روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ لَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِهٖ | اور جب وہ (ایمان والے اور آخرت پر یقین رکھنے والے) جالوت اور اُس کی فوج کے لیے آمنے سامنے ہوئے ، | طالوت اور اُس کا لشکر | 2:250 |
| قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ١ۚ | ( آپؐ )کہیں: اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے، تو اپنی قتل گاہوں کی طرف واقعی چل کر آتے وہ لوگ جن پر قتل ہونا لکھ دیا گیا تھا | جنگ احد | 3:154 |
| فَاِذَا بَرَزُوْا مِنْ عِنْدِكَ | پھر جب وہ آپؐ کے پاس سے چلے جاتے ہیں | (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) | 4:81 |
| وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِیْعًا | اور وہ سب(لوگ) اللہ کے لئے پیش ہوں گے. | حساب و کتاب والے دن | 14:21 |
| وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ | اور وہ(ظالم لوگ) اللہ واحد قہار کے سامنے پیش ہوں گے | ظالم نافرمان لوگ | 14:48 |
| وَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَة | اور (اُس) دن (جب) ہم پہاڑیوں کو ہٹا دیں گے اور تم زمین کو ہموار دیکھو گے | یوم حشر | 18:47 |
| وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ | اور جہنم غلط کاروں (گناہگاروں)کے لئے نظر آ رہی ہوگی | یوم قیامت | 26:91 |
| یَوْمَ هُمْ بٰرِزُوْنَ١ۚ۬ لَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْهُمْ شَیْءٌ١ؕ | (اُس) دن جب وہ (لوگ) نکل پڑیں گے، تو اللہ پر کوئی چیز اُن (لوگوں) سے چھپی ہوئی نہیں ہو گی. | قیامت کے دن | 40:16 |
| وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى | اور جہنم سامنے کر دی جائے گی اُس کے لئے جو دیکھتا ہے | قیامت | 79:36 |