روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| اُولٰٓئِكَ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | یہی(لوگ) ہیں(کہ)اُن کے لیے ایک حصہ ہے اُس میں سے جووہ کماتے ( اعمال کرتے) ہیں اور ﷲ حساب (کرنے)کا تیز ہے | حج اور عمرہ کے بارے | 2:202 |
| وَ اِذَا قِیْلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْاِثْمِ فَحَسْبُهٗ جَهَنَّمُ١ؕ وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ | اور جب اُس کو کہا جاتا ہے کہ ﷲ سے ڈرو (تقوی کرو)تو غرور اُس کو گناہ سے پکڑوادیتا ہےپھر جہنم اُس کو کافی ہے ، اوروہ (جہنم) واقعی بہت بُرا ٹھکانہ ہے | دنیاوی زندگی کی باتیں کرنے والا | 2:206 |
| وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ | اور اللہ جسے چاہتا ہے اُس کو بے حساب ( رزق )دیتا ہے | منفرد ایت | 2:212 |
| اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ١ؕ | یا تم( ایمان والے) خیال کرتے ہو کہ تم جنت میں (یونہی) داخل کر دیے جاﺅگے اور ابھی تک نہیں آئیں تمہیں (آزمائشیں) مثل اُن(لوگوں) کے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں ؟ | منفرد ایت.ایمان والوں ے سوال | 2:214 |
| یَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ١ۚ تَعْرِفُهُمْ بِسِیْمٰهُمْ١ۚ | جاہل(ناواقف شخص) اُن کو( اُن کی) سفید پوشی (ہچکچاہٹ)سے غنی (امیر) خیال کرتا ہے تم اُن کو اُن کے نشان ( تعارف ، چہرے )سے پہچان سکتے ہو؛ | صدقات کے بارے | 2:273 |
| وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُ | اور اگر تم ظاہر کروجو کچھ تمہارے ذہنوں(دلوں) میں ہے یا اُسکو چھپاﺅ، اللہ تمہارا اس کا حساب کرئے گا | شان باری تعالی | 2:284 |
| وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | اور جو کوئی اللہ کی آیات (احکامات )سے کفر (انکار) کرتا ہے پھر بےشک! اللہ حساب کاتیز ہے | ایک اصول | 3:19 |
| وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ | ورتُو جس(انسان) کو چاہتا ہے بے حساب (رزق) دیتا ہے | شان باری تعالی | 3:27 |
| اِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ | بےشک! اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب( رزق) دیتا ہے | مریم کی پرورش | 2:37 |
| لِتَحْسَبُوْهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ١ۚ | تاکہ تم اُس کو کتاب میں سے خیال کرو ، اور وہ کتاب میں سے نہیں ہوتا | اہل کتاب کے بارے | 3:78 |
| اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ | کیا تم (مسلمانوں) نے سوچ لیا ہے کہ تم جنت میں داخل کر دئے جاﺅ گے | ایمان والوں کو بتانا | 3:142 |
| وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًا١ؕ | اور تم اُن (لوگوں) کوجو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائیں مردہ خیال نہ کرو | جنگ اُحد | 3:169 |
| فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِیْمَانًاۗ وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ | فی سبیل اللہ قتل ہونے والے | 3:173 | |
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ١ؕ | کفر کرنے والے | 3:178 | |
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ | اورنہ خیال کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں( اس مال و دولت کے بارے میں) جو ﷲ نے انہیں اپنے فضل میں سے (رزق) دیا ہے( کہ) وہ (بخل ،کنجوسی ، ذخیرہ اندوزی کرنا) اُن کے لیے بہتر ہے | منفرد ایت | 3:180 |
| لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا | تم نہ سوچو کہ جو لوگ اتراتے(غرور کرتے) ہیں اُس پر جو کچھ وہ دیتے ہیں | منفرد ایت | 3:188 |
| فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | پھر تم نہ سوچو کہ وہ (ایسے لوگ) عذاب سے محفوظ ہیں اور اُن کے لیے ایک دردناک عذاب ہے | منفرد ایت | 3:188 |
| اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | بے شک اللہ حساب کا بہت تیز ہے | اہل کتاب میں سے | 3:199 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا | اور اللہ حساب کرنے والے کے کافی ہے | محکم ایت | 4:6 |
| اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَسِیْبًا | بے شک! اللہ تمام چیزوں پر حساب کتاب لینے والا ہے | منفرد اور محکم آیت | 4:83 |
| اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | بے شک! اللہ حساب (کرنے) کا تیز ہے | حلال کے بارے | 5:4 |
| وَ حَسِبُوْۤا اَلَّا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ | اوروہ سوچتے کہ( اُن کا ایسا کرنے سے ) کوئی نقصان (فتنہ) نہیں ہو گا | بنی اسرائیل | 5:71 |
| قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ | وہ کہتے ہیں: ہمارے لیے (وہی) کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا | کفر کرنے والوں کو | 5:104 |
| ١ؕ مَا عَلَیْكَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ | اُن لوگوں کے حساب میں سے آپؐ پرکوئی چیز( کی ذمہ داری) نہیں ہے | نبی اکرمﷺ کے بارے | 6:52 |
| وَّ مَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَیْهِمْ مِّنْ شَیْءٍ | ، اور نہ ہی آپؐ کے حساب میں سے ان پرکوئی چیز(کی ذمہ داری) ہے، | نبی اکرمﷺ کے بارے | 6:52 |
| اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِیْنَ | کیا نہیں ہے اُسی کاحکم ؟ اور وہ حساب کرنیوالوں میں سے تیز ترین ہے | شان باری تعالی | 6:62 |
| وَ مَا عَلَى الَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ | اورجو لوگ اللہ سے ڈرتے (تقوی کرتے) ہیں اُن پر اُن (ظالموں) کے حساب میں سے کوئی چیز(کا ذمہ ) نہیں ہے | آیات الہی سے کھلواڑ کرنے والوں سے | 6:69 |
| وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ حُسْبَانًا١ؕ | اور سورج اور چاند کو حساب (گنتی کرنے کے لیے) بنایا | حمد باری تعالی | 6:96 |
| وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ | اور وہ خیال کرتے ہیں کہ بے شک ان کو ہدایت ہی دی جا رہی ہے | (گمراہی والے) | 7:30 |
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا١ؕ | اور نہ سوچیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں کہ وہ (اللہ کے خلاف) سبقت (بازی)لے سکتے ہی | کافرین | 8:59 |
| وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ | اور اگر وہ (کافرین) چاہیں کہ وہ آپؐ کو دھوکہ دیں، تو پھر بے شک! اللہ آپؐ کو کافی ہے | توکل اللہ پر گارنٹی | 8:62 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ | اے نبی ! اللہ آپؐ کو کافی ہے | شان باری تعالی | 8:63 |
| اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا | کیا تم(مسلمان)سوچتے ہو کہ تمہیں چھوڑ دیا جائے گا | مومنین اور مشرکین کی جنگ | 9:16 |
| وَ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ | اور وہ کہتے: ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:59 |
| فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ | پھراگر وہ (یعنی لوگ )پھرجاتے ہیں تو پھر (آپؐ) کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے کو | رسولﷺ | 9:129 |
| لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ | ،تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب جانو | شان الہی | 10:5 |
| اُولٰٓئِكَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْحِسَابِ١ۙ۬ | یہی (لوگ) ہیں اُن کے لیے بُرا حساب ہو گا، | جو اللہ کو جواب نہیں دیتے | 13:18 |
| وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ | اور وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہ بُرے حساب سے ڈرتے ہیں؛ | اول الباب | 13:21 |
| فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ | پھر آپؐ پر(ذمہ داری) تو صرف تبلیغ ( واضح بتا نے) کی ہے اور حساب(کتاب کرنا) ہم پر(واجب )ہے | آپﷺ کے بارے | 13:40 |
| وَ هُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | اور وہ حساب کابہت تیز ہے | قدرت بار تعالی | 13:41 |
| یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ۧ | اس دن جب حساب قائم ہو | ابراہیم ؑ کی دعا | 14:41 |
| وَ لَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَ١ؕ۬ | اور اللہ کو غافل(بے خبر) نہ جانواُس سے جو ظالم(نافرمان) کرتے ہیں. | ابراہیم ؑ کی دعا | 14:42 |
| فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗ١ؕ | پھر نہ سوچو کہ اللہ اپنے رسولوں سے کیئے ہوئے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرے گا. | ظالم نافرمان لوگ | 14:47 |
| ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | . بے شک! اللہ حساب کا تیز ہے | مجرمین کے بارے | 14:50 |
| وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ | اکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کر سکو؛ | دن اور رات کو بنانا | 17:12 |
| اِقْرَاْ كِتٰبَكَ١ؕ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ | : اپنی کتاب پڑھ لے. آج تیری جان ہی تم پر حساب کرنے کے لیے کافی ہے | قیامت کے دن | 17:14 |
| اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِیْمِۙ | کیا تم خیال کرتے ہو(کہ) بے شک غار اور " کتبے والے " لوگ | منفرد آیت | 18:9 |
| وَ تَحْسَبُهُمْ اَیْقَاظًا وَّ هُمْ رُقُوْدٌ | اور تم اُن کو جاگے ہوئے خیال کرتے اور وہ توسو رہے تھے، | اصحاب الکہف | 18:18 |
| وَ یُرْسِلَ عَلَیْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَآءِ | اور اِس (تیرے باغ) پر آسمانوں سے ایک آفت بھیج دے | دو آدمیوں کی مثال | 18:40 |
| اَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا | کیا وہ لوگ جو کفر (انکار) کرتے ہیں خیال کرتے ہیں | کافرین | 18:102 |
| وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا | اور وہ سوچتے رہے کہ وہ تواچھے کام (اعمال) کر رہے ہیں | اعمال کا خسارہ | 18:104 |
| اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ | لوگوں کے لئے اُن کا حساب نزدیک ہو رہا ہوتا ہے اور وہ (لوگ)غفلت میں اعراض (کنارہ) کئے ہوتے ہیں۔ | ایک حقیقت | 21:1 |
| وَ كَفٰى بِنَا حٰسِبِیْنَ | . اور حساب کرنے کو ہم کافی ہیں | قیامت کے دن | 21:47 |
| اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ | کیا وہ (لوگ) سوچتے ہیں کہ جو ہم اُن کی مدد کرتے ہیں اُس سے (جو)مال اور بیٹوں سے ہے | لوگوں کے اختلاف | 23:55 |
| اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا | کیاپھر تم سوچتے ہو کہ ہم نے تمہیں صرف فضول (بے کار) ہی پیدا کیا | لوگوں سے سوال | 23:115 |
| ١ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ | . پھر اُس (شخص)کا حساب اُس کے رب کے پاس ہی ہے | اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود | 23:117 |
| لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْ١ؕ بَلْ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ | تم(اُن کی) اس (حرکت) کو اپنے لئے بُرانہ سمجھو؛ نہیں وہ تمہارے لئے بہتر ہے. | تاریخی واقعہ | 24:11 |
| مَّا لَیْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ وَّ تَحْسَبُوْنَهٗ هَیِّنًا١ۖۗ | جس کے بارے میں تمہیں علم نہیں تھا،اور(پھر)تم نے اُس (یعنی ایسا کرنے) کوایک معمولی بات جانا | تاریخی واقعہ | 24:15 |
| وَ اللّٰهُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ | .اور اللہ جس کو چاہتا ہے بغیر حساب(رزق) دیتا ہے | اللہ کے بندے | 24:38 |
| وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِیْعَةٍ یَّحْسَبُهُ الظَّمْاٰنُ مَآءً١ؕ | اورجو لوگ کفر کرتے ہیں اُن کے اعمال جیسے ایک صحرا میں ایک سراب ہوں. پیاسا اس (سراب) کو پانی خیال کرے | کفر کرنے والے | 24:39 |
| وَّ وَجَدَ اللّٰهَ عِنْدَهٗ فَوَفّٰهُ حِسَابَهٗ١ؕ | اور اس(سراب) کے پاس اللہ کو پائے پھر وہ اس کو اُس کا حساب پورا کر دے | کفر کرنے والے | 24:39 |
| وَ اللّٰهُ سَرِیْعُ الْحِسَابِۙ | ؛ اور اللہ حساب کا تیز ہے | کفر کرنے والے | 24:39 |
| ا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ١ۚ | (تم)نہ سوچو کہ جو کفر (انکار) کرتے ہیں زمین میں فرار ہو سکتے ہیں | محکم آیت | 24:57 |
| اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ | یاکیا تم خیال کرتے ہو کہ اُن (کافرین) میں سے اکثرسنتے یا سمجھتے ہیں؟ | کافرین کے بارے | 25:44 |
| اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ | نہیں ہے اُن کا حساب(کا ذمہ کسی پر) ماسوائے (کہ)میرے رب پر ہی ہے اگر تم جان سکتے ہو تو؛ | نوحؑ کی قوم | 26:113 |
| فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَا | . پھر جب اُس نے اس کو دیکھا تو اُس نے اس کو ایک تلاب سمجھا اور اُس نے اپنی پنڈلیوں سے کپڑا کھول دیا( | ملکہ سبا | 27:44 |
| وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ١ؕ | اور تم پہاڑ وں کو دیکھتے ہواُن کو تم مضبوط خیال کرتے ہو اور وہ اُڑیں گے بادلوں کا(سا) اُڑنا: | اللہ کی تخلیق | 27:88 |
| اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ | کیا لوگ سوچتے ہیں کہ وہ چھوڑ دیے جائیں گے کہ وہ (صرف اتنا ہی) کہتے ہیں ہم ایمان لائے، اور وہ آزمائے نہیں جایں گے؟ | لوگوں کے خیالات | 29:2 |
| اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا١ؕ سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ | کیا خیال کرتے ہیں وہ لوگ جو برائیاں کرتے ہیں کہ وہ ہم پر سبقت لے جائیں گے؟ بُرا ہی ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں | سنت الہی | 29: |
| یَحْسَبُوْنَ الْاَحْزَابَ لَمْ یَذْهَبُوْا | وہ خیال کرتے ہیں کہ فوجیں واپس کبھی نہیں ہوں گی؛ | منافقین | 33:20 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا | اور اللہ حساب کے لیے کافی ہے | (یعنی پہلے نبیوں) | 33:39 |
| وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ | اوروہ(کافرین) کہتے ہیں: ہمارے رب! ہمارے لیے ہماراحصہ جلدی کر دے حساب والے دن سے قبل ہی | کافرین کے متعلق | 38:16 |
| لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ | ، اُن کے لیے ایک عذاب شدید ہو گا اس وجہ سے جو وہ حساب کتاب والے دن کو بھول جاتے ہیں | .بے شک! وہ لوگ جو اللہ کی راہ سے گمراہ ہوتے ہیں، | 38:26 |
| هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ | (یہ کہتے ہوئے): کہ یہ ہمارا تحفہ ہے،پس (اے سلیمانؑ) احسان کر یا رکھ لے،بغیر حساب کے | سلیمنؑ کے بارے | 38:39 |
| هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ | یہ ہے جو تم (یعنی متقین)سے حساب کتاب والے دن کے لیے وعدہ کیا گیا تھا | متقین کے لیے | 38:53 |
| اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ | . صرف صابر ین کو ہی اُن کا اجر(بدلہ) بے حساب (یعنی بہت زیادہ)دیا جائے گا | ایک اصول | 39:10 |
| قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ | آپﷺ کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے. اُس پر ہی بھروسہ کرنے والے بھروسہ (توکل) کرتے ہیں | سوال | 39:38 |
| وَ بَدَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمْ یَكُوْنُوْا یَحْتَسِبُوْنَ | اور اُن کو نظر آئے گا اللہ سے جو کبھی وہ خیال بھی نہ کرتے ہوں گے | ظالمین کے بارے | 39:47 |
| لَا ظُلْمَ الْیَوْمَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ | اس دن کوئی ظلم (ناانصافی) نہیں ہے. بے شک! اللہ حساب کا بہت تیز ہے | قیامت کے دن | 40:17 |
| وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ | اورموسی ؑ نے کہا: بے شک! میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ مانگتا ہوں ہر تکبر کرنے والے(انسان) سے جو حساب کتاب والے دن پر ایمان نہیں رکھتا ہے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:27 |
| فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ | تو پس یہی (لوگ) ہیں، وہ جنت میں داخل ہوں گے، اُس(جنت) میں اُن کو بغیر کسی حساب کے(رزق) دیا جائے گا | قوم موسیؑ کے بارے | 40:40 |
| وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ | اور بے شک! وہ (شیطان ساتھی) اُن کو(اللہ کے)راستے سے روکتے ہیں، اور وہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ بے شک وہ ہدایت پر ہی چلائے جا رہے ہیں؛ | (اللہ کے ذکر سے غافل رہنے والوں) | 43:37 |
| اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ | یا کیا وہ سوچتے ہیں کہ بے شک ہم اُن کی خفیہ سوچوں اوراُن کے رازوں کو نہیں سن سکتے؟ نہیں، اور ہمارے فرشتے، ان کے پاس ہوتے ہیں وہ لکھ لیتے ہیں | (نبی ﷺ کے خلاف) | 43:80 |
| اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ اجْتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَهُمْ كَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ | کیا سوچتے ہیں وہ لوگ جو برائیاں کرتے ہیں کہ ہم اُنہیں اسطرح رکھیں گے جیسے کہ اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں؟ | ایک سوال | 45:21 |
| اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ یُّخْرِجَ اللّٰهُ اَضْغَانَهُمْ | یا کیا جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ سوچتے ہیں کہ اللہ ان کی (خفیہ) نفرتوں کو ظاہر نہیں کرے گا؟ | جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں | 47:29 |
| اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪ | سورج اور چاند حساب کے سے (چلتے ہیں) | اللہ باری تعالی نے | 55:5 |
| حَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمَصِیْرُ | جہنم اُن کو کافی ہو گی؛ وہ اُس میں جلیں گے. پھر بہت ہی برا خاتمہ(انجام) ہے! | تاریخی آیت | 58:8 |
| وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ | اور وہ گمان کرتے ہیں کہ بے شک وہ کسی (بھلی) چیز پر ہیں. (یعنی اُن کی بھی کوئی اہمیت ہے).کیا نہیں بے شک وہ! وہی تو جھوٹے ہیں؟ | جن پر اللہ کا غضب ہے | 58:18 |
| فَاَتٰهُمُ اللّٰهُ مِنْ حَیْثُ لَمْ یَحْتَسِبُوْا١ۗ وَ قَذَفَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الرُّعْبَ | .پھراللہ (کا عذاب) اُن کے پاس آیا جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے، اور اُس (اللہ) نے اُن کے دلوں میں رُعب ڈال دیا | (اہل کتاب میں سے کافرین) | 59:2 |
| بَاْسُهُمْ بَیْنَهُمْ شَدِیْدٌ١ؕ تَحْسَبُهُمْ جَمِیْعًا وَّ قُلُوْبُهُمْ شَتّٰى | . اُن کی نفرت اُن کے درمیان شدید ہے. تم (مسلمان) اُن کو اکھٹاسمجھتے ہو اور ان کے دل الگ الگ ہیں | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:14 |
| ١ؕ كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ١ؕ یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْ | .(وہ ایسے ہیں) جیسے کہ وہ لباس پہنے لکڑی کے تختے ہوں. ہر چیخ (آواز) کو وہ اپنے پر ہی خیال کرتے ہیں | منافقین | 63:4 |
| وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ | اور اُسے (ایسی جگہ سے) رزق دے گا جہاں کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا. اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کر لیتا ہے، پھر وہ (اللہ) اُس کو کافی ہے | طلاق اور عدت | 65:3 |
| وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ | اور اُسے (ایسی جگہ سے) رزق دے گا جہاں کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا. اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کر لیتا ہے، پھر وہ (اللہ) اُس کو کافی ہے | طلاق اور عدت | 65:3 |
| فَحَاسَبْنٰهَا حِسَابًا شَدِیْدًا١ۙ وَّ عَذَّبْنٰهَا عَذَابًا نُّكْرًا | ،پس ہم نے اُن کا سختی سے حساب لیا اور اُس کو عذاب دیا، ایک مثالی (سخت) عذاب | طلاق اور عدت | 65:8 |
| اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ | واقعی میں جانتا تھا کہ مجھے اپنا حساب کتاب ملنا ہے | قیامت کے بارے | 69:20 |
| وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ | اور نہ ہی میں جانتا کہ میرا حساب کیا ہے | قیامت کے بارے | 69:26 |
| اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ | کیاانسان سوچتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیاں اکھٹی نہیں کریں گے؟ | قسم | 75:3 |
| اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ | کیاانسان سوچتا ہے کہ وہ بے مقصد (مہمل) چھوڑ دیا جائے گا؟ | مرنے والے نے | 75:36 |
| وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ١ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا | اور(خدمت کے لئے) اُن کے ارد گرد ایسے لڑکے پھریں گے جو سدا بہار ہوں گے، اور جب تم اُن کو دیکھو گے، تو تم اُنہیں بکھرے ہوئے موتی سمجھو گے | نیکوکار | 76:19 |
| اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ | بے شک! وہ (سرکش)حساب کی اُمید نہ رکھتے تھے؛ | جہنم | 78:27 |
| جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ | آپﷺ کے رب کی طرف سے جزا(بدلہ)۔۔۔ ایک عطا (تحفہ) حساب کے طور پر۔۔۔۔ | متقین کے لیے | 78:36 |
| فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ | پھر وہ حساب وصول کر لے گا ایک آسان حساب | انسان کو تلقین | 84:7 |
| ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ | پھر بے شک اُن کا حساب کرنا ہم پر ہی (واجب)ہے | (نصیحت سے) | 88:26 |
| اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌؕ | کیا وہ (انسان)سوچتا ہے کہ کوئی بھی اُس کو دیکھتا نہیں ہے؟ | انسان سے سوال | 90:7 |
| یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ | وہ خیال کرتا ہے کہ بے شک اُس کا مال اُس کو ابدی(ہمیشہ کے لیے رہنے والا) کر دے گا۔ | برائی کرنے والا | 104:3 |