روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ | ائے لوگو! حلال اور پاک کھاﺅاُس سے جو زمین میں ہے ، اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو | منفرد اور محکم ایت | 2:168 |
| اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآئِكُمْ | تمہارے لیے روزے کی رات اپنی بیویوں کی طرف جانا حلال کر دیاہے | روزوں کے بارے میں ہدایت | 2:187 |
| ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ | اور تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم اُس میں سے کچھ لے لو جو چیز بھی تم ان(عورتوں) کو دے چکے ہو ؛ ماسوائے اس کے کہ اُن دونوں (میا ں بیوی) کو خوف ہو کہ اللہ کی حدودکو قائم نہیں رکھ سکیں گے | طلاق کے بارے | 2:229 |
| فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ | پھر اگر وہ (خاوند) اُس (بیوی) کو طلاق دے ہی دے ، توپھر اس کے بعد وہ (بیوی) اُس(خاوند) کے لیے حلال نہیں حتی کہ وہ (بیوی) کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰوا١ۘ وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا | یہ اس لئے ہے کہ وہ کہتے ہیں : سود بھی کاروبار(تجارت) کی طرح ہی تو ہے؛ اور ﷲ نے کاروبار (تجارت) کو حلال اور سود کو حرام کیا ہے | سود کے بارے | 2:275 |
| وَ لِاُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ حُرِّمَ عَلَیْكُمْ | اور تمہارے لیے کچھ حلال کرتا ہوں جو تم پر حرام تھا | اللہ کے اذن سے عیسی کے معجزات | 3:50 |
| كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ | سب کھانابنی اسرائیل کے لیے حلال تھا، | بنی اسرائیل اور حلال حرام | 3:93 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَآءَ كَرْهًا١ؕ | اے ایمان والو! تمہارے لئے حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کو میراث بنا لو | توبہ کے بارے | 4:19 |
| وَ لَا تَحْلِقُوْا رُءُوْسَكُمْ حَتّٰى یَبْلُغَ الْهَدْیُ مَحِلَّهٗ | اورتم اپنے سروں کو نہ منڈواﺅ حتی کہ قربانی اپنی مقررہ جگہ (منزل منقصود) پر نہ پہنچ جائے | حج اور عمرہ کے بارے | 2:196 |
| وَ لَا یَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ یَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِیْۤ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ یُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اور اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو یہ ان(عورتوں) کے لیے حلال نہیں ہے کہ جو کچھ اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے اُس کو چھپائیں | میاں بیوی کی علیحدگی | 2:228 |
| وَ حَلَآئِلُ اَبْنَآئِكُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِكُمْ١ۙ | ور تمہارے بیٹوں کی بیویاں جو تمہارے شکموں (صلبوں ) سے (پیدا )ہوں | ممنوعہ عورتیں | 4:23 |
| وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ | تمہارے لئے حلا ل ہیں جو ان ( بیان کردہ عورتوں) سے زیادہ (علاوہ ) ہیں | ممنوعہ عورتیں کے بارے | 4:24 |
| حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ طَیِّبٰتٍ اُحِلَّتْ لَهُمْ | ہم نے اُن پر پاک صاف چیزیں حرام قرار دے دی جو کہ (پہلے) اُن کے لیے حلال تھیں، | اہل کتاب کے بارے | 4:160 |
| ١ؕ۬ اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ | تمہارے لیے چار ٹانگوں والے (چوپائے) جانور حلال کئے گے ہیں ماسوائے جو تم پر پڑھے گئے ہیں | منفرد و محکم آیت | 5:1 |
| غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ | اور تم احرام ( حج) پر ہوئے تو شکار( کرنا)حلال نہیں ہے | منفرد و محکم آیت | 5:1 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآئِرَ اللّٰہ | اے ایمان والو! بے حرمتی نہ کرو اﷲ کی نشانیوں کی | منفرد و محکم آیت | 5:2 |
| ١ؕ وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا١ؕ | اورجب تم احرام اتار دو( حج کر لو اوراحترام والے علاقے کی حدود سے باہر نکل جاﺅ) پھر تم شکار کر سکتے ہو | بے حرمتی کرنا | 5:2 |
| یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْ١ؕ | وہ (مومنین) آپؐ سے پُوچھتے ہیں کہ اُن کے لیے کیا حلا ل کیا گیا ہے | حلال کے بارے | 5:4 |
| قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ | (آپؐ) کہیں: ( کہ تمام) اچھی (طیب، پاک) چیزیں تمہارے لیے حلال کر دی گئی ہیں | حلال کے بارے | 5:4 |
| اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ؕ | اس دن (تمام)اچھی (پاک، طیب) چیزیں تمہارے لیے حلال کر دی گئی ہیں ا | حلال کے بارے | 5:5 |
| وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ١۪ | اور(اُن کا) کھانا جن کو کتاب دی گئی تمہارے لیے حلال ہے، | حلال کے بارے | 5:5 |
| ١۪ وَ طَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ | اور تمہار کھانا اُن کے لیے حلال ہے | حلال کے بارے | 5:5 |
| مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ | جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں ، اور زیادتی نہ کیا کرو | منفرد و محکم آیت | 5:87 |
| وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ | اور کھایا کرو اُس سے جو اللہ نے تمہیں پاک اور حلال( رزق) دیا ہو، | اہل ایمان کو حکم | 5:88 |
| اُحِلَّ لَكُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَ طَعَامُهٗ | تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اُس(شکار) کا کھاناحلال کر دیاگیا ہے | محکم آیت | 5:96 |
| وَ یُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبٰتِ | وہ اُن کے لیے پاکیزہ ( چیزوں) کو حلال کرتا ہے | نبی اکرمﷺ | 7:157 |
| فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا | پس کھاﺅ جو تمہیں( مال) غنیمت ملا ہے (وہ) حلال پاک ہے، | مسلموں کے لیے | 8:69 |
| یُحِلُّوْنَهٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوْنَهٗ عَامًا | وہ (کافرین) ایک سال میں تو اس (حرمت والے مہینہ) کو جائز اور( دوسرے) ایک سال اس کو ناجائز (حرام) قرار دیتے ہیں | مہینوں کا ملتوی کرنا | 9:37 |
| فَیُحِلُّوْا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ١ؕ | ،پھر وہ حلال کر لیں جو اللہ نے حرام کیاہے | مہینوں کا ملتوی کرنا | 9:37 |
| فَجَعَلۡتُمۡ مِّنۡهُ حَرَامًا وَّحَلٰلًا ؕ | پھر تم اس (رزق) سے حلال اور حرام بنا لیتے ہو؟ | رزق کے بارے میں | 10:59 |
| وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ | ، اور کس پر ایک قائم رہنے والا عذاب پڑتا ہے | نوحؑ کے بارے میں | 11:39 |
| اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى یَاْتِیَ وَعْدُ اللّٰهِ١ؕ | یا یہ(تباہی) اُن کے گھروں سے قریب ہی رہتی ہے حتی کہ اللہ کاوعدہ (پورا ہونے کو) آ جاتا ہے | ایمان والوں کو بتانا | 13:31 |
| وَّ اَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِۙ | اوروہ اپنے لوگوں کو تباہی کے گھر لے آئے | ایک سوال | 14:28 |
| فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ | پھر کھاؤ اُس میں سے جو اللہ نے تمہیں حلال اور پاک(رزق) دیا ہے، | محکم آیت | 16:114 |
| هٰذَا حَلٰلٌ وَّ هٰذَا حَرَامٌ | یہ (چیز) حلال ہے اور یہ حرام ہے "، | اپنی زبانوں سے مت کہا کرو | 16:116 |
| وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ | اور میری زبان سے گرہ کھول دے | موسیؑ کے بارے | 20:27 |
| فَیَحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبِیْۚ | ا پھر میرا غضب تم پر آ جائے گا، | بنی اسرائیل کو | 20:81 |
| وَ مَنْ یَّحْلِلْ عَلَیْهِ غَضَبِیْ فَقَدْ هَوٰى | اور وہ شخص جس پر میرا غضب آ جاتاہے پھر وہ واقعی ہی تباہ ہو جاتا ہے | بنی اسرائیل کو | 20:81 |
| اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ | یا کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارے رب سے غضب تم پر پڑجائے، | موسیؑ کے بارے | 20:86 |
| وَ اُحِلَّتْ لَكُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ | . اور چوپائے تمہارے لئے حلال کیے گئے ہیں ماسوائے(اُن کے) جو تم پر پڑھے گئے ہیں | حج کے بارے میں | 22:30 |
| ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ۠ | ؛ پھر اُن(جانوروں) کا ذبحہ قدیم گھر کی طرف ہے | حج کے بارے میں | 22:33 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ | اے نبیﷺ! بے شک! ہم نے آپﷺ کے لیے آپﷺ کی بیویاں حلال(جائز) کی ہیں جن کوآپﷺ نے اُن کا حق مہر دے دیا ہے، | ایمان والوں کو | 33:50 |
| لَا یَحِلُّ لَكَ النِّسَآءُ مِنْۢ بَعْدُ | اس کے بعدآپﷺ کے لیے (اور) عورتیں حلال(جائز) نہیں | آپﷺ کے بارے | 33:52 |
| اِ۟لَّذِیْۤ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ | جس نے، اپنے فضل (مہربانی) سے ہمیں قائم رہنے والے گھر میں آباد کیا ہے، | جنتی لوگوں کے بارے | 35:35 |
| مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ | کون ہے جس کے پاس ایک عذاب آتا ہے جو اُس کورسوا کر دے گا، اور پڑتا ہے اُس پر ایک ہمیشہ رہنے والا عذاب | آپﷺ کا کہنا | 39:40 |
| هُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ الْهَدْیَ مَعْكُوْفًا اَنْ یَّبْلُغَ مَحِلَّهٗ١ؕ | یہ وہ ہی تھے جنہوں نے کفر کی بھی کیا اور تمہیں مسجد الحرام سے روکا بھی تھا، اور مکمل قربانی کو بھی کہ وہ(قربانی)اپنے مقام کو پہنچے | تاریخی آیت | 48:25 |
| لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَ لَا هُمْ یَحِلُّوْنَ لَهُنَّ١ؕ وَ اٰتُوْهُمْ مَّاۤ اَنْفَقُوْا١ؕ | وہ (عورتیں) ان کے لئے جائز(حلال) نہیں ہیں، اور نہ وہ (کافرین) اُن کے لئے جائز ہیں. اور ان (کافرین) کو دے دو جو اُنہوں نے(ان عورتوں پر)خرچ کیا ہو | احکامات مہاجر مومنات کے بارے | 60:10 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَ١ۚ تَبْتَغِیْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِكَ١ؕ | اے نبیﷺ! آپﷺ اُس چیز کو حرام کیوں کرتے ہیں جو اللہ نے آپﷺ کے لئے حلال کی ہے؟کیا آپﷺ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں؟ | نبی اکرمﷺ کو حکم | 66:1 |
| قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَیْمَانِكُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ مَوْلٰكُمْ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ | اللہ نے تمہارے لئے (اے ایمان والو) تمہاری (ایسی) قسموں کو حلال کرنا فرض کر دیا ہے، اور اللہ تمہارا بچانے والا(مولا) ہے.اور وہ جاننے والا عقلمند ہے | نبی اکرمﷺ کو حکم | 66:2 |
| وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ | اور آپﷺ اس شہر کے ایک رہنے والے ہیں۔۔۔ | آپﷺ | 90:2 |