اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
الْقَوَاعِدَ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ اِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰهٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَ اِسْمٰعِیْلُ١ؕ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ اور جب ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑ (اللہ کے) گھر کی بنیادیں بلند کر رہے تھے، (حضرت ابراہیم ؑنے دُعا کی) : ہمارے رب ! تُوہم سے (محنت)قبول فرما بے شک ! تُو ، صرف تُوہی سننے جاننے والا ہے ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:127
وَ اِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِیْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ١ؕ اور جب آپؐ صبح اپنے گھر والوں سے روانہ ہوئے کہ لڑائی کے لیے مومنین کی جگہیں(مقام) مقرر کریں منفرد ایت
اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا١ؕ وہ لوگ ، جنہوں نے اپنے بھائیوں کے متعلق (جو ﷲ کی راہ میں لڑ رہے تھے) کہا اور (خود توگھروں میں) بیٹھے ہوئے تھے : اگر وہ(بھائی) ہمارا کہنا مان لیتے تو قتل نہ ہوتے جنگ اُحد 3:168
الَّذِیْنَ یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِهِمْ جو اللہ کو یاد کرتے ہیں کھڑے اوربیٹھے اوراپنے پہلوہوں پرلیٹے ، اولوالباب 3:191
لَا یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ غَیْرُ اُولِی الضَّرَرِ مومنین میں سے وہ جو( گھروں میں) بیٹھے ہوئے ہیں، ماسوائے اُن کے جو( معذور ی کی )تکلیف میں ہیں، برابر نہیں ہیں مجاہدین اور گھر میں بیٹھے رہنے والے 4:95
فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ دَرَجَةً١ؕ اللہ نے اُن مجاہدین کا جو اپنے مال اور جان سے جہاد کرتے ہیں( گھر) بیٹھنے والوں کے مقابلے میں (اپنے) فضل کا ایک درجہ (زیادہ )کیا ہے مجاہدین اور گھر میں بیٹھے رہنے والے 4:95
وَ فَضَّلَ اللّٰهُ الْمُجٰهِدِیْنَ عَلَى الْقٰعِدِیْنَ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ لیکن اُس (اللہ) نے مجاہدین کو (گھروں میں)بیٹھنے والوں کے مقابلے میں ایک اجر عظیم دیا ہے مجاہدین اور گھر میں بیٹھے رہنے والے 4:95
فَاذْكُرُوا اللّٰهَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰى جُنُوْبِكُمْ١ۚ تو کھڑے، بیٹھے، اور اپنے پہلووںپرلیٹے ہوئے اللہ کا ذکر کرو حالت جنگ میں صلوۃ 4:103
فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ پھر تم (مومنین) اُن (ایسا کرنے والوں) کے ساتھ نہ بیٹھو ،حتی کہ وہ (ایسے لوگ)اس کے سوا کسی اوربات میں مشغول ہو جائیں اللہ کی آیات کا مذاق 2:140
فَقَاتِلَاۤ اِنَّا هٰهُنَا قٰعِدُوْنَ پھر( اُس قوم سے) لڑائی کرو! بے شک ہم تو یہاں ہی بیٹھیں گے قوم موسی 5:24
فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ، تو پھر آپؐ یاد آنے کے بعد (ایسے) ظالم (نافرمانبردار) لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھی آیات الہی سے کھلواڑ کرنے والوں سے 6:68
لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ توواقعی میں اُن کے لیے تیرے سیدھے راستے پر( گھات لگا کر) بیٹھوں گا ابلیس کا چیلنج 7:16
وَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ اورہر راستے پر نہ بیٹھا کرو، تم (راہ گیروں کو) دھمکیاں دیتے ہو شعیب کے بارے میں 7:86
وَ اقْعُدُوْا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ١ۚ ، اور ان کے لیے ہرگھات میں بیٹھو مشرکین کے خلاف اعلان جنگ 9:5
وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ اور (اُن سے یہ )کہا : کہ تم (اب گھروں میں) بیٹھنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھو تاریخی آیت 9:46
فَرِحَ الْمُخَلَّفُوْنَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلٰفَ رَسُوْلِ اللّٰهِ پیچھے رہ جانے والے اپنے (گھروں میں) بیٹھے رہنے پر اللہ کے رسولؐ کے پیچھے خوش ہوئے منافقین 9:81
١ؕ اِنَّكُمْ رَضِیْتُمْ بِالْقُعُوْدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ بے شک تم پہلی دفعہ بیٹھے رہنے سے خوش تھے منافقین 9:83
فَاقْعُدُوْا مَعَ الْخٰلِفِیْنَ چنانچہ پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ ہی بیٹھو منافقین 9:83
وَ قَالُوْا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ الْقٰعِدِیْنَ ں اور وہ کہتے ہیں: ہمیں چھوڑ دو کہ ہم (گھر) بیٹھے ہووں کے ساتھ ہی رہیں منافقین 9:86
وَ قَعَدَ الَّذِیْنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اور جن لوگوں نے اللہ اور رسولؐ سے جھوٹ بولا اور (وہ گھروں میں)بیٹھے رہے جہاد سے بھاگنے والے 9:90
دَعَانَا لِجَنْۢبِهٖۤ اَوْ قَاعِدًا اَوْ قَآئِمًا١ۚ تو وہ اپنے پہلو پر یابیٹھے یالیٹے یا کھڑے پکارتاہے، انسان کی فطرت 10:12
فَاَتَى اللّٰهُ بُنْیَانَهُمْ مِّنَ الْقَوَاعِدِ پھر اللہ(کا عذاب) اُن کی عمارتوں کی بنیادوں سے آیا (تکبر کرنے والوں مشرکوں) 16:26
لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا تُواللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبودنہ بناپھر تُو فضول(بے عزت) نظر انداز(بے کس) ہو کر بیٹھا رہ جائے گا محکم آیت 17:22
فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُوْرًا (کہ)پھر تُو ملامت زدہ اور تنگ حال ہو کر بیٹھا رہے محکم آیت 17:29
وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا اورعورتوں میں سے بڑی عمر کی جن کو شادی (نکاح) کی اُمید نہی محکم آیت 24:60
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ جب دو وصول کرنے والے (فرشتے) دائیں سے اور بائیں سے بیٹھے، (اس کے اعمال کو) وصول کرتے ہیں اللہ باری تعالی کی انسان پر نگرانی 50:17
فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ ایک طاقت ور بادشاہ کے ہاں سچے مقام میں (جنتی لوگ ہوں گے) سبحان اللہ 54:55
وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ١ؕ اور کہ ہم اُس (آسمان) کی(اونچی)جگہوں پر سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے جنات اور قرآن 72:9
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ جب وہ ان (خندقوں، کھائیوں) پر بیٹھے ہوئے تھے خندقوں (کے کھودنے) والے 85:6