا ہو. اور وہ (کافرین) بھی (تم سے وہ مال واپس) مانگ لیں جو اُنہوں نے (ایسی عورتوں پر) خرچ کیا ہو | احکامات مہاجر مومنات کے بارے | 60:10 |
| فَاِذَا بَلَغْنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمْسِكُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ فَارِقُوْهُنَّ بِمَعْرُوْفٍ | پھر جب وہ (مطلقہ عورتیں)اپنی مدت کو جا پہنچیں، پھراُن کو اچھے طریقے(سلوک) سے رکھ لو یا اُن کو اچھے طریقے(سلوک) سے الگ کر دو، | طلاق اور عدت | 65:2 |
| اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُ | کیا وہ (لوگ) اپنے اوپرپرندوں کی طرف نہیں دیکھتے (جو)پروں کو پھیلاتے اور بند کرتے ہیں؟ کوئی انہیں روک (تھام) نہیں سکتا ماسوائے رحمان کے | شان باری تعالی | 67:19 |
| اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗ | یا کون ہے وہ جو تمہیں رزق دے اگر وہ (اللہ) اپنا رزق روک لے؟! | شان باری تعالی | 67:21 |
| خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوۡنَ | اس کی مہر مسک ہے۔۔۔ اور اس کے لئے پس کوشش کریں جو کوشش کرتے ہیں۔۔۔ | نیک لوگوں کے بارے | 83:26 |