اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     Defrauding-83 سورت المطففین Ayah No-2 ایت نمبر

الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ
آسان اُردو (یعنی)جو(لوگ) جب(دوسرے) لوگوں سے پیمائش (ناپ تول) لیتے ہیں تو وہ(خودتو) پوری لیتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ لوگوں سے خود کوئی چیز ناپ کرلیتے ہیں تو پوری پوری لیتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
احمد رضا خان وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں،
احمد علی وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں
فتح جالندھری جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
طاہر القادری یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیں،
علامہ جوادی یہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا مال لے لیتے ہیں
ایم جوناگڑھی کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
حسین نجفی جب وہ (اپنے لئے) لوگوں سےناپ کر لیں تو پورا لیتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who, when they take by measure from mankind, exact the full,
M.M.Pickthall: Those who when they take the measure from mankind demand it full,
Saheeh International: Who, when they take a measure from people, take in full.
Shakir: Who, when they take the measure (of their dues) from men take it fully,
Yusuf Ali: Those who, when they have to receive by measure from men, exact full measure,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے