اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     Power-97 سورت القدر Ayah No-4 ایت نمبر

تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ
آسان اُردو نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے، تمام احکامات سے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کی اجازت سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی فرشتے اور روح اُس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں
احمد رضا خان اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے
احمد علی اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر
فتح جالندھری اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
طاہر القادری اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین (جبرائیل) اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں،
علامہ جوادی اس میں ملائکہ اور روح القدس اسُن خدا کے ساتھ تمام امور کو لے کر نازل ہوتے ہیں
ایم جوناگڑھی اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اترتے ہیں
حسین نجفی اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کی اجازت سے (سال بھر کی) ہر بات کا حکم لے کر اترتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: The angels and the spirit descend therein by the command of their Lord with His decrees for every affair.
M.M.Pickthall: The angels and the Spirit descend therein, by the permission of their Lord, with all decrees.
Saheeh International: The angels and the Spirit descend therein by permission of their Lord for every matter.
Shakir: The angels and Jibreel descend in it by the permission of their Lord for every affair,
Yusuf Ali: Therein come down the angels and the Spirit by Allah's permission, on every errand:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے