|
اَنَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ
|
کہ ان کے لیے جنتیں (باغات )ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں؛
|
جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں بشارت دیں
|
2:25
|
|
وَ قُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ
|
اور ہم (اللہ)نے کہا: اے آدمؑ ! تُو اور تیری بیوی جنت (باغ) میں رہو،
|
|
2:35
|
|
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ۠
|
اور جو لوگ ایمان لائےاور نیک اعمال کریں: یہی جنت کے ساتھی ہیں وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے
|
قطع نظر عقیدے مذہب کے ایک اصول
|
2:82
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
وَ قَالُوْا لَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّةَ اِلَّا مَنْ كَانَ هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى١ؕ تِلْكَ اَمَانِیُّهُمْ١ؕ
|
اور وہ (اہل کتاب ) کہتے ہیں: ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگا ماسوائے کہ جو ہو ایک یہودی یا ایک عیسائی یہ اُن کی( اپنی )خواہشات ہیں
|
اہل کتاب کے خیالات یا خواہشات
|
2:111
|
|
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ١ؕ
|
یا تم( ایمان والے) خیال کرتے ہو کہ تم جنت میں (یونہی) داخل کر دیے جاﺅگے اور ابھی تک نہیں آئیں تمہیں (آزمائشیں) مثل اُن(لوگوں) کے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں ؟
|
منفرد ایت.ایمان والوں ے سوال
|
2:214
|
|
وَ اللّٰهُ یَدْعُوْۤا اِلَى الْجَنَّةِ وَ الْمَغْفِرَةِ بِاِذْنِهٖ١ۚ
|
اور اﷲ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتاہے،
|
مشرکین کے سلسلے میں
|
2:221
|
|
كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَیْن
|
،جیسے کہ مثال ہے ایک باغ کی جو اُونچی جگہ پر ہو اُس (باغ) کو زور کی بارش لگے پھر اس کے پھل کو دوگنا لائے
|
اللہ کی رضا کے لیے خرچ
|
2:265
|
|
اَیَوَدُّ اَحَدُكُمْ اَنْ تَكُوْنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ
|
کیا تم میں سے کوئی ایک چاہے گا کہ اُس کا کھجوروں اور انگوروں کاایک باغ ہو، اُس(باغ) کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں
|
اللہ کی رضا کے لیے خرچ
|
2:266
|
|
١ؕ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
اُن(لوگوں) کے لئے جو تقوی کرتے( برائیوں سے دور رہتے) ، اُن کے رب کے پاس جنتیں( باغات) ہیں
|
دنیاوی زندگی کے سامان سے بہتر
|
3:15
|
|
وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ١ۙ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ
|
، اُس(جنت) کا عرض(پھیلاﺅ)آسمانوں اور زمین کاہے ،(جو)متقین کے لیے تیار کی گئی ہے
|
سود کے بارے
|
3:133
|
|
وَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ
|
اور جنتیں(باغات) ہیں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے
|
سود کے تناظر میں متقین کی تعریف
|
3:136
|
|
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ
|
کیا تم (مسلمانوں) نے سوچ لیا ہے کہ تم جنت میں داخل کر دئے جاﺅ گے
|
ایمان والوں کو بتانا
|
3:142
|
|
فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ١ؕ
|
پھر جس (انسان) کو آگ سے دور کر دیا گیااور جنت میں داخل کر دیا گیا،پھر وہ واقعی کامیاب ہے
|
منفرد ایت
|
3:185
|
|
وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ
|
ور واقعی اُن کو جنت میں داخل کر دوں گا اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
اولوالباب کی دعا کا جواب
|
3:195
|
|
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
لیکن جو لوگ اپنے رب کا تقوی کرتے ہیں اُن کے لیے جنتیں ہیں اُن(جنتوں) کے نیچے نہریں بہتی ہیں ،
|
کفر اور تقوی کا موازنہ
|
3:198
|
|
یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا
|
وہ (اللہ) اُس کو جنتوں(باغوں) میں داخل کردے گا اُنکے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان(جنتوں) میں ہمیشہ رہیں گے
|
وراثت کے بارے
|
4:13
|
|
سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
ہم ان کو جنتوںمیں داخل کر دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
یعنی اللہ کی آیات کو مانتے ہیں
|
4:57
|
|
سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
ہم اُن کو جنتوں میں داخل کر دیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،
|
شیطان کی پیروی نہ کرنے والے
|
2:122
|
|
فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا
|
، پس ایسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے، اور اُن کے ساتھ کھجور کے چھلکے کے برابربھی ناانصافی نہیں ہوگی
|
جنت میں داخلہ
|
2:124
|
|
وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ
|
اور واقعی تم کو جنتوں( باغات) میں داخل کروں گا اُن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی
|
میثاق بنی اسرائیل
|
5:12
|
|
وَ لَاَدْخَلْنٰهُمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
|
اور واقعی ہم اُن کو نعمتوں کے باغوں میں داخل کر دیتے
|
اہل کتاب اگر مانتے اور تقوی کرتے
|
5:65
|
|
فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰهُ النَّارُ١ؕ
|
پھر واقعی اللہ اُس پر جنت حرام کر دیتا ہے اور اُس (مشرک )کا ٹھکانہ آگ ہے
|
عیسی کا پیغام
|
5:72
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ
|
جنتیں( باغات) اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان(جنتوں) میں ہمیشہ رہیں گے
|
عیسایوں کے بارے
|
5:85
|
|
١ؕ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
اُن کے لیے جنتیں( باغات) ہیں اُن (جنتوں)کے نیچے نہریں بہتی ہیں،
|
صادقین کے لیے
|
5:119
|
|
فَلَمَّا جَنَّ عَلَیْهِ الَّیْلُ رَاٰ كَوْكَبًا١ۚ
|
پھرجب اس پر رات چھا گئی اُس نے ایک ستارہ دیکھا،
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
6:76
|
|
وَّ جَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ الزَّیْتُوْنَ وَ الرُّمَّانَ
|
اورانگور کے باغات اور زیتون اور انار ملتے
|
حمد باری تعالی
|
6:99
|
|
وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ الْجِنَّ وَ خَلَقَهُمْ
|
ور وہ(مشرک) جنوں کو ﷲ کا شریک بناتے ہیں، اور اُس (ﷲ) نے تو اُن (جنوں) کو پیدا کیاہے
|
مشرکین کے بارے
|
6:100
|
|
شَیٰطِیْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ
|
انسانوں اور جنوں کے شیاطین ۔
|
ایک اصول
|
6:112
|
|
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ
|
: اے جنوں کے گروہ! واقعی تم نے انسانوں سے بہت کو (اپنی طرف) لیا
|
انسان اور جنات
|
6:128
|
|
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
|
اے جنوں اور انسانوں کے اجتماع!
|
انسان اور جنات
|
6:130
|
|
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ
|
اوروہ وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے
|
شان باری تعالی
|
6:141
|
|
وَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ
|
اور اے آدمؑ: تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو
|
آدم ؑ
|
7:19
|
|
وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ
|
اور اُنہوں نے اپنے اوپر باغ کے پتوں سے (لباس بنا کر) جوڑنا شروع کر دیے
|
آدم اور ابلیس
|
7:22
|
|
كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ
|
جیسے کہ اُس نے تمہارے ما ں باپ کو جنت سے نکلوا دیا تھا
|
اللہ باری تعالی کا فرمان
|
7:27
|
|
مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ
|
جنوں اور انسانوں سے آگ میں
|
کافرین جنوں اور انسانوں سے
|
7:38
|
|
وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ
|
اور نہ ہی وہ جنت داخل ہوں گے
|
آیت کا کذب اور تکبر
|
7:40
|
|
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ
|
یہی(لوگ) جنت کے ساتھی ہیں
|
آیات الہی کا کذب اور تکبر نہ کرنے والے
|
7:42
|
|
١ؕ وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا
|
اور آواز دی جائے گی کہ تمہاری جنت اُس کے تم وارث ہو
|
جنت میں ہمیشہ رہنے والے
|
7:43
|
|
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ اَصْحٰبَ النَّارِ
|
اور جنت کے ساتھی دوزخ کے ساتھیوں کو آواز دیں گے
|
|
7:44
|
|
١ۚ وَ نَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١۫
|
اور وہ جنت کے ساتھیوں کو پکارتے ہیں:کہ تم پر سلام ہو!
|
قیامت کے دن
|
7:45
|
|
١ؕ اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ
|
جنت میں داخل ہو جاﺅ نہ تم پر خوف ہے اور نہ ہی تم غمزدہ ہو گے
|
قیامت کے دن
|
7:49
|
|
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ
|
اور آگ کے ساتھی جنت کے ساتھیوں کوپکاریں گے
|
قیامت کے دن
|
7:50
|
|
وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
|
اور واقعی ہم نے جنوں اور انسانوں میں سے اکثر کو جہنم کے لیے پیدا کیا
|
ایک اصول
|
7:179
|
|
اَوَ لَمْ یَتَفَكَّرُوْا مَا بِصَاحِبِهِمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ
|
کیا وہ غوروفکر نہیں کرتے کہ اُن کے ساتھی (یعنی (نبی اکرمؐ) کوپاگل پن نہیں ہے
|
یعنی میری آیات کو جھٹلانے والوں
|
7:184
|
|
وَّ جَنّٰتٍ لَّهُمْ فِیْهَا نَعِیْمٌ مُّقِیْمٌۙ
|
اور جنتوں(باغات)کی بشارت دیتا ہے اوراُن کے لیے اُن (جنتوں) میں سدا رہنے والی نعمتیں ہوں گی
|
جو اللہ کی راہ میں جہاد
|
9:20
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا
|
جنتوں (باغات)کا وعدہ کیا ہے اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ
|
مومنین کے بارے میں
|
9:72
|
|
وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ
|
اور عدن(خوشیوں) کی جنت میں پاک( اعلی) گھر
|
مومنین کے بارے میں
|
9:72
|
|
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
اللہ نے اُن کے لیے باغات تیار کیے ہیں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرنے والے
|
9:89
|
|
وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ
|
اور اُس نے اُن کے لیے جنتیں تیار رکھی ہیں اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
یعنی جان و مال کے ساتھ جہاد پر جانے میں
|
9:100
|
|
اَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِاَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ١ؕ
|
کیوں کہ بے شک ان کے لیے جنت ہے
|
جانوں اور مالوں
|
9:111
|
|
تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
|
نعمتوں والی جنتوں میں اُن (کے گھروں) کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی
|
اللہ سے ملاقات،دنیاوی زندگی، اورآیات الہی سے غافل
|
10:9
|
|
اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ
|
یہی( لوگ) جنت کے ساتھی ہیں؛
|
جو لوگ اچھائی (نیکی) کرتے ہیں
|
10:26
|
|
١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
|
یہی(لوگ) جنتی ہیں : وہ اُس (جنت) میں ہمیشہ رہیں گے
|
اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں کے برعکس ایمان والے
|
11:23
|
|
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ
|
ور (اُس دن) جو( لوگ) خوش ہوں گے پھروہ جنت میں ہوں گے
|
آخرت میں جوخوش و خرم ہوں گے
|
11:108
|
|
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ
|
و(کہ)" میں اکھٹے کر کے واقعی جنوں اور انسانوں سے جہنم بھر دوں گا"ا
|
اختلافات کے تناظر میں
|
11:119
|
|
وَّ جَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّ زَرْعٌ وَّ نَخِیْلٌ
|
اور انگور کے باغ اور فصلیں ہیں اور کھجوریں
|
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
|
13:4
|
|
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا
|
عدن کے باغات وہ (نیک لوگ) اُن میں داخل ہوں گے ا
|
اول الباب
|
13:23
|
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ
|
جنت کی مثال جس کا متقین سے وعدہ کیا گیا ہے
|
متقین کے لیے
|
13:35
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
باغات میں اُن(باغات) کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان(
|
ایمان اور نیک اعمال والے
|
14:23
|
|
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ
|
اور وہ (کافرین) کہتے ہیں: اے! تُو جس پر ذکر (قرآن) نازل کیا گیا ہے، بے شک! تُو، واقعی، ایک پاگل (انسان) ہے
|
کافرین کے بارے میں
|
15:6
|
|
وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ
|
اور جنات، ہم نے اُس کو اس سے پہلے سلگتی ہوئی آگ سے پیدا کیا
|
جنات انسان سے پہلے
|
15:27
|
|
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ
|
بے شک! متقین باغات اور چشموں میں ہوں گے
|
گمراہوں کے مقابلے میں
|
15:45
|
|
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا
|
دائمی (عدن کے) باغات، وہ (متقین) اُن (باغات) میں داخل ہوں گے،
|
متقین
|
16:31
|
|
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
! جنت میں داخل ہو جاؤ اُس وجہ سے جو تم (اعمال) کیا کرتے تھے
|
فرشتوں کا متقین کو وقت وفات کہنا
|
16:32
|
|
قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ
|
(آپؐ) کہیں: اگر انسان اور جنات واقعی اکھٹے ہو جائیں کہ
|
آپﷺ کو حکم
|
17:88
|
|
اَوْ تَكُوْنَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ عِنَبٍ
|
یا آپؐ کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو
|
لوگوں کا قران کا انکار
|
17:91
|
|
أُولَٰئِكَ لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ
|
یہی(لوگ) ہیں اُنکے لئے سدا بہار باغات ہوں گے، اُن(باغات) کے نیچے نہریں بہتی ہیں؛
|
قرآن پر ایمان لانے والے
|
18:31
|
|
جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ
|
، اُن میں سے ایک کے لیے ہم نے انگور کے دو باغ بنائے،
|
منفرد آیت
|
18:32
|
|
كِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْــٴًـاۙ
|
دونوں باغوں میں سے ہر ایک(باغ) اپنا پھل دیتا اور اس(پھل دینے) سے کسی شئے کی کمی نہ کرتا
|
دو آدمیوں کی مثال
|
18:33
|
|
وَ دَخَلَ جَنَّتَهٗ وَ هُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖۚ
|
اور وہ اپنے باغ میں داخل ہوا اور وہ اپنی جان کے لیے ایک ظالم تھا.
|
دو آدمیوں کی مثال
|
18:35
|
|
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُۙ
|
اورکیوں نہ(ایسا) ہوا جب تُو اپنے باغ میں داخل ہوتا تو کہتا: جو اللہ چاہتا ہے
|
دو آدمیوں کی مثال
|
18:39
|
|
فَعَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یُّؤْتِیَنِ خَیْرًا مِّنْ جَنَّتِكَ
|
پھر ہو سکتا ہے میرا رب کہ وہ مجھے تیرے باغ سے بہتر دے،
|
دو آدمیوں کی مثال
|
18:40
|
|
كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّهٖؕ
|
وہ جنات میں سے تھا پھر اُس نے اپنے رب کے حکم سے نافرمانی کی.
|
ابلیس شیطان
|
18:50
|
|
كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ
|
اُن کے استقبال کے لیے فردوس(راحت) کے باغات ہیں
|
جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں
|
18:107
|
|
فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْــٴًـاۙ
|
. پس ایے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور اُن کا کسی چیز کا نقصان نہیں ہو گا۔
|
اپنی خواہشات کی پیروی نہیں کرے گا
|
19:60
|
|
جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ
|
سدا بہار باغات،جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کیا ہے.
|
اپنی خواہشات کی پیروی نہیں کرے گا
|
19:61
|
|
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا
|
یہ (وہ) جنت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اُس کو بنائیں گے جو متقی (نیک، پرہیزگار) ہوگا۔
|
جنت کا وعدہ
|
19:63
|
|
جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ
|
سدا بہار باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان (باغات)میں وہ ہمیشہ رہیں گے.
|
جو مومن اور نیک اعمال والا
|
20:76
|
|
فَلَا یُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقٰى
|
چنانچہ وہ تم دونوں کو جنت سے نہ نکلوا دے،پھر تم تکلیف میں پڑ جاؤ
|
آدمؑ کے بارے
|
20:117
|
|
وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ٘
|
اور اُنہوں نے باغ کے پتوں کو اپنے اوپر ڈھیر لگا کر اپنے آپ کو چھپانا شروع کر دیا.
|
آدم کے بارے
|
20:121
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ
|
، اُن (باغات)کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
خیر اور آزمائش میں
|
22:14
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
باغات میں داخل کر دے گا اُن(باغات) کے نیچے نہریں بہتی ہیں،
|
ایمان اور نیک اعمال والے
|
22:23
|
|
فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
|
. پھر جو لوگ ایمان اور نیک اعمال والے ہوں گے نعمتوں والی جنتوں میں ہوں گے
|
قیامت کے دن
|
22:56
|
|
فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ١ۘ
|
پھر ہم اس (پانی) سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کرتے ہیں،
|
بارش کے پانی سے
|
23:19
|
|
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِیْنٍ
|
نہیں ہے وہ کچھ بھی ماسوائے ایک آدمی اُس کو ایک پاگل پن ہے چنانچہ ایک مدت تک اُس کے بارے میں انتظار کرو
|
نوحؑ کے بارے
|
23:25
|
|
اَمْ یَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌ١ؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ
|
یاکیا وہ (لوگ) کہتے ہیں: کہ اُس کو پاگل پن ہے؟ نہیں وہ تواُن کے پاس سچائی لایا ہے؛
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:70
|
|
اَوْ یُلْقٰۤى اِلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ تَكُوْنُ لَهٗ جَنَّةٌ یَّاْكُلُ مِنْهَا١ؕ
|
یا اس کی طرف ایک خزانہ پھینک دیا جاتا یا اُس کے لئے کوئی باغ ہوتا وہ اُس(باغ) سے کھایا کرتا؟
|
لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض
|
25:8
|
|
جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ وَ یَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا
|
باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں۔۔۔ اور آپﷺ کے لئے محلات (قصر) بھی بنا دے
|
لوگوں کا رسولﷺ پر اعتراض
|
25:10
|
|
قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ
|
آپﷺ کہیں: کیا یہ(اس طرح کاعذاب) بہتر ہے یا کہ ابدی باغ جس کا متقین (نیک کام کرنے والے اور برا ہیوں سے دور رہنے والوں) سے وعدہ کیا گیا ہے؟
|
تقابلی جائزہ
|
25:15
|
|
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا
|
جنت کے ساتھی، اُس دن بہتر ہوں گے اچھے ٹھکانے اور دوپہر کے وقت آرام کرنے کی اچھی جگہ (کی وجہ سے)؛
|
قیامت کے دن
|
25:24
|
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ
|
(فرعون) نے (لوگوں سے) کہا: بے شک! تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے واقعی ایک پاگل ہے
|
موسی ؑ کے بارے
|
26:27
|
|
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
|
پھر ہم نے اُن (فرعون کے لوگوں) کو باغوں اور چشموں سے باہر نکال لائے
|
موسی ؑ اور فرعون
|
26:57
|
|
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ
|
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں سے بنا دے
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:85
|
|
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ
|
اور متقین (نیک لوگوں) کے لیے جنت قریب کر دی جائے گی
|
ابراہیم ؑ کے بارے
|
26:90
|
|
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ
|
اور باغات اور چشموں سے(بھی)
|
قوم عاد
|
26:134
|
|
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
|
باغوں اور چشموں میں
|
قوم ثمود
|
26:147
|
|
فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ
|
! پھر جب اس نے اُس (ڈنڈے)کو حرکت کرتے دیکھا جیسے کہ وہ ایک سانپ ہو، تو وہ پیٹھ موڑ کر بھاگاا اور پیچھے نہ دیکھا
|
موسیؑ کے بارے
|
26:10
|
|
وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
|
اور سلیمانؑ کے لئے اُس کی فوج جنوں اور انسانوں
|
داود سلیمانؑ
|
27:17
|
|
قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ
|
جنوں میں سے ایک طاقتور نے کہا:
|
سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا
|
27:39
|
|
١ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ
|
پھر جب اُس نے اس (ڈنڈے) کو دیکھا حرکت کرتے ہوئے جیسے کہ وہ سانپ ہو
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:31
|
|
لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ
|
، اُن کو واقعی،ہم باغ کے اونچے محلوں میں بسائیں گے اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے
|
رجو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں
|
29:58
|
|
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتُ النَّعِیْمِۙ
|
بے شک! جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، اُن کے لیے نعمتوں والے باغات (جنتیں) ہیں
|
جو فضول باتوں کو نہیں خریدتا ہے
|
31:8
|
|
وَ لٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّیْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ
|
لیکن میری طرف سے لفظ حق(ثابت) ہوکہ" میں واقعی جہنم کو جنوں اور انسانوں سے جہنم بھر دوں گا اکھٹے کر کے
|
اللہ باری تعالی کا اٹل فیصلہ
|
32:13
|
|
فَلَهُمْ جَنّٰتُ الْمَاْوٰى نُزُلًۢا بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
، پس اُن کے لیے رہائشی باغات ہیں۔۔۔۔ خوش آمدید (مہمانی) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے
|
ایمان اور صالح اعمال والے
|
32:19
|
|
اَفْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمْ بِهٖ جِنَّةٌ
|
کیا اُس نے اللہ پر ایک جھوٹ (خود) گھڑا ہے، یا کہ اُس کو ایک پاگل پن ہے؟
|
کافرین کے بارے
|
34:8
|
|
وَ مِنَ الْجِنِّ مَنْ یَّعْمَلُ بَیْنَ یَدَیْهِ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ؕ
|
اور جنوں میں سے (اُس کو ہم نے دئیے) جواُس کے رب کی اجازت سے اُس (سلیمانؑ) کے آگے کام کرتے تھے
|
سلیمنؑ کے بارے
|
34:12
|
|
فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ
|
پھرجب وہ (سلیمانؑ) گر پڑا، تو جنوں کو واضح ہوا کہ
|
سلیمان ؑ کے بارے
|
34:14
|
|
لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬
|
واقعی سبا کے لیے اُن کی رہائشوں میں (اللہ کی حاکمیت کی) ایک نشانی تھی. دو باغ، دائیں اور بائیں سے تھے
|
تاریخی آیت
|
34:15
|
|
وَ بَدَّلْنٰهُمْ بِجَنَّتَیْهِمْ جَنَّتَیْنِ ذَوَاتَیْ اُكُلٍ خَمْطٍ وَّ اَثْلٍ وَّ شَیْءٍ مِّنْ سِدْرٍ قَلِیْلٍ
|
اور ہم نے اُن کو بدل دیا اُن کے باغوں سے، دو باغات (کوئی اور دے دئیے)جو کڑوا پھل دیتے، گھاس پھوس (جھاؤ) اور کوئی چیزتھوڑی سے بیری کے درخت سے(ملتی تھی)
|
تاریخی آیت
|
34:16
|
|
١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ |
!نہیں،! یہ(لوگ)جنات کی عبادت کیا کرتے تھے، اور اُن میں سے اکثر (لوگ) ان پر ایمان رکھتے تھے
|
فرشتوں کا کہنا
|
34:41
|
|
ثُمَّ تَتَفَكَّرُوْا١۫ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ
|
پھرتم فکر کرو: تمہارے ساتھی کو کوئی پاگل پن نہیں ہے.
|
وارننگ
|
34:46
|
|
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا
|
ہمیشہ رہنے والے باغات! وہ اُن میں داخل ہوں گے
|
فضل کبیر
|
35:33
|
|
قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ
|
یہ (اُس کو) کہا گیا: جنت میں داخل ہوجاؤ. اُس نے کہا: کاش کہ میری قوم کو معلوم ہو جائے)
|
بستی کا قصہ
|
36:26
|
|
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ
|
اور ہم نے اس (زمین) میں کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے ہیں، اور ہم نے اس میں پانی کے چشمے جاری کئے ہیں
|
لوگوں کے لیے سبق
|
36:34
|
|
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ
|
بے شک! جنت کے ساتھی اس دن خوشیوں کے مشغلے میں ہوں گے
|
قیامت کے دن
|
36:55
|
|
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ
|
اور وہ کہتے تھے: کیا ہم واقعی اپنے معبودوں کو ایک پاگل شاعر کے لیے ترک کر(چھوڑ) دیں؟
|
اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنے والے
|
37:36
|
|
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ
|
نعمتوں والے باغات میں
|
اللہ کے مخلص بندے
|
37:43
|
|
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ
|
اور وہ (لوگ) اُس (اللہ) کے درمیان اور جنات کے درمیان رشتہ داری بناتے ہیں،
|
لوگوں کا رویہ
|
37:157
|
|
وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ
|
، اور جنات واقعی جانتے ہیں کہ بے شک وہ حاضر کئے جائیں گے
|
لوگوں کا رویہ
|
37:157
|
|
جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ
|
جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ
|
متقین کے لیے
|
38:50
|
|
وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا١ؕ
|
اور لایا جائے گا اُن لوگوں کو جو اپنے رب سے ڈرا (تقوی کیا)کرتے تھے جنت کی طرف گروہ در گروہ
|
قیامت کے دن متقین
|
39:73
|
|
وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُ١ۚ
|
اور ہمیں زمین کا وارث بنا دیا ہے، جنت میں جہاں ہم چاہیں ہم گھر بنائیں!
