اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Sundering-84 سورت الانشقاق Ayah No-6 ایت نمبر

یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ
آسان اُردو اے انسان، بے شک تُو اپنے رب کی طرف (جانے کے لئے)ایک سخت کوشش سے کوشش کر رہا ہے پس تُو اُس سے مل لے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے انسان ! تو اپنے پروردگار کے پاس پہنچنے تک مسلسل کسی محنت میں لگا رہے گا، یہاں تک کہ اس سے جا ملے گا۔
ابو الاعلی مودودی اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے
احمد رضا خان اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا
احمد علی اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا
فتح جالندھری اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
طاہر القادری اے انسان! تو اپنے رب تک پہنچنے میں سخت مشقتیں برداشت کرتا ہے بالآخر تجھے اسی سے جا ملنا ہے،
علامہ جوادی اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا
ایم جوناگڑھی اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے
حسین نجفی اے انسان! تو کشاں کشاں اپنے پروردگار کی طرف (کھنچا چلا) جا رہا ہے اور اس کی بارگاہ میں حاضر ہو نے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: O man! verily thou art toiling toward thy Lord a painful toiling, and art about to meet Him.
M.M.Pickthall: Thou, verily, O man, art working toward thy Lord a work which thou wilt meet (in His presence).
Saheeh International: O mankind, indeed you are laboring toward your Lord with [great] exertion and will meet it.
Shakir: O man! surely you must strive (to attain) to your Lord, a hard striving until you meet Him.
Yusuf Ali: O thou man! Verily thou art ever toiling on towards thy Lord- painfully toiling,- but thou shalt meet Him.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
منفرد ایت