Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Morning Hours-93 سورت الضحی ›Ayah No-8 ایت نمبر
| وَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ |
| آسان اُردو | اور اُس نے آپﷺ کو غریب (مفلس) پایا پھر غنی (امیر) کر دیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا |
| احمد رضا خان | اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا |
| احمد علی | اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا |
| فتح جالندھری | اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا |
| طاہر القادری | اور اس نے آپ کو (وصالِ حق کا) حاجت مند پایا تو اس نے (اپنی لذتِ دید سے نواز کر ہمیشہ کے لئے ہر طلب سے) بے نیاز کر دیا۔ (یا:- اور اس نے آپ کو (جوّاد و کریم) پایا تو اس نے (آپ کے ذریعے) محتاجوں کو غنی کر دیا۔٭، ٭ ان تینوں تراجم میں یَتِیماً کو فَاٰوٰی کا، ضآلًّا کو فَھَدٰی کا اور عائِلًا کو فَاَغنٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی) |
| علامہ جوادی | اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟ |
| حسین نجفی | اور اللہ تعالیٰ نے آپ(ص) کونادار پایا سو مالدار بنا دیا۔ |
| M.Daryabadi: | And He found thee destitute, so He enriched thee. |
| M.M.Pickthall: | Did He not find thee destitute and enrich (thee)? |
| Saheeh International: | And He found you poor and made [you] self-sufficient. |
| Shakir: | And find you in want and make you to be free from want? |
| Yusuf Ali: | And He found thee in need, and made thee independent. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے