اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Clot-96 سورت العلق Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ
آسان اُردو پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پڑھو اپنے پروردگار کا نام لے کر جس نے سب کچھ پیدا کیا۔
ابو الاعلی مودودی پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
احمد رضا خان پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
احمد علی اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا
فتح جالندھری (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
طاہر القادری (اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا،
علامہ جوادی اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے
ایم جوناگڑھی پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
حسین نجفی (اے رسول(ص)) اپنے پروردگار کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کائنات کو) پیدا کیا۔
=========================================
M.Daryabadi: Recite thou in the name of thy Lord Who hath created -
M.M.Pickthall: Read: In the name of thy Lord Who createth,
Saheeh International: Recite in the name of your Lord who created -
Shakir: Read in the name of your Lord Who created.
Yusuf Ali: Proclaim! (or read!) in the name of thy Lord and Cherisher, Who created-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا
محکم ایت اس میں حکم ہے