روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| بِئْسَمَا اشْتَرَوْا بِهٖۤ اَنْفُسَهُمْ اَنْ یَّكْفُرُوْا بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بَغْیًا | بُرائی ہی ہے جس سے وہ اپنی جانوں کو بیچتے ہیں: کہ وہ کفرکریں اُس سے جو اللہ نے نازل کیا ہے بغض سے | بنی اسرائیل اور قرآن | 2:90 |
| : | |||
| : | |||
| وَ مَا اخْتَلَفَ فِیْهِ اِلَّا الَّذِیْنَ اُوْتُوْهُ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ۚ | اور نہیں اختلاف کیا اس(کتاب) میں ماسوائے کہ اُن(لوگوں) کے جن کو وہ دی گئی تھی اس کے بعد کہ جو اُن(لوگوں) کے پاس واضح ثبوت بھی آ چکے تھے، اپنے درمیان نفرت (کی وجہ) سے | منفرد ایت | 2:213 |
| وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ | اورنہیں اختلاف کیا اُن(لوگوں) نے جنہیں کتاب دی گئی ماسوائے بعد اس کے کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھااپنے درمیان نفرت کی وجہ سے | شان باری تعالی | 3:19 |
| فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ | پھرجو (شخص) مجبور ہونہ ہی (ان احکامات سے )باغی ہو اور نہ ہی (ضرورت کی)حد کو پھلانگے تو پھراُس پرگناہ نہیں | حلال حرام محکم ایت | 2:173 |
| فَالْئٰنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ١۪ | پھر اب اُن سے مباشرت کرو اور خواہش کروجو اللہ نے تمہارے لیے مقرر کیا ہے | روزوں کے بارے میں ہدایت | 2:187 |
| لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ | تم پر گناہ نہیں اگر تم(حج کے دنوں میں) اپنے رب کا فضل (روزی، تجارت سے) چاہو | حج اور عمرہ | 2:198 |
| وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَهُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ | اور لوگوں میں سے ہے جو اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے اپنی جان (تک)بیچ دیتا ہے؛ اور اللہ (اپنے ) بندوں سے مہربان (رﺅف) ہے | دو طرح کے بندوں کا موازنہ | 2:207 |
| وَ مَثَلُ الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَهُمُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ وَ تَثْبِیْتًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ | اور مثال اُن لوگوں کی جو اپنا مال اللہ کی رضا(خوشی)چاہتے ہوئے اور اپنے آپ کو (ایمان پر) مضبوط کرنے کے لیے خرچ کرتے ہیں | اللہ کی رضا کے لیے خرچ | 2:265 |
| ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِ١ؕ | اور جو(چیز)تم مال سے خرچ کرتے ہو، پھریہ ( خرچ کرنا) تمہارے اپنے لیے ہی (بہتر)ہے اور تم (لوگ) خرچ نہیں کرو ماسوائے اللہ کی رضا چاہو؛ | صدقات کے بارے | 2:272 |
| ابْتِغَآءَ الْفِتْنَةِ وَ ابْتِغَآءَ تَاْوِیْلِهٖ وَ مَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَهٗۤ اِلَّا اللّٰهُ | فتنہ(شرات) چاہتے ہوئے اور اس(متشابہ آیت) کی تاویل( تشریح ) چاہتے ہوئے اور اس(متشابہ آیت) کی تاویل( تشریح)، ماسوائے اللہ کے، کوئی نہیں جانتا۔ | دو طرح کی آیات | 3:7 |
| اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰهِ یَبْغُوْنَ | کیا وہ(اہل کتاب) اللہ کے دین کے سوا(کوئی اور دین) چاہتے ہیں، | پچھلی ایت کا تسلسل | 3:83 |
| وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُ | اور جو (انسان) اسلام کے سواکسی اوردین کو چاہے گا پھریہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، | ایمان کا بیان | 3:85 |
| تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا وَّ اَنْتُمْ شُهَدَآءُ | ، تم اس (راہ) کو خراب کرنا چاہتے ہو اور تم (خود اس راہ کی سچائی کے) گواہ بھی ہو؟ | اہل کتاب | 3:99 |
