اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاظ:

Total/Searched:
بِالْغَیْبِ غَیْبَ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالْغَیْبِ جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں متقین کے بارے میں 2:3
١ۙ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ،اُس( اللہ)نے کہا: کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں (اللہ) آسمانوں اور زمین کا غیب جانتا ہوں؟ اللہ کا فرشتوں سے مکالمہ 2:32
:
:
لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّخَافُهٗ بِالْغَیْبِ تاکہ اللہ جان سکے کہ کون(انسان) ہے جو اُس سے بن دیکھے خوف کھاتا ہے محکم ایت 5:94
وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ اور نہ ہی میں غیب جانتا ہوں: منفرد آیت 6:50
وَ لَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَیْبَ اور اگر میں غیب کا جاننے والا ہوتا نبی اکرمﷺ کے بارے 2:188
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَ١ؕ یہ غیب کی خبروں(باتوں) میں سے ہیں ہم اُن(خبروں) کو آپؐ کی طرف وحی کرتے ہیں زکریا اور مریم کے بارے 3:44
١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَیْبِ اور نہ ہی اللہ (ایسا) ہے کہ وہ تمہیں غیب سے مطلع کرے اللہ کا طریقہ 3:179
وَ عِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَ١ؕ اور اُس (اللہ) کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں (غیب کا علم ہے) اُس (اللہ)کے سوا ان(غیب کی کنجیوں) کو کوئی نہیں جانتا شان باری تعالی 6:59
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ؕ جاننے والا ہے غیب اور حاضرکا شان باری تعالی 6:73
ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ ، پھر تم(منافقین) غیب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جاﺅ گے، جہاد سے بھاگنے والے 9:94
وَ سَتُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ ، اور تم غیب اور حاضر کے جاننے والے (یعنی اللہ) کی طرف لوٹائے جاﺅ گے اعمال صالح کو برائی سے ملانے والے 9:105
فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ پس نیک عورتیں (اپنے خاوندوں کی) فرمانبردار ،غیب (مردوں کی عدم موجودگی) میں محافظ ہوتی ہیں اُس (چیز) کی جو ﷲ نے محفوظ کی ہو مردوں کی عورت پر 4:34
اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ بے شک! تُو، اور صرف تُو ہی، غیب کاجاننے والا ہے رسولوں کا جواب 5:109
اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ بے شک! تُو، صرف تُو ہی، غیب کا جاننے والا ہے عیسی کا جواب 5:116
وَ اَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِۚ اور کہ اللہ غیب جانتا ہے ؟ منافقین کے متعلق 9:78
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ پھر واقعی ہم اُن پر علم سے (اُن کا کیا) بیان کریں گے، اور ہم (اس وقت)غیر حاضر(غائب تو) نہیں ہوا کرتے تھے قیامت کے دن 7:7
فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوْا پھر (آپؐ) کہیں: غیب (کا علم تو) صرف اللہ ہی کے لیے (مخصوص)ہے چنانچہ تم انتظار کرو! (قرآن کے منکر اور مشرک ) 10:20
وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ " اورنہ ہی (کہ) " میں غیب جانتا ہوں " نوحؑ کا قوم کو جواب 11:31
تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ یہ (واقعات)غیب کی خبروں میں سے ہیں اُن کو ہم آپؐ کی طرف وحی کر تے ہیں نوحؑ کے بارے 11:49
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اورآسمانوں اور زمین کا غیب اللہ ہی کے لیے ہے، شان الہی 11:123
وَ اَلْقُوْهُ فِیْ غَیٰبَتِ الْجُبِّ اور اُس کو کنویں کی گہرائی میں ڈال دو؛ یوسف ؑ کی کہانی 12:10
وَ اَجْمَعُوْۤا اَنْ یَّجْعَلُوْهُ فِیْ غَیٰبَتِ الْجُبِّ١ۚ اور متفق تھے کہ وہ اُس(یوسف ؑ) کو کنویں کی گہرائی میں رکھ دیں گے ، یوسف ؑ کی کہانی 12:15
ذٰلِكَ لِیَعْلَمَ اَنِّیْ لَمْ اَخُنْهُ بِالْغَیْبِ تاکہ وہ جان لے کہ بے شک میں نے ہر گز( اُس کی) غیر حاضری میں اُس کو دھوکہ نہیں دیا، یوسفؑ کی کہانی 12:52
وَ مَا كُنَّا لِلْغَیْبِ حٰفِظِیْنَ (اور) ہم غیب (کی چیزوں) کے لیے نگہبان تو نہیں ہیں یوسفؑ کی کہانی 12:81
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَ١ۚ یہ غیب کی خبروں میں سے ہیں ہم ان (خبروں) کی آپؐ کی طرف وحی کرتے ہیں، یوسفؑ کی کہانی 12:101
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ وہ (اللہ) غیب اور ظاہر(حاضر) کو جانتا ہے، بہت ہی عظیم اعلی شان ہے شان باری تعالی 13:9
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اور اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کا غیب ہے شان الہی 16:77
وَ یَقُوْلُوْنَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًۢا بِالْغَیْبِۚ اور (کچھ) غیب کے نشانوں سے کہتے ہیں: پانچ تھے اُن کا کتا اُن کاچھٹا؛ اصحاب الکہف 18:22
لَهٗ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ . آسمانوں اور زمین کا غیب اُسی کا ہے. اصحاب الکہف 18:26
جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ سدا بہار باغات،جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کیا ہے. اپنی خواہشات کی پیروی نہیں کرے گا 19:61
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ کیا اُس کو غیب کی اطلاع ہے، یا اُس نے رحمان کے ہاں ایک عہدکیا ہے؟ آیات سے کفر کرنے والا 19:78
الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ جوبن دیکھے اپنے رب سے خوف کھاتے ہیں متقین کی تعریف 21:49
عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠ وہ غیب اور حاضرکو جانتا ہے! پھر اعلی ہے اُس سے جو وہ (لوگ) شرک کرتے ہیں شان الہی 23:92
اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآئِبِیْنَ . کیا وہ غیر حاضر رہنے والوں میں سے ہے؟ سلیمانؑ کی فوج 27:20
قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ (آپﷺ) کہیں: آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب(پوشیدہ) کو نہیں جانتا ماسوائے اللہ کے؛ شان الہی 27:65
وَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ اور آسمان اور زمین میں کوئی بھی چھپی چیز نہیں ہے ماسوائے ایک واضح کتاب میں ہوتی ہے شان الہی 27:75
ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُۙ یہ ہے غیب اور حاضر کو جاننے والا، زبردست طاقت والا(اور) درگزر کرنے والا شان الہی 32:6
عٰلِمِ الْغَیْبِ١ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ وہ (اللہ) غیب کو جانتا ہے. نہیں چُھپ سکتا اُس سے ذرا برابربھی آسمانوں میں اورنہ ہی زمین میں ساعت کے تناظر میں 34:3
اَنْ لَّوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَا لَبِثُوْا فِی الْعَذَابِ الْمُهِیْنِؕ ا کہ اگر وہ غیب کو جانتے ہوتے، تو وہ ذلت (یعنی کام کرنے) کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے سلیمان ؑ کے بارے 34:14
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ (آپﷺ) کہیں: میرا رب حق سے چوٹ لگاتا ہے. وہ غیب کا جاننے والا ہے شان الہی 34:48
وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ اور واقعی اُنہوں نے اس (قرآن) سے پہلے تو انکار کیا تھا.اور وہ ایک بہت دور کی جگہ سے(اب) غیب کو نشانہ بنا رہے ہیں کافرین کے 34:53
١ؕ اِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١ؕ آپﷺ صرف اُن لوگوں کوہی ڈرا سکتے ہیں جو اپنے رب سے خفیہ طور پر ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں. شان الہی 35:18
اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ بے شک اللہ! وہ آسمانوں اور زمین کا غیب جانتا ہے. شان الہی 35:38
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ آپﷺ صرف اُسی کو ڈرا سکتے ہیں جو ذکر (نصیحت) کی پیروی کرتا ہو اور رحمان سے خفیہ طور پر ڈرتا ہو مغفرت اور عزت والے اجر کی خوشخبری دیں 36:11
قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ (آپﷺ) کہیں: ہمارے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے اختلافات کا فیصلہ 39:46
وَّ لَا تَجَسَّسُوْا وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا اور (دوسرے کا) تجسس) نہ کیا کرو اور تم سے بعض بعضوں (یعنی ایک دوسرے)کی غیبت نہ کیا کرو. ایمان والوں کو ہدایت 49:12
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ بے شک! اللہ آسمانوں اور زمین کا غیب(چھپی ہوئی چیزوں کو) جانتا ہے. شان الہی 49:18
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ جو بن دیکھے (یعنی غیب میں) رحمان سے ڈرا کرتا تھا اور توبہ کرنے والے دل کے ساتھ آیا ہے قیامت 50:33
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ یا کیا ان کے ہاں غیب ہے پھر وہ (اُسے) لکھ لیتے ہیں؟ ایک سوال 52:41
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ یا کیا ان کے ہاں غیب ہے پھر وہ (اُسے) لکھ لیتے ہیں؟ ایک سوال 52:41
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى کیا اُس کے پاس غیب کا علم ہے پھر وہ(چھپی ہوئی چیزوں کو) دیکھتاہے؟ (شخص) کو دیکھا جو پھرگیا 53:35
وَ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالْغَیْبِ اور تاکہ اللہ اُس (انسان) کو جان لے جو، بن دیکھے، اُس کی اور اُس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے لوہے کو نازل کرنا 57:25
هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ١ۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اللہ وہی ہے، کوئی معبودنہیں ہے ماسوائے کہ وہی، غیب اور حاضر کو جانتا ہے. وہ رحمن ہے درگزر کرنے والا ہے شان باری تعالی 59:22
ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ پھرتم غیب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف لوٹا دئیے جاؤ گے، پھر وہ تمہیں اُس بارے بتائے گا جو تم (دنیاوی زندگی میں) کیا کرتے تھے یہودیوں کی خام خیالی 62:8
عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ غیب اور حاضر کی چیزوں کوجانتا ہے، طاقتور عقلمند ہے ایمان والوں کو نصیحت 64:18
اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ بے شک! جو لوگ بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، اُن کے لئے بہت بڑی مغفرت اور ایک بہت بڑا اجر ہو گا ایک فیصلہ 67:12
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ کیا اُن کے پاس غیب (کا علم) ہے پھر وہ (اُس کو) لکھ بھی لیتے ہیں (تاکہ بھول نہ جائیں)؟ اعمال کے مطابق جزا و سزا کو جھٹلانے والے 68:47
عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ (وہ) غیب کا جاننے والا ہے، پھروہ اپنا راز (غیب)کسی پر بھی ظاہر نہیں کرتا ہے اللہ جانتا ہے 72:26
وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ اور نہ ہی وہ (یعنی نبی اکرمﷺ)غیب کی باتوں کا لالچی ہے (کہ اُن کو اپنے پاس ہی رکھ لے گا) نبی اکرمﷺ 81:24
وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ اور وہ اس (جہنم) سے غائب (غیر حاضر) نہیں ہوں گے قیامت کے دن 82:16