Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Sun-91 سورت الشمس ›Ayah No-8 ایت نمبر
| فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰهَا۪ۙ |
| آسان اُردو | پھر اُ سے سوجھ دی اُس کی بُرا ئی کی اور اس کی اچھائی کی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر اس کے دل میں وہ بات بھی ڈال دی جو اس کے لیے بدکاری کی ہے، اور وہ بھی جو اس کے لیے پرہیزگاری کی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی |
| احمد رضا خان | پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی |
| احمد علی | پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائی |
| فتح جالندھری | پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی |
| طاہر القادری | پھر اس نے اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری (کی تمیز) سمجھا دی، |
| علامہ جوادی | پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے |
| ایم جوناگڑھی | پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی |
| حسین نجفی | پھر اسے اس کی بدکاری اور پرہیزگاری کا الہام (القاء) کیا۔ |
| M.Daryabadi: | And inspired it with the wickedness thereof and the piety thereof, |
| M.M.Pickthall: | And inspired it (with conscience of) what is wrong for it and (what is) right |
| Saheeh International: | And inspired it [with discernment of] its wickedness and its righteousness, |
| Shakir: | Then He inspired it to understand what is right and wrong for it; |
| Yusuf Ali: | And its enlightenment as to its wrong and its right;- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے