اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Morning Hours-93 سورت الضحی Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
وَ الضُّحٰىۙ
آسان اُردو قسم ہے صبح کے وقت کی (روشنی کی)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر) قسم ہے چڑھتے دن کی روشنی کی۔
ابو الاعلی مودودی قسم ہے روز روشن کی
احمد رضا خان چاشت کی قسم
احمد علی دن کی روشنی کی قسم ہے
فتح جالندھری آفتاب کی روشنی کی قسم
طاہر القادری قَسم ہے چاشت کے وقت کی (جب آفتاب بلند ہو کر اپنا نور پھیلاتا ہے)۔ (یا:- اے حبیبِ مکرّم!) قَسم ہے چاشت (کی طرح آپ کے چہرۂ انور) کی (جس کی تابانی نے تاریک روحوں کو روشن کر دیا)۔ (یا:- قَسم ہے وقتِ چاشت (کی طرح آپ کے آفتابِ رِسالت کے بلند ہونے) کی (جس کے نور نے گمراہی کے اندھیروں کو اجالے سے بدل دیا)،
علامہ جوادی قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی
ایم جوناگڑھی قسم ہے چاشت کے وقت کی
حسین نجفی قَسم ہے روزِ روشن کی۔
=========================================
M.Daryabadi: By the morning brightness,
M.M.Pickthall: By the morning hours
Saheeh International: By the morning brightness
Shakir: I swear by the early hours of the day,
Yusuf Ali: By the Glorious Morning Light,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتدا