Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Dawn-89 سورت الفجر ›Ayah No-22 ایت نمبر
| وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ |
| آسان اُردو | اور آپﷺ کا رب آئے گا اور فرشتے قطار در قطار(آئیں گے) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے (میدان حشر میں) آئیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے |
| احمد رضا خان | اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار، |
| احمد علی | اور آپ کے رب کا (تخت) آجائے گا اور فرشتے بھی صف بستہ چلے آئيں گے |
| فتح جالندھری | اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے |
| طاہر القادری | اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطار در قطار (اس کے حضور) حاضر ہوں گے، |
| علامہ جوادی | اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے) |
| حسین نجفی | اور تمہارا پروردگار (یعنی اس کا حکم) آجائے گا اور فرشتے قطار اندر قطار آئیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And thy Lord shall come and the angels, rank on rank. |
| M.M.Pickthall: | And thy Lord shall come with angels, rank on rank, |
| Saheeh International: | And your Lord has come and the angels, rank upon rank, |
| Shakir: | And your Lord comes and (also) the angels in ranks, |
| Yusuf Ali: | And thy Lord cometh, and His angels, rank upon rank, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے