اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
فَمَنْ عُفِیَ لَهٗ مِنْ اَخِیْهِ شَیْءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِ وَ اَدَآءٌ اِلَیْهِ بِاِحْسَانٍ پھر جس(قاتل) کو اپنے (متاثرہ) بھائی سے کچھ معافی ہو،تو پھر دستور سے پیروی اور اچھائی (عاجزی)سے اُس کو (خون بہا کی) ادائیگی (کرنی )ہے قتل میں بدلے کے بارے 2:178
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى١ؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ١ؕ وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ١ؕ اور وہ آپؐ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: اُن کی اصلاح کرنا بہتر(کام) ہے اور اگر تم اُن کو آپس میں ملا لو تو پھروہ تمہارے بھائی ہیں محکم ایت 2:220
فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖۤ اِخْوَانًا پھر تم اُس کی نعمت سے بھائی بھائی ہو گئے؛ ایمان والوں کو حکم 3:103
وَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِی الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى ور اُنہوں نے اپنے بھائیوں کے لئے کہا جب وہ (بھائی)زمین میں سفر کر رہے یا جنگ کر رہے تھے جنگ احد کے بعد مومنین کو حکم 3:156
اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا١ؕ وہ لوگ ، جنہوں نے اپنے بھائیوں کے متعلق (جو ﷲ کی راہ میں لڑ رہے تھے) کہا اور (خود توگھروں میں) بیٹھے ہوئے تھے : اگر وہ(بھائی) ہمارا کہنا مان لیتے تو قتل نہ ہوتے جنگ اُحد 3:168
١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ پھراگراُس (مرنے والے )کے بھائی ہوں پھر اُس کی ماں کے لیے چھٹا (حصہ) ہے،وصیت جو اُس(مرنے والے ) نے کی ہویا (اس کا)قرضہ( ادا کرنے )کے بعد(یہ تقسیم ہو گی) محکم ایت 4:11
وَ اِنْ كَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ كَلٰلَةً اَوِ امْرَاَةٌ وَّ لَهٗۤ اَخٌ اَوْ اُخْتٌ اور اگر ایک مرد یا عورت کا ورثہ ہو مگر نہ کوئی اولاد ہے نہ ہی والدین(کلالہ) اور اُن (مرنے والوں )کا ایک بھائی یا ایک بہن ہے محکم ایت 4:12
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَنٰتُكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ تم پر حرام ہیں تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں ممنوعہ عورتیں 4:23
وَ عَمّٰتُكُمْ وَ خٰلٰتُكُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ اور تمہاری پُھوپھیاں اور تمہاری خالائیں، اور بھائی کی بیٹیاں (بھتیجیاں) اور بہن کی بیٹیاں (بھانجیاں)، ممنوعہ عورتیں 4:23
وَ اُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِیْۤ اَرْضَعْنَكُمْ وَ اَخَوٰتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ اور تمہاری رضاعی مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو، اور تمہاری رضاعی بہنیں، ممنوعہ عورتیں 4:23
وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ اورکہ تم دو سگی بہنوں کو اکھٹے (بیوی کے طور) پر رکھو، ماسوائے جو (اس حکم سے) پہلے ہو چکا ہے ممنوعہ عورتیں 4:23
وَّ لَهٗۤ اُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ١ۚ اور اُس کی ایک بہن ہوپھر اُس (بہن) کے لیے آدھا (حصہ) ہے جو وہ ترکہ(وراثت) چھوڑتا ہے وراثت کے بارے 4:175
وَ اِنْ كَانُوْۤا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً اور اگر بہن بھائی ہوئے، مرد اور عورتیں، وراثت کے بارے 4:175
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِیْ وَ اَخِیْ اس (موسی ؑ) نے کہا: میرے رب! میرا کوئی اختیار نہیں ماسوائے اپنے پر اور اپنے بھائی پر قوم موسی 5:25
فَطَوَّعَتْ لَهٗ نَفْسُهٗ قَتْلَ اَخِیْهِ پس اس (قاتل) کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل کی ترغیب دی آدم کے دو بیٹے 5:29
لِیُرِیَهٗ كَیْفَ یُوَارِیْ سَوْءَةَ اَخِیْهِ١ؕ تاکہ اُس (قاتل)کو دکھائے کہ وہ کیسے اپنے بھائی کی لاش کو چھپا سکے آدم کے دو بیٹے 5:31
فَاُوَارِیَ سَوْءَةَ اَخِیْ١ۚ فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ پھر اپنے بھائی کی لاش کوچھپا سکتا؟ پھر وہ نادم (شرمندہ) ہونے والوں میں سے ہو گیا آدم کے دو بیٹے 5:31
وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ اور اُن کے باپ دادااوراُن کی اولاد اور اُن کے بھائیوں میں سے (کچھ کو) ابراہیم ؑ کے بارے 6:87
كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ جتنی دفعہ ایک جماعت (آگ میں) داخل ہوتی ہے تو اپنی ساتھی (جماعت) پر لعنت کرتی ہے کافرین جنوں اور انسانوں سے 7:38
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ اور عاد (قبیلے) کی طرف اُن کے بھائی ھود ( کو ہم نے بھیجا) ھود ؑ کے بارے 7:65
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ اور ثمود (قبیلے) کی طرف اُن کے بھائی صالح کو (بھیجا) صالح کے بارے 7:73
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو (ہم نے بھیجا) شعیب کے بارے میں 7:85
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ اُن (سرداروں) نے کہا : اُس ( موسی ؑ )کو اور اُس کے بھائی کو چھوڑ دو موسی اور فرعون 7:110
وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِیْهِ هٰرُوْنَ اور (اس سے پہلے) موسی ؑ نے اپنے بھائی ہارون ؑ سے کہا: کہ تم میری قوم میں میرے نائب ہو جاﺅ قوم موسی 7:142
وَ اَخَذَ بِرَاْسِ اَخِیْهِ یَجُرُّهٗۤ اِلَیْهِ١ؕ اور اُس نے اپنے بھائی کے سر کو جکڑ لیا، اس کو اپنی طرف کھینچا قوم موسی 7:150
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ اُس ( موسی ؑ) نے کہا: میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر دے؛ ا موسی کی دعا 7:151
وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ان(مشرکوں) کے بھائی(ساتھی) ان کوگمراہی میں ڈالے جاتے ہیں شیطانی وسوسہ میں 2:202
فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ١ؕ تو پھر وہ (مشرکین) دین(مذہب) میں تمہارے(یعنی مسلمانوں کے) بھائی ہیں مشرکین 9:11
لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ تو اپنے (ماں) باپ اوراپنے (بہن)بھائیوں کو بھی دوست نہ بناﺅ باپ اور بھائیوں کے بارے 9:23
وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ ) اور تمہارے (بہن)بھائی اور تمہاری بیویاں اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت 9:24
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى وَ اَخِیْهِ ر ہم نے موسی اور اُس کے بھائی کی طرف وحی کی: موسی ہارون 10:87
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ اور عاد(قبیلے) کی طرف اُن کے بھائی ہود کو (ہم نے بھیجا) ھودؑ کے بارے میں 11:50
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ اور ثمود (قبیلے ) کی طرف (ہم نے) اُن کے بھائی صالح کو (بھیجا): ثمود اور حضرت صالحؑ 11:61
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ اور (ہم نے) مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب ؑ( کو بھیجا) شعیبؑ کے بارے 11:84
قَالَ یٰبُنَیَّ لَا تَقْصُصْ رُءْیَاكَ عَلٰۤى اِخْوَتِكَ اُس (والد) نے کہا: اے میرے بیٹے! اپنے خواب کو اپنے بھائیوں پر بیان نہ کرنا یوسفؑ کے بارے 12:5
لَقَدْ كَانَ فِیْ یُوْسُفَ وَ اِخْوَتِهٖۤ اٰیٰتٌ لِّلسَّآئِلِیْنَ واقعی یوسفؑ اور اُس کے بھائیوں (کی کہانی) میں پوچھنے والوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں یوسف ؑ کی کہانی 12:7
اِذْ قَالُوْا لَیُوْسُفُ وَ اَخُوْهُ اَحَبُّ اِلٰۤى اَبِیْنَا مِنَّا جب اُنہوں نے کہا: واقعی یوسفؑ اور اُس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں، یوسف ؑ کی کہانی 12:8
وَ جَآءَ اِخْوَةُ یُوْسُفَ فَدَخَلُوْا عَلَیْهِ اور یوسف کے بھائی آئے پھروہ اُس کے سامنے (کمرے میں) داخل ہوئے یوسفؑ کی کہانی 12:57
قَالَ ائْتُوْنِیْ بِاَخٍ لَّكُمْ مِّنْ اَبِیْكُمْ١ۚ ااُس (یوسف) نے کہا: میرے پاس اپنے بھائی کو بھی لانا جوتمہارے والد سے ہے یوسفؑ کی کہانی 12:59
فَاَرْسِلْ مَعَنَاۤ اَخَانَا نَكْتَلْ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ پھر ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیج دوتاکہ ہم پیمائش( کاروبار) حاصل کر یں اور بے شک! ہم اُس(بھائی) کی واقعی حفاظت کریں گے یوسفؑ کی کہانی 12:63
كَمَاۤ اَمِنْتُكُمْ عَلٰۤى اَخِیْهِ مِنْ قَبْلُ١ؕ ماسوائے کہ جیسے اس سے پہلے اس کے بھائی (یوسف) پر تمہیں امانتی بنایا تھا؟ یوسفؑ کی کہانی 12:64
١ۚ وَ نَمِیْرُ اَهْلَنَا وَ نَحْفَظُ اَخَانَا اور ہم اپنے اہل و عیال کے لیے رسد (اناج) لائیں گے اور ہم اپنے بھائی کی بھی حفاظت کریں گے یوسفؑ کی کہانی 12:64
وَ لَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَخَاهُ اور جب وہ (بھائی)یوسف کے سامنے داخل ہوئے، تو اُس نے اپنے بھائی کو اپنی طرف پناہ(جگہ) دی یوسفؑ کی کہانی 12:69
قَالَ اِنِّیْۤ اَنَا اَخُوْكَ ، اُس(یوسف) نے کہا: بے شک! میں، میں ہی تمہارا بھائی ہوں یوسفؑ کی کہانی 12:69
جَعَلَ السِّقَایَةَ فِیْ رَحْلِ اَخِیْهِ تو اُس نے اپنے بھائی کے تھیلے(بوری) میں گلاس رکھ دیا یوسفؑ کی کہانی 12:70
فَبَدَاَ بِاَوْعِیَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ اَخِیْهِ پھر اُس (یوسف) نے اپنے بھائی کے تھیلے سے پہلے اُن کے تھیلوں سے(تلاش کرنا) شروع کیا یوسفؑ کی کہانی 12:76
ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِّعَآءِ اَخِیْهِ پھر اُس نے اس (گلاس) کو اپنے بھائی کے تھیلے سے نکال لیا یوسفؑ کی کہانی 12:76
مَا كَانَ لِیَاْخُذَ اَخَاهُ فِیْ دِیْنِ الْمَلِكِ (کیوں کہ) اُس کے لیے(ممکن) نہیں تھا کہ وہ بادشاہ کے قانون میں اپنے بھائی کو لے یوسفؑ کی کہانی 12:76
قَالُوْۤا اِنْ یَّسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ اَخٌ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ١ۚ اُنہوں نے کہا: اگر اس نے چوری کی ہے، تو پھر اس سے پہلے واقعی اس کے ایک بھائی نے بھی چوری کی تھی یوسفؑ کی کہانی 12:77
یٰبَنِیَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ یُّوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اے میرے بیٹو! جاﺅ!پھر یوسف اور اُس کے بھائی کو تلاش کرو یوسفؑ کی کہانی 12:87
مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ جو تم نے یوسف اور اُس کے بھائی سے(سلوک) کیا جب تم جاہلت (نادانی) کر رہے تھے؟ یوسفؑ کی کہانی 12:88
قَالَ اَنَا یُوْسُفُ وَ هٰذَاۤ اَخِیْ اُس نے کہا: میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے یوسفؑ کی کہانی 12:90
اَنْ نَّزَغَ الشَّیْطٰنُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اِخْوَتِیْ١ؕ اس کے بعد کہ شیطان نے میرے درمیان اور میرے بھائیوں کے درمیان جھگڑا کر دیا تھا یوسفؑ کی کہانی 12:100
اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ بھائیوں کی طرح آرام دہ تکیوں پر آمنے سامنے ہوں گے متقین کے بارے 15:47
اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ١ؕ بے شک! عیاشی (فضول خرچی)کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں، محکم آیت 17:27
یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ اے ہارون کی بہن! تیرا باپ بُرا آدمی نہ تھا ا مریم ؑ کے بارے میں 19:28
وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا اور ہم نے اُس کو اپنی رحمت سے اُس کا بھائی ہارون ایک نبی دیا۔ موسیؑ کے بارے 19:53
هٰرُوْنَ اَخِیۙ ہارونؑ، میرے بھائی کو موسیؑ کے بارے 20:29
اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗؕ جب تیری بہن (فرعون کے پاس) گئی اور بولی: کیا میں تمہیں اُس کے بارے میں بتاؤں جو اس کی پرورش کرے؟ موسیؑ کے بارے 20:40
اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ تُو اور تیرا بھائی میری نشانیوں کے ساتھ جاؤ موسیؑ کے بارے 20:42
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ پھر ہم نے موسیؐ اور اُس کے بھائی ہارونؐ کو اپنی آیات اور واضح سند سے بھیجا نوحؑ کے بعد آنے والے رسول 23:45
اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ یا ان کے بھائی یا اُن کے بھاٗیوں کے بیٹے ان کی بہوں کے بیٹے یا اُن کی عورتوں عورتوں کو پردے کا حکم 24:31
اَوْ بُیُوْتِ اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُیُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے محکم آیت 24:61
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ ہم نے واقعی موسی ؑ کو کتاب دی اور اُس کے ساتھ اُس کے بھائی ہارونؑ کو وزیر بنایا تاریخی آیت 25:35
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ اُنہوں نے کہا: اُسے(موسی ؑ) اور اُس کے بھائی (ہارونؑ) کو (کچھ عرصے کے لیے) پرے کر دے موسی کے بارے 26:36
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی نوح ؑنے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم نوحؑ 26:106
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی ھودؑ نے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم عاد 26:124
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی صالح ؑنے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ ثمود قبیلے کے بارے 26:142
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ جب اُن کے بھائی لوطؑ نے اُن سے کہا: کیا تم برائیوں سے دور نہیں رہو گے؟ قوم لوطؑ 26:161
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اور ہم نے واقعی ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح ؑکو بھیجا: کہ صالح ؑ اور ثمود 27:45
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ اور اُس (ماں) نے اس کی بہن سے کہا: اُس (بچے) کا کھوج لگاؤ.پھر وہ (بہن) اُس کودور سے دیکھتی رہی موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:11
وَ اَخِیْ هٰرُوْنُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّیْ لِسَانًا اورمیرا بھائی ہارونؑ، وہ زبان کا مجھ سے زیادہ فصیح ہے موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:34
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ اُس (یعنی اللہ) نے کہا: ہم تیرا بازو تمہارے بھائی سے مضبوط کریں گے موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:35
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ۙ اور مدین کی طرف ہم نے اُن کے بھائی شعیب ؑ کو (رسول بنا کر) بھیجا. شعیبؑ کے بارے 29:36
فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْۤا اٰبَآءَهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ مَوَالِیْكُمْ١ؕ پھر اگر تم اُن کے باپ نہیں جانتے ہوتو پھر (وہ) تمہارے بھائی ہیں دین میں اور تمہارے رفیق (دوست) ہیں احکامات 33:5
قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الْمُعَوِّقِیْنَ مِنْكُمْ وَ الْقَآئِلِیْنَ لِاِخْوَانِهِمْ هَلُمَّ اِلَیْنَا١ۚ اللہ پہلے ہی تم میں سے روکنے والوں کو جانتا ہے، اور اپنے بھائیوں کو (ایسا) بولنے والوں کو بھی (کہ): " ہماری طرف آ جاؤ " جنگ خندق 33:18
لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ اُن(یعنی آپﷺ کی بیویوں) پر گناہ نہیں ہے اُن کے باپوں اور نہ ہی اُن کے بیٹوں اور نہ ہی اُن کے بھائیوں نبیﷺ کی بیویاں 33:54
اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ بے شک! یہ میرا بھائی، اس کے پاس ننانوے دنبیاں (بھڑیں) ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے؛ داودؑ کے بارے 38:23
وَ مَا نُرِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ اِلَّا هِیَ اَكْبَرُ مِنْ اُخْتِهَا وَ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ اور نہیں دکھائی تھی اُنہیں کوئی نشانی ماسوائے کہ وہ (دکھائی گئی نشانی) اُس کی بہن(یعنی قسم) سے بڑی(نشانی) ہوتی تھی اور ہم نے اُن کو عذاب سے جکڑا، تاکہ وہ (اللہ کی طرف) رجوع کر یں موسیؑ کے بارے 43:48
وَ اذْكُرْ اَخَا عَادٍ١ؕ (آپﷺ) عاد کے بھائی (حضرت ھودؑ) کا ذکر کریں عاد کے متعلق 46:21
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ بے شک!مومنین بھائی بھائی ہیں. پس اپنے (لڑنے والے) بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو اور اللہ سے ڈرو کہ شاید تم پر رحم کیا جا ئے ایمان والوں کو ہدایت 49:10
اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ١ؕ کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ پس تم اس (مردہ گوشت کھانے) سے کراہت کرو گے نا؟ ایمان والوں کو ہدایت 49:12
وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ اور عاد (قبیلے)نے، اور فرعون نے اور لوط ؑ کے بھائیوں نے (بھی سچائی کو جھٹلایا تھا) تاریخی آیت 50:11
وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْ١ؕ اورچاہے وہ اُن کے باپ ہوں یا اُن کے بیٹے ہوں، یا اُن کے بھائی ہوں یا اُن کے قبیلے کے ہوں. ایک اصول 58:22
وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا اور وہ لوگ جو اُن کے بعد (ایمان میں) آئے، وہ کہتے ہیں: ہمارے رب! ہمیں معاف کر دے اور ہمارے اُن بھایؤں کو مہاجر اور انصار 59:10
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نَافَقُوْا یَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ کیا تم نے اُن کی طرف نہیں دیکھا جو منافق ہیں وہ اپنے (اُن)بھائیوں سے کہتے ہیں جنہوں نے اہل کتاب میں سے کفر کیا: کہ اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین 59:11
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ اور اپنی بیوی (سے بھی) اور اپنے بھائی(سے بھی) قیامت کے دن 70:12
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ اُس دن آدمی اپنے بھائی سے بھی دور بھاگے گا قیامت کی ابتدا 80:34