|
قیامت کے دن متقین
|
39:74
|
|
رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ
|
اے ہمارے رب! اُن کو، ہمیشہ قائم رہنے والے (عدن کے) باغات میں داخل کر دے جس کا تُو نے اُن سے وعدہ کیا ہے،
|
(فرشتے)
|
40:8
|
|
فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ
|
تو پس یہی (لوگ) ہیں، وہ جنت میں داخل ہوں گے، اُس(جنت) میں اُن کو بغیر کسی حساب کے(رزق) دیا جائے گا
|
قوم موسیؑ کے بارے
|
40:40
|
|
وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۚ
|
اور ان پر (عذاب کا) لفظ ثابت ہو گیا اُن اُمتوں میں جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں سے گزر چکی تھیں.
|
اللہ کے دشمن
|
41:25
|
|
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
|
اور کہیں گے وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں وہ (لوگ) دکھا دے جنہوں نے جنوں اور انسانوں سے ہمیں (دنیا میں) گمراہ کیا تھا
|
قرآن کے کافرین
|
41:29
|
|
وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
|
اور نہ ہی غم کرواور جنت کی خوشخبری لے لو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
|
استقامت
|
41:30
|
|
فَرِیْقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَرِیْقٌ فِی السَّعِیْرِ
|
(لوگوں کا) ایک گروہ (فریق) تو جنت میں اور ایک گروہ آگ کے شعلوں میں ہوگا
|
یوم قیامت کو
|
42:7
|
|
١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیْ رَوْضٰتِ الْجَنّٰتِ١ۚ
|
ااور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں وہ باغوں کے پھولوں میں ہوں گے.
|
شرک کے برعکس
|
42:22
|
|
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
|
تم اور تمہاری بیویاں خوشی خوشی جنت میں داخل ہو جاؤ
|
اللہ کے بندے
|
43:70
|
|
وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
|
اور یہی جنت ہے جس کا تمہیں وارث کیا گیا ہے اس وجہ سے جو تم (دنیاوی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے
|
اللہ کے بندے جنت کے وارث
|
43:72
|
|
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ
|
پھر اُنہوں نے اُس (رسول) سے منہ موڑ لیا تھا اور کہا تھا: کہ (دوسروں کا) ایک پڑھایا ہوا اور ایک پاگل ہے؟
|
عذاب کے بارے
|
44:14
|
|
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
|
کتنے ہی باغات اور چشموں کو اُنہوں نے پیچھے چھوڑا
|
فرعون کے بارے
|
44:25
|
|
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ
|
باغوں اور چشموں میں (آس پاس)
|
متقین کا مقام
|
44:52
|
|
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
یہی جنت کے مالک (اصحاب) ہیں وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے، بدلہ(انعام) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے
|
اللہ پر توکل کرنے والے
|
46:14
|
|
وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ١ؕ
|
اور اُن کی برائیوں سے ہم درگزر کر تے ہیں. وہ جنت والوں میں سے ہیں.
|
والدین سے حسن سلوک کرنے والا
|
46:16
|
|
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ
|
جنوں اور انسانوں کی اُن اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں. بے شک! وہ خسارے والے ہیں
|
والدین کا نافرمان
|
46:18
|
|
وَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ
|
ور جب ہم نے آپﷺ کی طرف جنوں میں سے ایک جماعت (نفری) کو راغب کیاکہ وہ قرآن سننا چاہیں،
|
قرآن اور جنات
|
46:29
|
|
وَ یُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ
|
اوروہ اُن کو جنت داخل کر دے گا، جس کا اُس (اللہ) نے اُن کو تعارف کرایا ہوا ہے (یعنی بتایا ہوا ہے)
|
اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے
|
47:6
|
|
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ
|
بے شک! اللہ، اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں جنتوں میں داخل کر دے گا اُن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
تقابلی جائزہ
|
47:12
|
|
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ
|
جنت کی مثال ہے جس کا متقین (اللہ سے ڈرنے والوں) سے وعدہ کیا گیا ہے
|
متقین کی جنت
|
47:15
|
|
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ
|
تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو جنتوں میں داخل کر دے
|
آپﷺ کے بارے
|
48:5
|
|
١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ
|
اور جو کوئی اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی اطاعت کرے گا، تو وہ اُس کو جنتوں میں داخل کر دے گا اُن(جنتوں) کے نیچے نہریں بہتی ہیں؛
|
جنگ پر جانے کی ہدایات
|
48:17
|
|
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ
|
اور آسمانوں سے ہم پاکیزہ پانی نازل کرتے ہیں پھر جس سے ہم باغات اور(کاٹے جانے والے) اناج کی فصلیں اُگاتے ہیں
|
شان باری تعالی
|
50:9
|
|
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ
|
اور جنت متقین (نیک لوگوں) کے نزدیک لائی جائے گی، (وہ) دور نہ ہو گی
|
قیامت
|
50:31
|
|
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
|
بے شک! متقین باغوں اور چشموں میں ہوں گے
|
مفروضے اور اندازے لگانے والے
|
51:15
|
|
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
|
پھر وہ اپنی طاقت کے نشے سے منہ موڑ گیا، اور اُس نے کہا: (کہ یہ) جادوگر ہے یا پاگل ہے
|
فرعون
|
51:39
|
|
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ
|
اسطرح، ان سے پہلے بھی کوئی رسول نہیں آیا ماسوائے کہ اُنہوں نے کہا: ایک جادو گر یا ایک پاگل ہے!