| اَنْ تَبْتَغُوْا بِاَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْن | کہ تم اپنے مال سے اُن(عورتوں) کو مخلص شادی کے لیے چاہونہ کہ(صرف) عیاشی و بدکاری کے لیے(چاہو) | شادی کے لیے اصول | 4:24 |
| ١ۚ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَیْهِنَّ سَبِیْلًا١ؕ | پھر اگر وہ (عورتیں) تمہارا کہنا مانیں پھر تم اُن پر(سزا کا کوئی ) راستہ نہ چاہو | عورتوں کی بغاوت | 4:34 |
| تَبْتَغُوْنَ عَرَضَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا | تم(ایمان والو) دُنیاوئی زندگی کے موقعہ کی خواہش کرتے ہو ، | جنگ کے اصول | 4:94 |
| وَ لَا تَهِنُوْا فِی ابْتِغَآءِ الْقَوْمِ١ؕ | تم (مومنین دُشمن)قوم کاپیچھا کرنے میں کمزور نہ ہوں | حالت جنگ | 4:104 |
| وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰہ | اور جو کوئی اللہ کی رضا کی خاطر ایسا کرتا ہے، | منفرد آیت | 4:114 |
| اَیَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ | کیا وہ (منافقین) اُن( کافرین )کے ہاں سے عزت (طاقت )چاہتے ہیں؟ | منافقین کے بارے | 2:139 |
| وَ لَاۤ آٰمِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًا١ؕ | اور نہ اُن (لوگوں) کی جو حرمت والے گھر (خانہ کعبہ) کو جاتے ہوں اپنے رب کا فضل اور رضا کو چاہتے ہوئے | بے حرمتی کرنا | 5:2 |
| وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ | اور اُس (اللہ) کی طرف (پہنچنے کا) راستہ چاہو | اہل ایمان کو حکم | 5:35 |
| اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِیَّةِ یَبْغُوْنَ١ؕ | کیا پھر وہ(لوگ) جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں؟ | اللہ کی نازل کردہ کتاب کے علاوہ جو فیصلہ بھی ہو | 5:50 |
| فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِیَ نَفَقًا فِی الْاَرْضِ | تو پھراگر آپؐ کا اختیار ہے تو آپؐ زمین میں ایک سرنگ | آپﷺ کے بارے | 6:35 |
| اَفَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْتَغِیْ حَكَمًا | کیاپھر میں غیر اللہ کوحاکم چاہوں | سوالیہ ایت | 6:114 |
| فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ | پھر جو(انسان)مجبور ہو مگر باغی نہ ہو اور نہ ہی حد سے گزرنے والا ہو، | حلال و حرام | 6:145 |
| ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ | وہ(ایسا ہونا)، ہم نے اُن کو اُن کی بغاوت (نافرمانی) کی سزا دی تھی | حلال و حرام | 6:146 |
| قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْ رَبًّا | (آپؐ) کہیں: کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب چاہوں | محکم آیت | 6:164 |
| وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ | اورگناہ اور ناحق( بے جا) نافرمانی (بغاوت) | حرام کردہ | 7:33 |
| وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا | اور اُس (اللہ کی راہ) کو خراب (ٹیڑھا) چاہتے تھے | ظالمین کی خصوصیات | 7:45 |
| مَنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ | جو اس پر ایمان لے آتا ہے اور اس (راہ) کو خراب( ٹیڑھا) کرنا چاہتے ہو | شعیب کے بارے میں | 7:86 |
| قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا | اُس ( موسی ؑ) نے کہا: کیا میں تمہارے لیے ﷲ کے سواکوئی اور معبود تلاش کروں | قوم موسی | 7:139 |
| الَّذِیْنَ یَتَكَبَّرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ | جو زمین میں ناحق تکبر (اپنا بڑھا پن ظاہر)کرتے ہیں، | موسی کا بیان اور ایک اصول | 7:146 |
| وَّ لَاۡاَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ یَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَةَ١ۚ | ، اور تمہارے درمیان آگے پیچھے دوڑتے (کہ) تم میں فتنہ کرتے؛ اور | تاریخی آیت | 9:47 |
| لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ | واقعی اس سے پہلے بھی اُن(منافقین) نے فتنہ چاہا ا | تاریخی آیت | 9:48 |
| فَلَمَّاۤ اَنۡجٰٮهُمۡ اِذَا هُمۡ يَبۡغُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ | پھر جب وہ (اللہ) اُن(لوگوں) کو(طوفان سے) نجات دے دیتا ہے، تو اُسی وقت وہ زمین میں ناحق بغاوت (سرکشی) کرتے ہیں | انسانوں کی فطرت | 10:23 |
| ؕ يٰۤـاَ يُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغۡيُكُمۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡۙ | اے لوگو! تمہاری بغاوت صرف تمہاری ہی جانوں پرہے | انسانوں کی فطرت | 10:23 |
| فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَ جُنُوْدُهٗ بَغْیًا وَّ عَدْوًا | پھر فرعون اور اُس کے لشکرنے سرکشی(بغاوت) اور دشمنی میں اُن ( بنی اسرائیل ) کا پیچھا کیا، | موسی ہارون | 10:90 |
| وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ | اور اس (اللہ کی راہ) کو خراب کرنا چاہتے ہیں | ظالمین کی تعریف جو اللہ پر جھوٹ بناتے ہیں | 11:19 |
| ١ؕ قَالُوْا یٰۤاَبَانَا مَا نَبْغِیْ١ؕ | اُنہوں نے کہا: اے ہمارے باپ! ہمیں( اور) کیا چاہئے؟ | یوسفؑ کی کہانی | 12:64 |
| ابْتِغَآءَ حِلْیَةٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهٗ | اُس (دھات)سے (بھی) اسی طرح کا جھاگ (پیدا)ہوتا ہے | شان الہی | 13:17 |
| وَ الَّذِیْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ | اور جو(لوگ) صبر کرتے ہیں اپنے رب کی رضا (خشنودی) چاہتے ہوئے اور نماز قائم کرتے ہیں | اول الباب | 13:22 |
| وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ | اور وہ اللہ کی راہ سے(لوگوں کو) روکتے ہیں اور اس (راہ) کو بگاڑنا چاہتے ہیں | کافرین کی تعریف | 14:3 |
| وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ | اور تاکہ تم اُس (اللہ) کے فضل سے (روزی) چاہو، اور شاید تم شکرکرو | سمندر میں | 16:14 |
| یَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ وَ الْبَغْیِ | اور بے حیائی، اور منکر پن، اور بغاوت (بدمعاشی، سرکشی) سے منع کرتا ہے | محکم آیت | 16:90 |
| ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ | پھر جو(شخص) مجبور ہو، نہ باغی، اور نہ ہی حد سے گزرنے والا ہوا | محکم آیت | 16:115 |
| لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ | تاکہ تم اپنے رب سے فضل (رزق) چاہو اور | اللہ کی قدرت | 17:12 |
| وَ اِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَآءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوْهَا | اور اگر تُو اُن سے تعرض کرتا ہے، اپنے رب سے رحمت چاہتے ہوئے،جس (رحمت) کی تمہیں اُمید ہے | محکم آیت | 17:28 |
| اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِی الْعَرْشِ سَبِیْلًا | وہ عرش (تخت) کے مالک (یعنی اللہ) کی طرف راستہ (مخالفت کا)چاہتے | اگر اللہ کے ساتھ معبود ہوتے | 17:42 |
| یَبْتَغُوْنَ اِلٰى رَبِّهِمُ الْوَسِیْلَةَ | ، وہ تو اپنے رب کی طرف کوئی ذریعہ چاہتے ہیں ( | جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں | 17:57 |
| لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖؕ اِنَّهٗ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا | تاکہ تم اُس کے فضل سے (رزق، روزی) چاہو. بے شک! وہ تم سے بہت درگزر کرتا ہے | سمندر میں بحری جہاز چلانا | 17:66 |
| وَ ابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِكَ سَبِیْلًا | اور اس(اونچی اور خاموشی)کا درمیانی راستہ لیں | عبادت الہی | 17:110 |
| قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ | اُس (موسٰیؐ) نے کہا: یہی(مقام) ہے جو ہم تلاش کر رہے تھے | موسیؑ کا سفر | 18:63 |
| خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا | ان(باغات) میں وہ ہمیشہ رہیں گے، ان سے نکلنا نہ چاہیں گے | جنت الفردوس | 18:108 |
| وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا | اور کسی انسان (بشر) نے مجھے چُھوا تک نہیں، اور نہ ہی میں باغی (آوارہ)ہوں؟ | مریم ؑ کے بارے میں | 19:20 |
| وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّاۖۚ | اور نہ ہی تیری ماں ایک باغی(آوارہ) تھی۔ | مریم ؑ کے بارے میں | 19:28 |
| وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ | اور یہ رحمان (کی شان)کے لیے نہیں ہے کہ وہ ایک بیٹا بنا لے | رحمان کا بیٹا اخذ کرنا | 19:92 |
| اِ۟لَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنْ یَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ | وہ لوگ جن کو اُن کے گھروں سے ناحق نکال دیا گیا ہو ماسوائے کہ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، | ظلم کی تعریف جس کی وجہ سے لڑائی کی اجازت ہے | 22:40 |
| ثُمَّ بُغِیَ عَلَیْهِ لَیَنْصُرَنَّهُ اللّٰهُ | و پھر اُس (انسان)پر (بدلے لینے کی وجہ سے) زیادتی کی جائے تو اللہ واقعی اُس کی مدد کرے گا. | اللہ کی راہ میں ہجرت | 22:60 |
| فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ | پھر جو(شخص) اس سے زیادہ چاہے، پھر یہی(لوگ) ہیں (کہ) وہ حد سے بڑھنے والے ہوتے ہیں | مومنین کے بارے | 23:7 |
| وَ الَّذِیْنَ یَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ | اور جو اُن میں سے جو تمہاری ملکیت (یعنی نوکر) ہوں لکھا ہوا چاہیں | نکاح کا حکم | 24:33 |
| ١ؕ وَ لَا تُكْرِهُوْا فَتَیٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا | اور اپنی نوکرانیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کرو اگر وہ پاک رہناچاہتی ہوں | نکاح کا حکم | 24:33 |
| قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ | وہ (جن کی لوگ اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں)کہیں گے: تُو پاک ہے! ہمارے لئے ممکن نہیں تھا | اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت | 25:18 |
| وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ | اور اُن (شیطانوں) کے لئے ممکن ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ(ایسا کرنے کی) طاقت رکھتے ہیں | قران کے متعلق | 26:211 |
| سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ لَا نَبْتَغِی الْجٰهِلِیْنَ | .تم پر سلام! ہم تو جاہلوں کو نہیں چاہتے ہیں | اہل کتاب میں جو قران پر ایمان | 28:55 |
| لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ | اکہ تم اُن میں آرام کرسکواور اُس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو،اور تاکہ تم (اللہ کا) شکر کرو | دن اور رات | 28:73 |
| اِنَّ قَارُوْنَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰى فَبَغٰى عَلَیْهِمْ١۪ | بے شک! قارون موسی ؑ کی قوم سے تھاپھر وہ اُن پر ظلم کرتا تھا | قارون کی عزت | 28:76 |
| وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ | اور اُس میں جو اللہ نے تمہیں دیاہے آخرت کے گھر کی خواہش کر | قارون کی عزت | 28:77 |
| وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ | ور اچھائی(بھلائی) کر جس طرح کہ اللہ نے تیری طرف اچھائی کی ہے، اور زمین میں فسادکی خواہش نہ کر؛ | قارون کی عزت | 28:77 |
| فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰهِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْهُ وَ اشْكُرُوْا لَهٗ١ؕ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ | چنانچہ اللہ کی طرف سے رزق طلب کرو اوراُسی کی عبا دت کرواور اُسی کا شکر کرو، (کیوں کہ) اُسی ہی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 29:17 |
| وَ مِنْ اٰیٰتِهٖ مَنَامُكُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ ابْتِغَآؤُكُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ | اور رات اور دن کو تمہارا سونا اوراُس کے فضل سے تمہارا(رزق) تلاش کرنا اُسی کی نشانیوں میں سے ہے | اللہ کی نشانیاں | 30:23 |
| وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ | اور تاکہ تم اُس کے فضل (رزق) سے تلاش کرو،اور تاکہ تم شکر کرو | شان باری تعالی | 30:46 |
| وَ مَنِ ابْتَغَیْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكَ١ؕ | ، اور جس کو آپﷺ چاہیں اُن میں سے جن کو (پہلے) آپﷺ نے موخر کر دیا تھا، تو پھر بھی آپﷺ پر کوئی گناہ نہیں ہے | آپﷺ کے بارے | 33:51 |
| وَ تَرَى الْفُلْكَ فِیْهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ | اور تم بحری جہازوں کو اس میں چیرتے ہوئے دیکھتے ہو تاکہ تم اُس کے فضل سے تلاش کر سکو، اور شاید تم شکر کرو | دونوں سمندروں کے بارے | 35:12 |
| ا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ | سورج، اُس کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ چاند کو پکڑ لے | لوگوں کے لیے سبق | 36:40 |
| وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ | اور ہم نے نہ اُس کو شعر و شاعری سکھائی، اور نہ ہی وہ(شعر و شاعری) اُس کی شان ہے. | (یعنی نبی اکرمﷺ) | 36:69 |
| خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ | ہم دونوں جھگڑ رہے ہیں،ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے، پس ہمارے درمیان سچائی (عدل، انصاف) سے فیصلہ کر دیں | داودؑ کے بارے | 38:22 |
| وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ | ، اور بے شک! حصہ داروں میں سے اکثر، واقعی اُن میں سے بعض بعض پر زیادتی کرتے ہیں | داودؑ کے بارے | 38:24 |
| قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ١ۚ | اُس نے کہا: میرے رب! مجھے معاف کر دے اور مجھے ایک بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کو بھی نہ مل سکے | سلیمنؑ کے بارے | 38:35 |
| وَ مَا تَفَرَّقُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ | اور اُنہوں نے اختلاف نہ کیا ماسوائے اپنے درمیان مخالفت کر کے بعد اس کے کہ جو علم اُن کے پاس آ بھی گیا تھا | دین میں اختلاف | 42:14 |
| وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ١ؕ | اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے رزق وسیع کر دیتا تو وہ واقعی زمین میں بغاوت کر دیتے، لیکن وہ نازل کرتا ہے ایک پیمائش سے جتنا چاہتا ہے. | رزق کا اصول، شان باری تعالی | 42:27 |
| وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الْبَغْیُ هُمْ یَنْتَصِرُوْنَ | اور وہ لوگ جب وہ زیادتی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنا بچاؤ کرتے (بدلہ لیتے)ہیں (بزدلی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں) | جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں | 42:39 |
| اِنَّمَا السَّبِیْلُ عَلَى الَّذِیْنَ یَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ | پکڑ(الزام )صرف اُن لوگوں پر ہے جولوگوں پر ظلم (زیادتی)کرتے ہیں اور زمین میں بغیر کسی جواز (حق) کے بغاوت کر دیتے ہیں | برائی کے بدلے برائی کرنے کی بجاے | 42:42 |
| وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَۚ | اور تاکہ تم اُس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو، اور تاکہ تم شکر کرو؛ | شان باری تعالی | 45:12 |
| وَ اٰتَیْنٰهُمْ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ١ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ١ۙ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْ١ؕ | اور ہم نے اُن کو (دین کے)واضح احکامات دئیے. پھر اُنہوں نے اختلاف نہ کیا ماسوائے کہ اس کے بعد کہ اُن کے پاس علم آ چکا تھا اپنے درمیان دشمنی کی وجہ سے(اختلاف کیا). | بنی اسرائیل پر اللہ کا فضل | 45:17 |
| تَرٰهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا | آپﷺ اُن کو رکوع اور سجدوں دیکھتے ہووہ اللہ سے فضل اور اُس کی رضا (خوشی) چاہتے ہیں. | ایک حقیقت | 48:29 |
| فَاِنْۢ بَغَتْ اِحْدٰهُمَا عَلَى الْاُخْرٰى | پھر اگر اُن میں سے ایک دوسری پر زیادتی کرے، | ایمان والوں کو ہدایت | 49:9 |
| فَقَاتِلُوا الَّتِیْ تَبْغِیْ حَتّٰى تَفِیْٓءَ اِلٰۤى اَمْرِ اللّٰهِ١ۚ | تو پھر تم بھی اُس سے لڑو جو زیادتی کر رہی ہو حتی کہ یہ (جماعت) بھی اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے | ایمان والوں کو ہدایت | 49:9 |
| بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ | اُن دونوں (سمندروں) کے درمیان میں ایک پردہ (رکاوٹ) ہے وہ عبور نہیں کرتے | شان باری تعالی | 55:20 |
| وَ رَهْبَانِیَّةَ اِ۟بْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنٰهَا عَلَیْهِمْ اِلَّا ابْتِغَآءَ رِضْوَانِ اللّٰهِ | اور رہبانیت (یعنی دنیا کا ترک کر دینا) اُنہوں نے خود ہی اُس کو شروع کیا۔۔۔ ہم نے تو اُن پر یہ مقرر نہ کی۔۔۔۔ ماسوائے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے، | رسولوں کا سلسلہ | 57:27 |
| یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا وَّ یَنْصُرُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ | وہ اللہ کا فضل اور رضا چاہتے ہیں اور اللہ اور اُس کے رسول کی مدد کرتے ہیں | (یہ مال غنیمت) | 59:8 |
| اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِیْ١ۖۗ تُسِرُّوْنَ اِلَیْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ | اگر تم میرے راستے میں جہاد اورمیری رضا کو چاہتے ہوئے (گھروں سے)باہر نکل آئے ہو(تو پھراُن کی طرف دوستی نہ کرو). کیا تم اُن کی طرف خفیہ دوستی کرنا چاہتے ہو، | دوستی کے احکامات | 60:1 |
| فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ ابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ | پھر جب نماز ختم ہو جائے،تو زمین میں منتشر ہو جاؤ اور اللہ کا فضل(رزق) تلاش کرو، | صلوۃ جمعہ | 62:10 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَ١ۚ تَبْتَغِیْ مَرْضَاتَ اَزْوَاجِكَ١ؕ | اے نبیﷺ! آپﷺ اُس چیز کو حرام کیوں کرتے ہیں جو اللہ نے آپﷺ کے لئے حلال کی ہے؟کیا آپﷺ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں؟ | نبی اکرمﷺ کو حکم | 66:1 |
| فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ | پھر جو کوئی اس سے زیادہ چاہیں، پھر یہی، وہ حدوں سے بڑھنے والے ہیں | نمازیوں کے اوصاف | 70:31 |
| ١ۙ وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ | ، اور دوسرے جو زمین میں اللہ کا رزق تلاش کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں، | قیام الیل | 73:20 |
| اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ | ماسوائے کہ وہ اپنے رب اعلی کی رضا (خوشی) چاہتا ہے | تقوی کرنے والا | 92:20 |