Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  Defrauding-83 سورت المطففین ›Ayah No-7 ایت نمبر
| كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ |
| آسان اُردو | نہیں! بے شک بدچلنوں (بدمعاشوں) کا حساب واقعی سجین میں ہے۔۔۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہرگز ایسا نہیں چاہیے ! یقین جانو کہ بدکار لوگوں کا اعمال نامہ سجین میں ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے |
| احمد رضا خان | بیشک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے |
| احمد علی | ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں |
| فتح جالندھری | سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں |
| طاہر القادری | یہ حق ہے کہ بدکرداروں کا نامۂ اعمال سجین (یعنی دیوان خانۂ جہنم) میں ہے، |
| علامہ جوادی | یاد رکھو کہ بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے |
| حسین نجفی | ہرگز نہیں! بےشک بدکاروں کا نامۂ اعمال سِجِّین (قید خانہ کے دفتر) میں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | By no means! Verily the record of the ungodly is in Sijjin. |
| M.M.Pickthall: | Nay, but the record of the vile is in Sijjin - |
| Saheeh International: | No! Indeed, the record of the wicked is in sijjeen. |
| Shakir: | Nay! most surely the record of the wicked is in the Sijjin. |
| Yusuf Ali: | Nay! Surely the record of the wicked is (preserved) in Sijjin. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
حساب و کتاب