Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Morning Hours-93 سورت الضحی ›Ayah No-7 ایت نمبر
| وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪ |
| آسان اُردو | اور اُس نے آپﷺ کو بھٹکتے ہوے پایا پھر ہدایت دے دی؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہیں راستے سے ناواقف پایا تو راستہ دکھایا |
| ابو الاعلی مودودی | اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی |
| احمد رضا خان | اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی |
| احمد علی | اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا |
| فتح جالندھری | اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا |
| طاہر القادری | اور اس نے آپ کو اپنی محبت میں خود رفتہ و گم پایا تو اس نے مقصود تک پہنچا دیا۔ یا- اور اس نے آپ کو بھٹکی ہوئی قوم کے درمیان (رہنمائی فرمانے والا) پایا تو اس نے (انہیں آپ کے ذریعے) ہدایت دے دی۔٭، ٭ اِس ترجہ میں ضالاً کو فَھَدٰی کا مفعولِ مقدم قرار دیا گیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: التفسیر الکبیر، القرطبی، البحر المحیط، روح البیان، الشفاء اور شرح خفاجی) |
| علامہ جوادی | اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی |
| حسین نجفی | اور آپ(ص) کو گمنام پایا تو (لوگوں کو آپ(ص) کی طرف) راہنمائی کی۔ |
| M.Daryabadi: | And He found thee wandering, so He guided thee, |
| M.M.Pickthall: | Did He not find thee wandering and direct (thee)? |
| Saheeh International: | And He found you lost and guided [you], |
| Shakir: | And find you lost (that is, unrecognized by men) and guide (them to you)? |
| Yusuf Ali: | And He found thee wandering, and He gave thee guidance. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے