اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     Thje Fig-95 سورت التین Ayah No-6 ایت نمبر

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ
آسان اُردو ماسوائے ان (لوگوں) کے جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں پس اُن کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا اجر ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی سوائے ان کے جو ایمان لائے، اور انہوں نے نیک عمل کیے، تو ان کو ایسا اجر ملے گا جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔
ابو الاعلی مودودی سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
احمد رضا خان مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے
احمد علی مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے
فتح جالندھری مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
طاہر القادری سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے ختم نہ ہونے والا (دائمی) اجر ہے،
علامہ جوادی علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے
ایم جوناگڑھی لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا
حسین نجفی سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے سو ان کیلئے ختم نہ ہو نے والا اجر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Save those who believe and work righteous Works. Theirs shall be hire unending.
M.M.Pickthall: Save those who believe and do good works, and theirs is a reward unfailing.
Saheeh International: Except for those who believe and do righteous deeds, for they will have a reward uninterrupted.
Shakir: Except those who believe and do good, so they shall have a reward never to be cut off.
Yusuf Ali: Except such as believe and do righteous deeds: For they shall have a reward unfailing.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے