|
وَّ لَا یُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
|
نہ ہی اس سے معاوضہ (بدلے میں) لیا جائے گا ، اور نہ وہ (نفوس، لوگ) مدد لے سکیں گے
|
بنی اسرائیل کو وارننگ
|
2:48
|
|
وَّ لَا یُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّ لَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ
|
، نہ ہی اس(جاندار) سے معاوضہ (بدلے میں) قبول کیا جائے گا نہ اس (جاندار) کو شفاعت فاہدہ دے گی ، اور نہ ہی وہ مدد لے سکیں گے
|
بنی اسرائیل کے بارے میں
|
2:123
|
|
فَاِنْ كَانَ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ سَفِیْهًا اَوْ ضَعِیْفًا اَوْ لَا یَسْتَطِیْعُ اَنْ یُّمِلَّ هُوَ فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّهٗ بِالْعَدْلِ١ؕ
|
پھر اگر جس پر قرضہ ہو رہا ہو کم عقل ہو یا کمزور (ضعیف )، یا قابل نہ ہو کہ وہ لکھوا سکے، تو پھر اُس کا ولی(سر پرست) برابری سے لکھوائے
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ؕ
|
پھر اگر تمہیں خوف ہو کہ تم(اتنی عورتوں میں) انصاف نہیں کر سکتے، تو پھر ایک یا جو تمہاری ملکیت میں ہوں
|
محکم ایت
|
4:3
|
|
وَ اِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ١ؕ
|
اور ، جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو، تو عدل( انصاف) سے فیصلہ کرو
|
منفرد و محکم ایت
|
4:58
|
|
وَ لَنْ تَسْتَطِیْعُوْۤا اَنْ تَعْدِلُوْا بَیْنَ النِّسَآءِ وَ لَوْ حَرَصْتُمْ
|
اور ہر گز تم استطاعت نہیں رکھو گے کہ تم بیویوں کے درمیان انصاف کر سکواور چاہے تم (ایسا کرنے کی) خواہش کرو
|
منفرد آیت
|
2:129
|
|
فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوٰۤى اَنْ تَعْدِلُوْا١ۚ
|
چنانچہ خواہشات کی پیروی نہ کرو کہ تم عدل (انصاف، برابری) نہ کر سکو
|
منفرد آیت انصاف کے بارے
|
2:135
|
|
وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْا١ؕ
|
اور کسی قوم کی دُشمنی تمہیں اس(بات) پر مجبور نہ کرے کہ تم عدل نہ کرو
|
انصاف عدل کے بارے
|
5:8
|
|
١ؕ اِعْدِلُوْا١۫ هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى٘ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ
|
(بلکہ) انصاف (عدل) کیاکرو، وہ (یعنی انصاف کرنا)تقوی کے نزدیک ہے اور اللہ سے ڈرا( تقوی) کرو
|
انصاف عدل کے بارے
|
5:8
|
|
یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ
|
اُس بارے تم میں سے دو انصاف پسند (شخص) فیصلہ کریں
|
محکم ایت
|
5:95
|
|
اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ
|
یا اس کے برابر روزے( رکھے) ، تاکہ وہ اپنے کام کی سزا چکھے
|
محکم ایت
|
5:95
|
|
اثْنٰنِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ
|
تم میں سے دو عادل مرد
|
محکم ایت
|
5:106
|
|
ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ
|
پھر وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اپنے رب سے (دوسروں کو)برابر کرتے ہیں
|
کافرین کے بارے
|
6:1
|
|
وَ اِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا یُؤْخَذْ مِنْهَا
|
اور اگر وہ (انسان) معاوضہ دے ، ہر طرح کا معاوضہ تو وہ(معاوضہ)اُس سے لیا نہیں جائے گا
|
منفرد آیت
|
6:70
|
|
وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّ عَدْلًا١ؕ
|
اورآپؐ کے رب کاسچائی اورانصاف والا لفظ مکمل ہے
|
منفرد آیت
|
6:115
|
|
وَ هُمْ بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ
|
اور وہ( دوسروں کو) اپنے رب کے برابر ٹھیراتے ہیں
|
انک خواہشات کی پیروی نہ کریں
|
6:150
|
|
١ۚ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا
|
؛ اور جب تم کہتے ہو تو پھر عدل( انصاف) کرو
|
حرام کردہ چیز
|
6:152
|
|
یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ
|
وہ سچائی سے ہدایت دیتی ہے اور اس (سچائی) سے وہ انصاف کرتی ہے
|
قوم موسی
|
7:159
|
|
یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ
|
وہ حق (سچائی) سے ہدایت دیتے ہیں اور اس(حق) سے ہی انصاف کرتے ہیں
|
معلوماتی آیت
|
7:181
|
|
هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ
|
. کیا وہ (گونگا) برابر ہے اور(وہ) جو(شخص) عدل (انصاف) سے حکم دیتا ہو
|
دو بندوں کی مثال
|
16:76
|
|
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ
|
بے شک! اللہ انصاف (عدل)اور احسان (بھلائی، نیکی)
|
محکم آیت
|
16:90
|
|
ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ یَّعْدِلُوْنَؕ
|
. کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے؟ نہیں، وہ(مشرک دوسروں کو) اللہ کے برابربنانے والے لوگ ہیں
|
سوال کیا گیا ہے
|
27:60
|
|
وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ
|
اورکہیں: میں اُس پر ایمان لاتا ہوں جو کتاب سے اللہ نے نازل کیا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل (انصاف) کروں
|
آپﷺ کو حکم
|
42:15
|
|
فَاِنْ فَآءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَ اَقْسِطُوْا١ؕ
|
پھر اگر وہ (جماعت اللہ کے حکم کی طرف) آ جائے، تو اُن دونوں کے درمیان مساوات (عدل) سے صلح کرواؤ. اور تم (اس میں) انصاف کرو.
|
ایمان والوں کو ہدایت
|
49:9
|
|
وَّ اَشْهِدُوْا ذَوَیْ عَدْلٍ مِّنْكُمْ وَ اَقِیْمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِ
|
، اور تم میں سے دو انصاف والے (تمہارے فیصلے کی)گواہی دیں، اور گواہی کو اللہ کے لئے ہی قائم رکھو.
|
طلاق اور عدت
|
65:2
|
|
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰكَ فَعَدَلَكَۙ
|
جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے متناسب کیا؟
|
شان ربی
|
82:7
|