Home-ویب پیج

Chapter No 2-پارہ نمبر                   The Cow-2 سورت البقرۃ Ayah No-207 ایت نمبر

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَهُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ
آسان اُردو اور لوگوں میں سے ہے جو اللہ کی رضا کو چاہتے ہوئے اپنی جان (تک)بیچ دیتا ہے؛ اور اللہ (اپنے ) بندوں سے مہربان (رﺅف) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (دوسری طرف) لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنی جان کا سودا کرلیتا ہے، اور اللہ (ایسے) بندوں پر بڑا مہربان ہے ،۔
ابو الاعلی مودودی دوسری طرف انسانوں ہی میں کوئی ایسا بھی ہے، جو رضا ئے الٰہی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتا ہے اور ایسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے
احمد رضا خان اوربعض ایسے بھی ہیں جو الله کی رضا جوئی کے لیے اپنی جان بھی بیچ دیتے ہیں اور الله کے بندوں پر بڑا مہربان ہے
احمد علی اوربعض ایسے بھی ہیں جو الله کی رضا جوئی کے لیے اپنی جان بھی بیچ دیتے ہیں اور الله کے بندوں پر بڑا مہربان ہے
فتح جالندھری اور کوئی شخص ایسا ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور خدا بندوں پر بہت مہربان ہے
طاہر القادری اور (اس کے برعکس) لوگوں میں کوئی شخص ایسا بھی ہوتا ہے جو اﷲ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بھی بیچ ڈالتا ہے، اور اﷲ بندوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے،
علامہ جوادی اور لوگوں میں وہ بھی ہیں جو اپنے نفس کو مرضی پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے
ایم جوناگڑھی اور بعض لوگ وه بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے واﻻ ہے
حسین نجفی اور انسانوں میں سے کچھ ایسے (انسان) بھی ہیں جو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی جان بیچ ڈالتے ہیں (خطرے میں ڈال دیتے ہیں) اور اللہ (ایسے جاں نثار) بندوں پر بڑا شفیق و مہربان ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And of mankind is he who selleth his life even, seeking the pleasure of Allah; and Allah is Tender unto His bond men
M.M.Pickthall: And of mankind is he who would sell himself, seeking the pleasure of Allah; and Allah hath compassion on (His) bondmen.
Saheeh International: And of the people is he who sells himself, seeking means to the approval of Allah. And Allah is kind to [His] servants.
Shakir: And among men is he who sells himself to seek the pleasure of Allah; and Allah is Affectionate to the servants.
Yusuf Ali: And there is the type of man who gives his life to earn the pleasure of Allah: And Allah is full of kindness to (His) devotees.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
نبی اکرمؐ کو اطلاع دی گئی کہ لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو بظاہر اچھا لگتا ہے اور حقیقت میں وہ ایسا نہیں ہے اس ایت میں دسری طرح کے بندے کا موازنہ کیا جا رہا ہے
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے