اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     Defrauding-83 سورت المطففین Ayah No-26 ایت نمبر

خِتٰمُهٗ مِسۡكٌ ‌ؕ وَفِىۡ ذٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوۡنَ
آسان اُردو اس کی مہر مسک ہے۔۔۔ اور اس کے لئے پس کوشش کریں جو کوشش کرتے ہیں۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس کی مہر بھی مشک ہی مشک ہوگی۔ اور یہی وہ چیز ہے جس پر للچانے والوں کو بڑھ چڑھ کر للچانا چاہیے۔
ابو الاعلی مودودی جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
احمد رضا خان اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے
احمد علی اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے
فتح جالندھری جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
طاہر القادری اس کی مُہر کستوری کی ہوگی، اور (یہی وہ شراب ہے) جس کے حصول میں شائقین کو جلد کوشش کر کے سبقت لینی چاہیے (کوئی شرابِ نعمت کا طالب و شائق ہے، کوئی شرابِ قربت کا اور کوئی شرابِ دیدار کا۔ ہر کسی کو اس کے شوق کے مطابق پلائی جائے گی)،
علامہ جوادی جس کی مہر مشک کی ہوگی اور ایسی چیزوں میں شوق کرنے والوں کو آپس میں سبقت اور رغبت کرنی چاہئے
ایم جوناگڑھی جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے
حسین نجفی جس پر مشک کی مہر ہوگی۔ اس چیز میں سبقت لے جانے والوں کو سبقت (اور رغبت) کرنی چاہیے۔
=========================================
M.Daryabadi: The seal thereof will be of musk and to this end let the aspirers aspire -
M.M.Pickthall: Whose seal is musk.--- For this let (all) those strive who strive for bliss---
Saheeh International: The last of it is musk. So for this let the competitors compete.
Shakir: The sealing of it is (with) musk; and for that let the aspirers aspire.
Yusuf Ali: The seal thereof will be Musk: And for this let those aspire, who have aspirations:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے