اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
مُسْتَقَرٌّ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٌ اور زمین میں تمہارے لیے ایک رہائش (ٹھکانا)اور متاع (سامان، گزارہ) ایک (عارضی) وقت تک ہو گا اللہ باری تعالی کا آدم سے مکالمہ 2:36
ثُمَّ اَقْرَرْتُمْ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ پھر تم نے (معاہدے کا) اقرار کیا اور تم (اس اقرار کے خود) گواہ تھے میثاق بنی اسرائیل 2:84
:
قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْ١ؕ قَالُوْۤا اَقْرَرْنَا اُس(اللہ) نے کہا: کیا تم اقرار کرتے ہو، اور تم اس پر میرا بوجھ اُٹھاتے ہو؟ اُن(نبیوں) نے کہا: ہم (اس عہد کا)اقرار کرتے ہیں منفرد ایت 3:81
لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ہر اطلاع (خبرکے پورے ہونے) کے لئے ایک معیاد(وقت) ہے، اور تم(لوگ) عنقریب جان جاﺅ گے منفرد آیت 6:67
فَمُسْتَقَرٌّ وَّ مُسْتَوْدَعٌ١ؕ پھر ایک رہائش اور آرام کی ایک جگہ ہے حمد باری تعالی 6:98
وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ ں، اور تمہارے لیے زمین میں ٹھکانا اللہ باری تعالی کا فیصلہ 7:24
اَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى کیا پھر بستیوں(میں رہنے )والے محفوظ( ہو سکتے) ہیں ایک سوال 7:97
فَاِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوْفَ تَرٰنِیْ١ۚ ! پھراگر وہ (پہاڑ) اپنے مقام پر رہا، تو پھر تُو (اے موسی ؑ) مجھے بھی دیکھ لے گا موسی کے بارے 7:143
وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا اور وہ(اللہ) اُس (جاندار)کے رہنے اوراس کے آرام (کرنے یعنی سونپے جانے کی جگہ) کو جانتا ہے اللہ باری تعالی کی شان 11:6
اِ۟جْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ ، زمین کے اوپر سے اُکھڑا ہوا، اور اُس کے لیے قرار (مضبوطی) نہ ہو خبیث کلمہ 14:26
جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْقَرَارُ جہنم (میں). وہ اس میں جلیں گے اور (جہنم)بُرا ٹھکانہ ہے ظالمین کا 14:29
فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًاۚ چنانچہ کھا اور پی اور آنکھیں ٹھنڈی رکھ (یعنی آرام سے رہ) مریم ؑ کے بارے میں 19:26
كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ۬ؕ تاکہ اُس کی آنکھوں کو سکون ملے اور غم نہ کرے. موسیؑ کے بارے 20:40
وَ نُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى اور ہم بچے دانی (رحم) میں ایک مقررہ مدت تک ٹھہرا دیتے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، بعثت 22:5
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪ پھر ہم نے اُس کو ایک محفوظ مقام(یعنی ماں کے رحم) میں (منی کا) ایک نطفہ بنایا؛ انسان کی تخلیق 23:13
وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠ اور ہم نے اُن دونوں کو ایک اونچی جگہ(ٹیلے) کی طرف پناہ دی(جو)پر سکون اور چشموں کی جگہ تھی ابن مریمؑ 23:50
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا جنت کے ساتھی، اُس دن بہتر ہوں گے اچھے ٹھکانے اور دوپہر کے وقت آرام کرنے کی اچھی جگہ (کی وجہ سے)؛ قیامت کے دن 25:24
اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا بےشک وہ ٹھہرنا اور مقام بہت بُرا ہے جہنم 25:66
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ اور جو کہتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں اپنی بیویوں اور بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر رحمان کے بندے 25:74
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا وہ اُن(محلات) میں ہمیشہ رہیں گے. اچھا ہے ٹھکانہ اور رہنے کی جگہ رحمان کے بندے 25:75
فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ .پھر جب اس نے اِس (تخت) کو اپنے پاس رکھاہوا دیکھا تو سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا 27:40
قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ١ؕ۬ .اُس (سلیمانؑ) نے کہا: بے شک!یہ تو ایک محل (ہال) ہے، جو شیشے سے صاف شفاف (بنایا گیا) ہے ملکہ سبا 27:44
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا کیا جس نے زمین کوقرار(ٹھہرنا)بنایا اور اس کے بیچ میں نہریں بنائیں سوال کیا گیا ہے 27:61
وَ قَالَتِ امْرَاَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَیْنٍ لِّیْ وَ لَكَ١ؕ اور فرعون کی بیوی نے کہا: (یہ بچہ) میری اور تمہاری آنکھوں کے لیے ٹھنڈک ہے. اُ موسی ؑ اور فرعون 28:9
فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ پھر ہم نے اُس (موسی ؑ) کو اُس کی ماں کی طرف واپس کر دیاتاکہ اُس (ماں) کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اورغم زدہ نہ رہے، موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:13
وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ اور کبھی بھی ہم نے بستیاں برباد نہیں کی ہیں ماسوائے کہ اُن کے رہنے والے ظالم(نافرمانبردار) ہوتے ہیں سنت الہی 28:59
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاۤ اُخْفِیَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْیُنٍ١ۚ پس کوئی نفس (جاندار)نہیں جانتا کہ اُن کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک سے کیا پوشیدہ ہے، اللہ ہی جانتا ہے 32:17
وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى اور اپنے گھروں میں رہو اور تم نمائش نہ کروجاہلیت کے پہلے زمانے کی نمائش نبی اکرمﷺ کی بیویاں 33:33
ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ تَقَرَّ اَعْیُنُهُنَّ وَ لَا یَحْزَنَّ وَ یَرْضَیْنَ بِمَاۤ اٰتَیْتَهُنَّ كُلُّهُنَّ١ؕ یہ تو(ایسا کرنا اس چیزکے) قریب ہے؛ کہ اُن بیویوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ غم نہیں کریں گی، اور تمام کی تمام خوش ہوں گی، جو آپﷺ اُن کو (پیار، محبت، توجہ) دیں گے. آپﷺ کے بارے 33:51
وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَ بَیْنَ الْقُرَى الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا ور ہم نے اُن (اہل سبا) کے اور اُن بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکتیں دی ہوئی تھیں، سبا کے رہنے والے 34:17
قُرًى ظَاهِرَةً وَّ قَدَّرْنَا فِیْهَا السَّیْرَ١ؕ صاف نظر آنے والی بستیاں بنا دیں اور ہم نے اُن (بستیوں) میں سفر کی پیمائش کر دی. سبا کے رہنے والے 34:18
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ بِهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ لَا بِالَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ اور وہ لوگ جوکفرکرتے ہیں کہتے ہیں: ہم اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے اور نہ ہی اُس پرجو اس سے پہلے تھا؛ قرآن پر ایمان 34:31
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا اور نہیں بھیجا ہم نے ایک بستی میں ڈرانے والا ماسوائے کہ ایک حقیقت 34:34
وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ اور سورج اپنے آرام کرنے کی جگہ لیے چلتا رہتا ہے. وہ ایک طاقت والے جاننے والے کی تقدیر (پیمائش) ہے لوگوں کے لیے سبق 36:38
١ؕ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ تم نے ہی اُس(عذاب) کوہمارے لیے آگے لائے ہو. پس بُری حالت ہے سرکشوں (حدوں سے گزرنے والوں) کے لیے 38:60
یٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ اے میری قوم! یہ دنیاوی زندگی صرف (عارضی) سامان ہے، اور بے شک آخرت،وہی قرار کا گھر ہے قوم موسیؑ کے بارے 40:39
اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو ساکن (ٹھہرا ہوا) اور آسمان کو چھت بنایا ہے، شان باری تعالی 40:64
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ اور اُنہوں نے(سچائی کو) انکار کیا اور اُنہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی. اورہر حکم کا ایک مقررہ وقت ہے لوگوں کا رویہ 54:3
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ قرآن کے بارے 54:17
وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّۚ اور واقعی صبح سویرے پائیدارعذاب اُن پر جا پڑا لوطؑ کے بارے 54:38
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ آپﷺ کے رب کی طرف ہی اس دن ٹھکانا ہے قیامت کے واقعات 75:12
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِیْرَاۡۙ اور اُن پرچاندی سے بنے ہوئے پیالوں کا دور ہو گا، اور گلاس جیسے کہ صاف شفاف شیشہ نیکوکار 76:15
قَوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا شیشے بھی چاندی کے، اُن کو اُنہوں نے ٹھیک اندازے سے بنایاہوا ہو گا نیکوکار 76:16
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ پھر ہم نے اُس(منی کے قطرے) کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا ایک سوال 77:21