روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَانْفَجَرَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ | ، پس اُس (چٹان) سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔ تمام لوگوں کو ان کے پانی پینے کی جگہ واقعی معلوم ہو گئی | موسی ؑ کو حکم | 2:60 |
| : | |||
| فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْۤا اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ١ۚ | پھر اگر تم اُن سے پختہ عقل (شعور) دیکھو، تو پھر اُن کی طرف اُن کے مال حوالے کر دو؛ | محکم ایت | 4:6 |
| ١ۚ وَ خُلِقَ الْاِنْسَانُ ضَعِیْفًا | اور (کیوں کہ) انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے | منفرد ایت | 4:28 |
| شَیٰطِیْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ | انسانوں اور جنوں کے شیاطین ۔ | ایک اصول | 6:112 |
| یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ١ۚ | : اے جنوں کے گروہ! واقعی تم نے انسانوں سے بہت کو (اپنی طرف) لیا | انسان اور جنات | 6:128 |
| وَ قَالَ اَوْلِیٰٓؤُهُمْ مِّنَ الْاِنْسِ | اور انسانوں سے اُن (جنوں) کے دوست کہیں گے: | انسان اور جنات | 6:128 |
| یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ | اے جنوں اور انسانوں کے اجتماع! | انسان اور جنات | 6:130 |
| مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ | جنوں اور انسانوں سے آگ میں | کافرین جنوں اور انسانوں سے | 7:38 |
| اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ | بے شک ! وہ لوگ ہیں (جواپنے آپ کو)پاک رکھتے ہیں | لوط کے بارے میں | 7:82 |
| قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ | تما م لوگوں کو اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم ہو گئی اور | قوم موسی | 7:160 |
| وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ | اور واقعی ہم نے جنوں اور انسانوں میں سے اکثر کو جہنم کے لیے پیدا کیا | ایک اصول | 7:179 |
| وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ الضُّرُّ | اور جب انسان کو ایک تکلیف لگتی ہے | ایک اصول | 10:12 |
| وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً | اور اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے ایک رحمت (نعمت) چکھاتے ہیں | انسان کی فطرت | 11:9 |
| اِنَّ الشَّیْطٰنَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ | بے شک! شیطان انسان کے لیے ایک واضح(کھلا) دشمن ہے | یوسفؑ کے بارے | 12:5 |
| اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌ۠ۧ | بے شک! انسان واقعی ظالم(نافرمانبردار اور) کافر (ناشکر، انکاری) ہے | شان و تعریف الہی | 14:34 |
| وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ | اورواقعی ہم نے انسان کو کھنکناتی پکائی ہوئی مٹی سے پیدا کیا | انسان کی تخلیق | 15:26 |
| خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ | اُس نے انسان کو یک قطرے (نطفے)سے پیدا کیا پھر بھی تب! وہ(انسان) ایک کھلا جھگڑالو(مخالف)ہے | انسان کے بارے | 16:4 |
| وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِ١ؕ | اور انسان برائی کی دعا کرتا ہے جیسے کہ اُس کی دعااچھائی کی ہوتی ہے | انسان کی فطرت | 17:11 |
| وَ كَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا | اور انسان جلد باز ہے | انسان کی فطرت | 17:11 |
| وَ كُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰٓئِرَهٗ فِیْ عُنُقِهٖ١ؕ | اور ہر انسان، ہم نے اُس(انسان) کو باندھ رکھا ہے اُس کی قسمت(تقدیر) اُس کی گردن میں (ڈال کر) | شان باری تعالی | 17:13 |
| اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا | بے شک! شیطان انسان کے لیے واضح دشمن ہے | انسان اور شیطان کا تعلق | 17:53 |
| وَ كَانَ الْاِنْسَانُ كَفُوْرًا | ، اورانسان کافر (ناشکرا، منکر) ہے | انسان کی فطرت | 17:67 |
| یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْ | دن جب ہم تمام انسانوں کو اُن کے ریکارڈ(لکھے ہوئے اعمال ناموں) سے بلائیں گے | حساب کتاب کا دن | 17:71 |
| وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖۚ | اور جب ہم انسان پر نعمتیں کرتے ہیں تو وہ اعراض(کنارہ) کرتاہے اور اپنا پہلو پھیر لیتا ہے؛ | انسان کی فطرت | 17:83 |
| قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ | (آپؐ) کہیں: اگر انسان اور جنات واقعی اکھٹے ہو جائیں کہ | آپﷺ کو حکم | 17:88 |
| وَ كَانَ الْاِنْسَانُ قَتُوْرًا۠ | ، اور انسان تنگ دل ہے | انسانی فطرت | 17:100 | وَ كَانَ الْاِنْسَانُ اَكْثَرَ شَیْءٍ جَدَلًا | اور انسان کثیر چیزوں کا جھگڑالو ہے | قرآن میں چیزوں کی تفصیل ہونے کے باوجود | 18:54 |
| فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاۚ | چنانچہ آج میں کسی انسان سے بات نہیں کر سکتی۔ | مریم ؑ کے بارے میں | 19:26 |
| وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَ جُ حَیًّا | اور انسان کہتا ہے: (کہ) جب میں مر چکا ہوں گا، تو کیا واقعی مجھے (دوبارہ) زندہ نکالا جائے گا؟ | انسان کی سوچ | 19:66 |
| اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ | کیا انسان یہ یاد نہیں رکھتا کہ | انسان کی سوچ | 19:67 |
| اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ | بے شک! میں نے ایک آگ دیکھی ہے. شاید میں اُس میں سے ایک انگارہ تمہارے پاس لاؤں | موسیؑ کے بارے | 20:10 |
| خُلِقَ الْاِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍؕ | انسان کو جلد بازی (کے خمیر)سے پیدا کیا گیا. | انسان کی تخلیق | 21:37 |
| اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ | . بے شک انسان! واقعی ایک ناشکرا (منکر، کافر) ہے | شان باری تعالی | 22:66 |
| وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ | اورواقعی ہم نے انسان کو گیلی مٹی سے پیدا کیا؛ | انسان کی تخلیق | 23:12 |
| حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَ تُسَلِّمُوْا عَلٰۤى اَهْلِهَا١ؕ | حتی کہ تم اجازت لے لو اور تم اُس گھر کے رہنے والوں پرسلام کہہ لو | ایک اصول | 24:27 |
| وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا | اور شیطان انسان کے لیے ایک دغا باز ہے | قیامت کے دن نافرمانبردار | 25:29 |
| وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ | اور ہم نے اُن کو (آنے والے) لوگوں کے لیے ایک نشانی (مثال) بنا دیا.اور ہم نے ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے ایک درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے | نوح ؑ کے باے | 25:37 |
| لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا | تاکہ ہم اُس (پانی) سے ایک مردہ زمین کو زندگی دیں، اور ہم پلائیں اُس(پانی) کو جو ہم نے پیدا کیے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو | شان باری تعالی.بارش | 25:49 |
| اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ | جب موسیؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا: بے شک میں ایک آگ دیکھ رہا ہوں؛ | موسیؑ کے بارے | 26:7 |
| وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ | اور سلیمانؑ کے لئے اُس کی فوج جنوں اور انسانوں | داود سلیمانؑ | 27:17 |
| اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ | . بے شک وہ پاک صاف رہنے والے انسان ہیں | لوطؑ اور قوم | 27:56 |
| اٰنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ نَارًا١ۚ | اُس نے پہاڑ کی جانب سے ایک آگ دیکھی، | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:29 |
| قَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا | ، اُس نے اپنے گھر والوں سے کہا: تم (یہاں) ٹھہرو. بے شک! میں ایک آگ دیکھ رہا ہوں؛ | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:29 |
| وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًا١ؕ | ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھائی کا حکم دیا؛ | والدین کے بارے | 29:8 |
| وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ١ۚ | اور ہم نے انسان کو اُس کے والدین کے متعلق حکم دیا ہے۔ | والدین کے متعلق | 31:14 |
| الَّذِیْۤ اَحْسَنَ كُلَّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ وَ بَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍۚ | جس نے تمام چیزیں جو اُس نے پیدا کیں، اچھی بنائیں ہیں، اور اُس نے انسان کی تخلیق مٹی سے شروع کی؛ | شان الہی | 32:7 |
| فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍ١ؕ | ، پھر جب تم کھانا کھا لو، تو (خود ہی) منتشر ہو جاؤاور بات چیت کے لیے نہ بیٹھے رہو. | ایمان والوں کو | 33:53 |
| فَاَبَیْنَ اَنْ یَّحْمِلْنَهَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْهَا وَ حَمَلَهَا الْاِنْسَانُ١ؕ | پھر وہ ہچکچائے (ڈرے) کہ اُس (امانت) کو اُٹھائیں اور وہ اس(امانت) سے ڈر گے اور اُس کو انسان نے اُٹھا لیا | منفرد آیت | 33:72 |
| اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ | کیا انسان نہیں دیکھتا کہ بے شک ہم نے اُس کو ایک قطرے سے پیدا کیا؟ پھر تب! وہ ایک واضح مخالف (جھگڑالوبنتا)ہے | انسان کی فطرت | 36:77 |
| وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ | اور جب انسان کو کوئی تکلیف لگتی ہے، تو وہ اسی کی طرف رجوع(توبہ) کر کے اپنے رب کو پکارتا ہے، | سبحان اللہ | 39:8 |
| فَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا | پھر جب انسان کو تکلیف لگتی ہے تو وہ ہمیں پکارتا ہے، | انسان کے بارے | 39:49 |
| وَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۚ | اور ان پر (عذاب کا) لفظ ثابت ہو گیا اُن اُمتوں میں جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں سے گزر چکی تھیں. | اللہ کے دشمن | 41:25 |
| وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ | اور کہیں گے وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں وہ (لوگ) دکھا دے جنہوں نے جنوں اور انسانوں سے ہمیں (دنیا میں) گمراہ کیا تھا | قرآن کے کافرین | 41:29 |
| لَا یَسْئَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَیْرِ وَ اِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَیَئُوْسٌ قَنُوْطٌ | انسان بھلائی (فاہدے) کی تو دعائیں کرنے سے نہیں تھکتا، اور اگر اُس کو(کوئی) تکلیف چھوتی ہے، تو پھر وہ مایوس اور نا اُمید ہو جاتا ہے | انسان کی فطرت | 41:49 |
| وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ | اورجب ہم انسان پر نعمت کرتے ہیں، تو وہ کنارہ کرتا ہے اور اپنی کروٹ مڑ جاتا ہے | انسان کی فطرت | 41:51 |
| وَ اِنَّاۤ اِذَاۤ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا١ۚ | اور بے شک! جب ہم انسان کو اپنی طرف سے ایک رحمت چکھاتے ہیں تو وہ اس سے بہت خوش ہوتاہے | انسان کی فطرت | 42:48 |
| وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ | اور اگر اُن کو کوئی برائی لگتی ہے اُس وجہ سے جو اُن کے ہاتھ آگے روانہ کرتے ہیں، تو پھر بے شک! انسان کافر(ناشکرا) ہوتا ہے | انسان کی فطرت | 42:48 |
| وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ۠ | اور وہ (لوگ) اُس (اللہ) کے لیے اُس کے بندوں میں سے ایک حصہ (شریکوں کے طور پر) بناتے ہیں! بے شک! انسان واقعی ہی ایک واضح ناشکرا (منکر) ہے | انسان کی فطرت | 43:15 |
| وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ | اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھائی کا حکم دیا. | انسان کو حکم | 46:15 |
| قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ | جنوں اور انسانوں کی اُن اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں. بے شک! وہ خسارے والے ہیں | والدین کا نافرمان | 46:18 |
| وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ | اور ہم نے واقعی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں جو کچھ اس کی جان اس کو وسوسے (خیالات) کرتی ہے | انسان کی تخلیق | 50:16 |
| وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ | اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا ماسوائے کہ وہ میری ہی عبادت کریں | جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد | 51:56 |
| اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ | یا کیا انسان کے لئے ہے جو وہ تمنا کرتا ہے؟ | ایک سوال | 53:24 |
| وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ | اورکہ انسان کے لئے نہیں ہے ماسوائے جس کی کہ وہ کوشش کرتا ہے | (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا | 53:39 |
| خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ | اُسی نے انسان کو پیدا کیا | اللہ باری تعالی نے | 55:3 |
| خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ | اُس نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا جیسے کہ وہ کھنکھناتی ہے | شان باری تعالی | 55:14 |
| یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ | اے جنوں اور انسانوں کے اجتماع، اگر تم اختیار رکھتے ہو کہ | جنوں اور انسانوں کو چیلنج | 55:33 |
| فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ | پھراُس دن نہ ہی انسان اور نہ ہی جن سے اُس کے گناہ کا سوال کیا جائے گاپھراُس دن نہ ہی انسان اور نہ ہی جن سے اُس کے گناہ کا سوال کیا جائے گا | قیامت کے دن | 55:39 |
| فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ١ۙ لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ | اُن دونوں (باغوں) میں نیچے نگاہ والی عورتیں ہیں، جن کو اُن (جنتیوں)سے پہلے نہ ہی کسی انسان اور نہ ہی کسی جن نے چھوا ہو گا | جنتیں | 55:56 |
| لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ | اُن (عورتوں) کو اُن (جنتیوں)سے پہلے نہ ہی کسی انسان اور نہ ہی کسی جن نے چھوا ہو گا۔۔۔ | جنتیں | 55:74 |
| كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْ | جیسے کہ مثال ہے شیطان کی جب وہ انسان سے کہتا ہے کفر (انکار) کر لو، | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:16 |
| اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ | بے شک! انسان کو بے صبرا (بیتاب) ہی پیدا کیا گیا ہے | تخلیق انسان | 70:19 |
| وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ | اور کہ ہمارا خیال تھا کہ انسان اور جن اللہ پر جھوٹ ہر گزنہیں بولیں گے۔۔۔ | جنات اور قرآن | 72:5 |
| وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ | اورکہ انسانوں میں سے کچھ مرد تھے | جنات اور قرآن | 72:6 |
| اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ | کیاانسان سوچتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیاں اکھٹی نہیں کریں گے؟ | قسم | 75:3 |
| بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ | نہیں! انسان تو چاہتا ہے کہ جھٹلائے اپنے آگے کو | انسان کی خواہش | 75:5 |
| یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ | اس دن انسان کہے گا: کسطرف بھاگ کر جاؤں | قیامت کے واقعات | 75:10 |
| یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ | اُس دن انسان کووہ بتا دیا جائے گاجو اس نے آگے روانہ کیا تھا اور جو پیچھے چھوڑ آیا تھا | قیامت کے واقعات | 75:13 |
| بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ | اوہ! انسان تو اپنے نفس پر خود ہی بتانے والا گواہ ہے | انسان کی فطرت | 75:14 |
| اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ | کیاانسان سوچتا ہے کہ وہ بے مقصد (مہمل) چھوڑ دیا جائے گا؟ | مرنے والے نے | 75:36 |
| هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْئًا مَّذْكُوْرًا | کیا انسان پر زمانے (وقت) سے کوئی وقت آیاکہ وہ ایک قابل ذکر چیز نہیں تھا؟ | ایک سوال کیا گیا ہے | 76:1 |
| اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ | بے شک! ہم نے انسان کو ملے ہوئے ایک نطفے(قطرے)سے پیدا کیا، | انسان کی تخلیق کا مقصد | 76:2 |
| یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ | اُس دن (جب) انسان یاد کرے گا جو اس نے کوشش کی ہو گی (یعنی اعمال کئے ہوں گے) | قیامت | 79:35 |
| قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ | انسان ہلاک ہو، کیسا ہی ناشکرا ہے | انسان کی فطرت | 80:17 |
| فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ | پس انسان کو اپنی خوراک کی طرف تو دیکھنا چاہیے | انسان کو حکم | 80:24 |
| یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ | اے انسان! تجھے، کس (چیز) نے اپنے عزت والے رب سے دھوکہ دیا ہوا ہے | انسان سے سوال | 82:6 |
| یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ | اے انسان، بے شک تُو اپنے رب کی طرف (جانے کے لئے)ایک سخت کوشش سے کوشش کر رہا ہے پس تُو اُس سے مل لے گا | انسان کو تلقین | 84:6 |
| فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ | پس انسان دیکھے کہ وہ کس سے پیدا کیا گیا تھا | انسان کی توجہ | 86:5 |
| فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰهُ رَبُّهٗ | پھر انسان، جب اُس کا رب اُس کو آزماتا ہے | انسان کی آزمائش | 89:15 |
| وَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ | اور اُس دن جہنم لائی جائے گی؛ اُس دن انسان یاد کرے گا، اور یاد کرنا اس کے لئے کیا ہو گا؟ (یعنی اُس کو فاہدہ نہیں دے گا) | قیامت کی ابتدا | 89:23 |
| لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ | ہم نے واقعی انسان کو ایک (تکلیف دہ) ماحول میں پیدا کیا ہے | انسان کو پیدا کرنا | 90:4 |
| لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ | واقعی! ہم نے انسان کو بہترین حالت(صورت) میں پیدا کیا | انسان کی تخلیق | 95:4 |
| خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ | اس نے انسان کو گاڑھے مادہ سے پیدا کیا | انسان کی تخلیق | 96:2 |
| عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ | وہ(یعنی رب) انسان کو سکھاتا ہے جو وہ(یعنی انسان) ہرگزنہیں جانتا ہے | رب کی شان | 96:5 |
| كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ | نہیں، بےشک انسان واقعی باغی(سرکش) ہے | انسان کی فطرت | 96:6 |
| وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ | اور انسان کہے گا: کہ اس کو کیا ہو گیا ہے؟ | قیامت کی ابتدا | 99:3 |
| اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ | بےشک! انسان اپنے رب کا واقعی منکر (ناشکرا) ہے | انسان کی فطرت | 100:6 |
| اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ | بےشک انسان! واقعی خسارے (گھاٹے) میں ہے۔ | انسان کی حالت | 103:2 |