روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَا١ؕ | یہ اللہ کی (مقرر کردہ )حدود ہیں پس ان (حدود) کے قریب نہ جاﺅ | روزوں کے بارے میں ہدایت | 2:187 |
| ١ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ شَیْئًا اِلَّاۤ اَنْ یَّخَافَاۤ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ | اور تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم اُس میں سے کچھ لے لو جو چیز بھی تم ان(عورتوں) کو دے چکے ہو ؛ ماسوائے اس کے کہ اُن دونوں (میا ں بیوی) کو خوف ہو کہ اللہ کی حدودکو قائم نہیں رکھ سکیں گے | طلاق کے بارے | 2:229 |
| فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ | اور اگرتمہیں ڈر ہو کہ وہ(میا ں بیوی) اللہ کی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے، تو اُن دونوں(خاوند، بیوی) پر کوئی گناہ نہیں اُس میں جس سے(وہ بیوی) فدیہ (معاوضہ) دے (کر آزاد ہو جائے) | طلاق کے بارے | 2:229 |
| تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا١ۚ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ | یہ اللہ کی (بنائی ہوئی )حدود ہیں پس ان کو نہ توڑواور جو کوئی اللہ کی (بنائی ہوئی)حدود کو توڑتا ہے: پھر یہی (لوگ) وہی ظالم(نافرمانبردار ہوتے) ہیں | طلاق کے بارے | 2:229 |
| ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ | پھر اگر وہ (دوسرا خاوند) اُس کو طلاق دے تو پھران دونوں پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ ایک دوسرے سے دوبارہ رجوع (نکاح) کر لیں اگر اُن (دونوں) کا خیال ہو کہ وہ (دونوں) اللہ کی (بنائی ہوئی)حدود کو( اب) قائم رکھ سکیں گے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ | اور یہ اللہ کی حدود ہیں وہ(اللہ) ان (حدود) کو سمجھنے والے لوگوں کے لیے واضح بیان کرتا ہے | طلاق کے بارے میں | 2:230 |
| تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰہ | یہ (قانون وراثت ) اللہ کی حدود ہیں | وراثت کے بارے | 4:13 |
| وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ | اور اس (اللہ) کی حدوں کو پھلانگتا ہے | وراثت کے بارے | 4:14 |
| اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ | کیا وہ (منافقین) نہیں جانتے کہ جو (شخص)اللہ اور اُس کے رسولؐ کا مقابلہ کرتا ہے، | جہاد پر نہ جانے والے | 9:62 |
| وَّ اَجْدَرُ اَلَّا یَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ١ؕ | ، اوربہت ممکن ہے کہ وہ (اُس کی)حدود نہیں جانتے جو اللہ نے اپنے رسولؐ پر نازل کیا | جہاد سے بھاگنے والے | 9:97 |
| وَ الْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ | اور اللہ کی (مقررہ کردہ )حدود کی حفاظت کرنے والے(مومنین ہیں)ور (آپؐ ایسے )مومنین کو بشارت دے دیں | مومنین کی نشانیاں | 9:111 |
| قُلْ كُوْنُوْا حِجَارَةً اَوْ حَدِیْدًاۙ | کہیں:(چاہے) پتھر یا لوہا ہو جاؤ | (مشرکین، ظالمین) | 17:50 |
| اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِؕ | جھے لوہے کے ٹکڑے (تختے)لا دو۔۔۔ | ذی القرنین | 18:96 |
| وَ لَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ | اور اُن (کافرین)کے لئے کانٹے دارلوہے سے ڈنڈے ہیں | کافرین کے بارے | 22:21 |
| فَاِذَا ذَهَبَ الْخَوْفُ سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الْخَیْرِ١ؕ | .پھرجب خوف دور ہو جاتا ہے، تو وہ تیز زبانوں سے تم سے چر چر کرتے ہیں مال(غنیمت) پر لالچ کرتے ہیں | جنگ خندق | 33:19 |
| ١ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَ١ۚ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ | اے پہاڑو اور پرندو! اُس کے ساتھ مل کر تعریفی کلمات کہو! اور ہم نے لوہے کو اُس کے لیے نرم کر دیا | تاریخی آیت | 34:10 |
| لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ | (اور کہا جائے گا:) تُو، تو واقعی اس (دن) سے غفلت میں تھا. پھر ہم نے تم سے تمہارا پردہ ہٹا دیا ہے، پھر تیری نظر (دیکھنے کے لیے)آج کتنی ہی تیز (بنا دی گئی) ہے | قیامت | 50:22 |
| ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ فِیْهِ بَاْسٌ شَدِیْدٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ | اور ہم نے لوہے کو بھی نازل کیا ہے اُس میں شدید طاقت ہے اور لوگوں کے لئے منافع ہے، | اللہ کی طرف سے نازل ہوا | 57:25 |
| وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ١ؕ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | یہ اللہ(کے قوانین) کی حدود ہیں؛ اور (ان کے) نہ ماننے والوں (کافرین) کے لئے ایک درد ناک عذاب ہے | میاں بیوی کے تعلقات | 58:4 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ كُبِتُوْا كَمَا كُبِتَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ | بے شک جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی مخالفت کرتے ہیں ذلیل ہوں گے جیسے کہ ذلیل کیا گیا تھا اُن (لوگوں) کو جو ان سے پہلے تھے | میاں بیوی کے تعلقات کے تناظر میں | 58:5 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗۤ اُولٰٓئِكَ فِی الْاَذَلِّیْنَ | بے شک! وہ جو اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی مخالفت کرتے ہیں، یہی(لوگ)ذلیل ترینوں میں ہوں گے | جن پر اللہ کا غضب ہے | 58:20 |
| لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ | تم ایسے لوگ نہیں پاؤ گے کہ وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں دوستی کرتے ہوئے اُن(لوگوں) سے جواللہ اور اُس کے رسولﷺ کی مخالفت کرتے ہوں | ایک اصول | 58:22 |
| وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهٗ١ؕ | اور یہ اللہ کی حدود ہیں؛ اور جو بھی (خاوند یا بیوی) اللہ کی حدود کو توڑتا ہے، تو پس وہ اپنی جان پر ہی ظلم کرتا ہے. | طلاق اور عدت | 65:1 |