|
(یعنی سب رسولوں کو یہی کہا گیا کہ پاگل ہیں)
|
51:52
|
|
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ
|
اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا ماسوائے کہ وہ میری ہی عبادت کریں
|
جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد
|
51:56
|
|
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ
|
بے شک! متقین (برائیوں سے دور رہنے والے)تو جنتوں اورنعمتوں میں ہوں گے
|
تقابلی جائزہ
|
52:17
|
|
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ
|
پھر آپﷺ (لوگوں کو اللہ کے احکام کی) نصیحت کریں.پھر آپﷺ کے رب کی نعمتوں کی قسم نہ ہی آپﷺ آسیب زدہ اور نہ ہی مجنوں (پاگل) ہیں
|
آپﷺ کو حکم
|
52:29
|
|
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ
|
اس کا پاس ٹھکانے والی جنت ہے
|
سدرۃ المنتہی
|
53:15
|
|
وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ
|
،اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں کے اندر بھی چھپے ہوئے تھے
|
شان باری تعالی
|
53:32
|
|
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ
|
ان (لوگوں)سے پہلے نوحؑ کی قوم نے انکار کیا، پھر اُنہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور اُنہوں نے کہا: کہ ایک پاگل ہے؛ اور اُس کو ڈانٹا گیا
|
قیامت کا دن
|
54:9
|
|
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ
|
بے شک! متقین جنتوں اور نہروں میں ہوں گے
|
متقین
|
54:54
|
|
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ
|
اور اُسی نے جنات کو بغیر دھویں والی آگ سے پیدا کیا
|
شان باری تعالی
|
55:15
|
|
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ
|
اے جنوں اور انسانوں کے اجتماع، اگر تم اختیار رکھتے ہو کہ
|
جنوں اور انسانوں کو چیلنج
|
55:33
|
|
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ
|
پھراُس دن نہ ہی انسان اور نہ ہی جن سے اُس کے گناہ کا سوال کیا جائے گاپھراُس دن نہ ہی انسان اور نہ ہی جن سے اُس کے گناہ کا سوال کیا جائے گا
|
قیامت کے دن
|
55:39
|
|
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ
|
اور وہ جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے (کے وقت) سے ڈرتا ہوگا (یعنی دنیا میں نیک کام کرتا ہے)، اُس کے لئے دو جنتیں (باغات) ہیں
|
قیامت کے دن
|
55:46
|
|
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ
|
گدوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے غلاف ریشمی کپڑے سے ہوں گے، اور دونوں باغوں کا پھل قریب ہو گا
|
جنتیں
|
55:54
|
|
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ
|
اُن دونوں (باغوں) میں نیچے نگاہ والی عورتیں ہیں، جن کو اُن (جنتیوں)سے پہلے نہ ہی کسی انسان اور نہ ہی کسی جن نے چھوا ہو گا
|
جنتیں
|
55:56
|
|
وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ
|
اور اُن(دونوں باغات) کے علاوہ دو اور بھی جنتیں (باغات) ہیں
|
جنتیں
|
55:62
|
|
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ
|
اُن (عورتوں) کو اُن (جنتیوں)سے پہلے نہ ہی کسی انسان اور نہ ہی کسی جن نے چھوا ہو گا۔۔۔
|
جنتیں
|
55:74
|
|
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
|
نعمتوں والے باغوں میں؛
|
المقربون
|
56:12
|
|
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ
|
پھر(اُس کے لئے تو) فرحت(آرام) خوشبو اور ایک باغ نعمت والا ہے
|
مقرب بندے
|
56:89
|
|
بُشْرٰكُمُ الْیَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ
|
آج تمہارے لئے خوشخبری ہے: جنتیں (باغات) اُن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، ان میں تم ہمیشہ رہو گے
|
یوم حساب
|
57:12
|
|
سَابِقُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ
|
(چنانچہ) سبقت(بازی) لو اپنے رب سے مغفرت کی طرف اور ایک جنت(باغ) کی طرف اُس کا عرض (پھیلاؤ)ہے جیسے کہ آسمان اور زمین کا عرض ہے،
|
جنت کا رقبہ
|
57:21
|
|
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ
|
وہ اپنی قسموں (حلفوں) کو ڈھال بناتے ہیں پھر (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں؛ چنانچہ اُن کے لئے ایک شرم ناک عذاب ہو گا
|
جن پر اللہ کا غضب ہے
|
58:16
|
|
وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ
|
اور وہ اُن کو باغوں میں داخل کر دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے
|
ایک اصول
|
58:22
|
|
لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ؕ
|
آگ کے ساتھی اور جنت کے ساتھی برابر نہیں ہیں
|
ایک حقیقت
|
59:20
|
|
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
|
جنت کے ساتھی، وہی فتح مند (کامیاب) ہیں
|
ایک حقیقت
|
59:20
|
|
یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَ یُدْخِلْكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
(اگر تم ایسا کرو گے تو) وہ تمہیں تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور تمہیں جنتوں (باغوں) میں داخل کر دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں
|
عذاب الیم سے بچاو
|
61:12
|
|
وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُۙ
|
،اور ہمیشہ رہنے والے باغات میں پاکیزہ (صاف ستھرے) گھر (رہائش) دے گا. وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہو گی
|
عذاب الیم سے بچاو
|
61:12
|
|
اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهُمْ سَآءَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
|
وہ(منافقین) اپنے ایمان کو ایک ڈھال بناتے ہیں پھر وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں. بے شک وہ،جو وہ کرتے ہیں برائی ہے
|
منافقین
|
63:2
|
|
وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ
|
اور اُسے جنتوں میں داخل کر دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ ان میں ہمیشہ رہے گا.
