روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِهٖۤ اَذًى مِّنْ رَّاْسِهٖ فَفِدْیَةٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَةٍ اَوْ نُسُكٍ | پھر جو تم میں سے بیمار ہو یا اُس کو اُس کے سر سے تکلیف ہو (اگرسر کے بال کٹوا لے ) پھروہ روزہ یا صدقہ یا قربانی کا فدیہ(تاوان) دے | حج اور عمرہ کے بارے | 2:196 |
| وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِیْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى١ۙ | وہ آپؐ سے حیض کے بارے پوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: وہ ایک بیماری (گندگی)ہے | محکم ایت | 2:222 |
| اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوْنَ مَاۤ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّ لَاۤ اَذًى١ۙ | جولوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر وہ پیچھا نہیں کرتے (اُس کا)جو(مال)وہ خرچ کردیتے ہیں نہ جتلانے سے اور نہ ہی تکلیف سے؛ | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:262 |
| قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّ مَغْفِرَةٌ خَیْرٌ مِّنْ صَدَقَةٍ یَّتْبَعُهَاۤ اَذًى١ؕ | ایک اچھا لفظ (بول دینا) اور (غلطی کو) معاف کر دینا اُس صدقہ سے (بہت) بہتر ہے جس کے پیچھے (کسی کو) تکلیف دے دی جائے | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:263 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰى١ۙ | اے ایمان والو! اپنے (کیئے ہوئے) صدقات کو جتلا کر اور (لوگوں کو )تکلیف دے کر برباد نہ کرو | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:264 |
| لَنْ یَّضُرُّوْكُمْ اِلَّاۤ اَذًى١ؕ | وہ تمہیں ہر گز نقصان نہیں دیں گے ماسوائے معمولی (وقتی)تکلیف کے | (اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں) | 3:111 |
| وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا اَذًى كَثِیْرًا١ؕ | اور اُن لوگوں سے بھی جو شرک کرتے ہیں بہت تکلیف دہ باتیں سنو گے | منفرد ایت | 3:186 |
| فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ | پس جن لوگوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے (زبردستی) بیدخل کر دیے گے اور میری راہ میں اُنہیں تکلیفیں لگیں | اولوالباب کی دعا کا جواب | 3:195 |
| وَ الَّذٰنِ یَاْتِیٰنِهَا مِنْكُمْ فَاٰذُوْهُمَا١ۚ | اور جو دو مرد تم میں سے اُس(فحاشی) کو کریں | مردوں کی فحاشی | 4:16 |
| وَ لَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ اِنْ كَانَ بِكُمْ اَذًى مِّنْ مَّطَرٍ | اگر تمہیں (مومنین کو) بارش کی تکلیف ہو یا | حالت جنگ میں صلوۃ | 4:102 |
| فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا | پھر وہ (رسول) صبر کرتے رہے اُس پر جو وہ جھٹلائے گے اور تکلیفیں دی گئیں حتی | آپﷺکے بارے | 6:34 |
| قَالُوْۤا اُوْذِیْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِیَنَا | اُنہوں( یعنی موسی ؑ کی قوم ) نے کہا: ہمیں تکلیف دی گئی اس سے پہلے بھی کہ آپ ہمارے پاس آئے | موسی اور فرعون | 7:128 |
| وَ مِنْهُمُ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ النَّبِیَّ | اور اُن (منافقین) میں سے ہیں جو نبی اکرمؐ کو تکلیف دیتے ہیں | جہاد پر نہ جانے والے | 9:61 |
| وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | اورجو لوگ اللہ کے رسولؐ کو تکلیف دیتے ہیں اُن کے لیے ایک درد ناک عذاب ہے | جہاد پر نہ جانے والے | 9:61 |
| ١ؕ وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَیْتُمُوْنَا١ؕ | اورہم واقعی صبر کریں گے اُس پر جو تم ہمیں اذیت (تکلیف) دیتے ہو. | پہلے والے رسولوں کے بارے | 14:12 |
| فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ | پھرجب اُس کو اللہ کی خاطر کوئی تکلیف پہنچتی ہے وہ لوگوں کی(دی گئی) تکلیف کو بنا لیتا ہے جیسے کہ(یہ) اللہ کا عذاب ہے | انسان کا دوغلاپن | 29:10 |
| وَ لَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ دَعْ اَذٰهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ | اور (آپﷺ) کافرین اور منافقین کا کہنا نہ مانیں، اور اُن کے ستانے کی پرواہ نہ کریں، اور اللہ پر ہی بھروسہ کریں | ایمان والوں کو | 33:48 |
| اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْكُمْ | بے شک! تمہارا یہ (ایسا کرنا) نبی اکرمﷺکے لیے تکلیف دہ ہو گا،پھروہ تم سے(جانے کا کہنے میں) شرم محسوس کریں گے؛ | ایمان والوں کو | 33:53 |
| وَ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰهِ | اور تمہارے لیے(جائز) نہیں ہے کہ تم اللہ کے رسول کو تکلیف دو | ایمان والوں کو | 33:53 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ | بے شک! جولوگ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کو تکلیف دیتے ہیں (یا بدنام کرتے ہیں) | نبی اکرمﷺ کے بارے | 33:57 |
| وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا | اور جولوگ مومنین مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیف دیتے ہیں بغیر اُن کے کچھ کیئے ہوئے | وہ واقعی ایک بہتان (جھوٹ) اور واضح گناہ کا بوجھ اُٹھاتے ہیں | 33:58 |
| ١ؕ ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ١ؕ | یہ قریب ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی، پس اُن کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی. | پردے کے بارے | 33:59 |
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى | اے ایمان والو! تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے موسی ؑ کو تکلیف(تہمت) لگائی | ایمان والوں کو حکم | 33:69 |
| وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ لِمَ تُؤْذُوْنَنِیْ وَ قَدْ تَّعْلَمُوْنَ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ١ؕ | ور جب موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو، اور تم واقعی جانتے ہو کہ بے شک میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں | موسی ؑ اور قوم | 61:5 |