Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Cleaving-82 سورت الفنطار ›Ayah No-7 ایت نمبر
| الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰكَ فَعَدَلَكَۙ |
| آسان اُردو | جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے متناسب کیا؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا، پھر تیرے اندر اعتدال پیدا کیا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا |
| احمد رضا خان | جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا |
| احمد علی | جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا |
| فتح جالندھری | (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا |
| طاہر القادری | جس نے (رحم مادر کے اندر ایک نطفہ میں سے) تجھے پیدا کیا، پھر اس نے تجھے (اعضا سازی کے لئے ابتداءً) درست اور سیدھا کیا، پھر وہ تیری ساخت میں متناسب تبدیلی لایا، |
| علامہ جوادی | اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا |
| حسین نجفی | جس نے تجھے پیدا کیا پھر (تیرے اعضاء کو) درست بنایا (اور) پھر تجھے متناسب بنایا۔ |
| M.Daryabadi: | Who created thee, then moulded thee, then proportioned thee? |
| M.M.Pickthall: | Who created thee, then fashioned, then proportioned thee? |
| Saheeh International: | Who created you, proportioned you, and balanced you? |
| Shakir: | Who created you, then made you complete, then made you symmetrical? |
| Yusuf Ali: | Him Who created thee. Fashioned thee in due proportion, and gave thee a just bias; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
رب الکریم کی تشریح