|
قیامت کے دن
|
64:9
|
|
یُّدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ
|
تو وہ اُس کو جنتوں (باغوں) میں داخل کر دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہے گا.
|
. اور جو کوئی بھی اللہ پر ایمان لایا اور نیک اعمال کرتا ہے،
|
65:11
|
|
وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ
|
اور وہ تمہیں داخل کر دے ایک جنت ،اُس (جنت) کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔
|
احکامات توبہ کے بارے
|
66:8
|
|
اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ
|
جب اُس نے کہا میرے رب اپنے ہاں میرے لیے جنت میں ایک گھر بنا
|
مثال فرعون کی بیوی کی
|
66:11
|
|
مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍۚ
|
آپﷺ، اپنے رب کے فضل سے ایک پاگل نہیں ہیں
|
آپﷺ کو تسلی
|
68:2
|
|
اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ
|
بے شک! ہم نے ان(لوگوں) کو آزمایا ہے جیسے کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا
|
جس کی اطاعت نہیں کرنی
|
68:17
|
|
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
|
بے شک! نیک کام کرنے والے (متقین) کے لئے ان کے رب کے ہاں نعمتوں والے باغات(جنتیں) ہیں
|
باغات والوں کی مثال
|
68:34
|
|
لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ
|
، اور وہ کہتے ہیں: بے شک! وہ، واقعی، ایک مجنوں (پاگل) ہے.؛
|
قرآن سے لوگوں کی بیزاری
|
68:51
|
|
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ
|
ایک اونچے باغ میں
|
قیامت کے بارے
|
69:22
|
|
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ
|
یہی جنت میں عزت و تکریم والے ہیں
|
نمازیوں کے اجر
|
70:35
|
|
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ
|
کیا اُن (لوگوں)میں سے ہر انسان طمع (خواہش) رکھتا ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل ہو جائے گا؟
|
ایک سوال
|
70:38
|
|
وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ
|
اور تمہاری مال دولت اور بیٹوں سے مدد کرے گا، اور تمہارے لئے باغ بنائے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا
|
نوح ؑ
|
71:12
|
|
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ
|
(آپﷺ) کہیں: کہ میری طرف وحی کی گی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے سنا، پھر اُنہوں نے کہا: کہ بے شک! ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے
|
جنات اور قرآن
|
72:1
|
|
وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ
|
اور کہ ہمارا خیال تھا کہ انسان اور جن اللہ پر جھوٹ ہر گزنہیں بولیں گے۔۔۔
|
جنات اور قرآن
|
72:5
|
|
یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًاۙ
|
وہ جنوں میں سے مردوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، پھر وہ (انسان) ان(جنوں) کی سرکشی کو مزید بڑھاتے تھے
|
جنات اور قرآن
|
72:6
|
|
فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ
|
جنتوں (باغوں) میں وہ ایک دوسرے سے پوچھیں گے
|
اصحاب الیمین
|
74:40
|
|
وَ جَزٰهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
|
اور اُن کوبدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کرتے تھے، ایک جنت (باغ) اور ر یشمی لباس
|
نیکوکار
|
76:12
|
|
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ
|
اور گھنے باغات (بھی)
|
عظیم خبر کے تناظر
|
78:16
|
|
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ
|
پھربے شک جنت! وہ اُس کا ٹھکانا ہو گی
|
قیامت
|
79:41
|
|
وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ
|
اور جب جنت نزدیک لائی جائے گی
|
قیامت کی ابتدا
|
81:13
|
|
وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ
|
اور تمہار ا ساتھی پاگل نہیں ہے
|
نبی اکرمﷺ
|
81:22
|
|
لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ
|
، اُن کے لئے جنتیں ہیں، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں. وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے
|
ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال
|
85:11
|
|
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ
|
اعلی شان جنت میں
|
قیامت کے دن
|
88:10
|
|
وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠
|
اور تُو میری جنت میں داخل ہو جا
|
قیامت کی ابتدا
|
89:30
|
|
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ
|
اُن کا بدلہ (جزا) اُن کے رب کے ہاں ہے:عدن کے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے
|
ایمان اور نیک اعمال
|
98:8
|
|
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠
|
(چاہے) جنوں سے (ہو) اور (چاہے)انسانوں سے (ہو)
|
آپﷺ کو حکم
|
114:6
|