اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Dawn-89 سورت الفجر Ayah No-23 ایت نمبر

وَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ
آسان اُردو اور اُس دن جہنم لائی جائے گی؛ اُس دن انسان یاد کرے گا، اور یاد کرنا اس کے لئے کیا ہو گا؟ (یعنی اُس کو فاہدہ نہیں دے گا)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا، تو اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا ؟
ابو الاعلی مودودی اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟
احمد رضا خان اور اس دن جہنم لائے جائے اس دن آدمی سوچے گا اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں
احمد علی اوراس دن دوزخ لائی جائے گی اس دن انسان سمجھے گا اور اس وقت اس کو سمجھنا کیا فائدہ دے گا
فتح جالندھری اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
طاہر القادری اور اس دن دوزخ پیش کی جائے گی، اس دن انسان کو سمجھ آجائے گی مگر (اب) اسے نصیحت کہاں (فائدہ مند) ہوگی،
علامہ جوادی اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ
ایم جوناگڑھی اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟
حسین نجفی اور اس دن جہنم (سامنے) لائی جائے گی اور اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر اب سمجھ آنے کا کیا فائدہ؟
=========================================
M.Daryabadi: And the Hell on that Day shall be brought nigh. On that Day man shall remember, but how will remembrance avail him?
M.M.Pickthall: And hell is brought near that day; on that day man will remember, but how will the remembrance (then avail him)?
Saheeh International: And brought [within view], that Day, is Hell - that Day, man will remember, but what good to him will be the remembrance?
Shakir: And hell is made to appear on that day. On that day shall man be mindful, and what shall being mindful (then) avail him?
Yusuf Ali: And Hell, that Day, is brought (face to face),- on that Day will man remember, but how will that remembrance profit him?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے