Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  Defrauding-83 سورت المطففین ›Ayah No-14 ایت نمبر
| كَلَّا بَلۡ رَانَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ |
| آسان اُردو | نہیں! بلکہ وہ (یعنی آخرت کو جھٹلانے والے) جوکماتے (کرتے)ہیں وہ اُن کے دلوں پر زنگ ہی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہرگز نہیں ! بلکہ جو عمل یہ کرتے رہے ہیں اس نے ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے |
| احمد رضا خان | کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے |
| احمد علی | ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے |
| فتح جالندھری | دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے |
| طاہر القادری | (ایسا) ہرگز نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر ان اَعمالِ (بد) کا زنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کمایا کرتے تھے (اس لیے آیتیں ان کے دل پر اثر نہیں کرتیں)، |
| علامہ جوادی | نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے |
| حسین نجفی | ہرگز نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زَنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | By no means!' Aye! encrusted upon their hearts is that which they have been earning. |
| M.M.Pickthall: | Nay, but that which they have earned is rust upon their hearts. |
| Saheeh International: | No! Rather, the stain has covered their hearts of that which they were earning. |
| Shakir: | Nay! rather, what they used to do has become like rust upon their hearts. |
| Yusuf Ali: | By no means! but on their hearts is the stain of the (ill) which they do! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے